Tag: cricketer virat kholi

  • ویرات کوہلی پر تنقید : روی شاستری کھل کر میدان میں آگئے

    ویرات کوہلی پر تنقید : روی شاستری کھل کر میدان میں آگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی کا معیار صرف ورلڈ کپ جیتنا نہیں، ویرات کوہلی پر تنقید بلاجواز ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہی، روی شاسرتی ایک بار پھر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ انہوں نے ویرات پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ صرف ورلڈ کپ جیتنا ہی کسی کھلاڑی کا کی کارکردگی کا فیصلہ کرنے کا واحد معیار نہیں ہے، اور بھی بہت سے پہلو ہیں جن پر بات کی جانی چاہیے۔

    روی شاستری نے ویرات کوہلی کے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارو گنگولی، اور راہول ڈریوڈ نے کبھی بھی ورلڈ کپ نہیں جیتا۔

    اس کے علاوہ انیل کمبلے، وی وی ایس لکشمن اور روہت شرما نے ورلڈ کپ نہیں جیتا لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔

    روی شاستری نے مزید کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو ایک ورلڈ کپ جیتنے میں چھ ورلڈ کپ لگے اور کوہلی کے لیے اس کی بنیاد پر فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ کپتانی چھوڑنا ویرات کوہلی کی اپنی پسند ہے، آپ کو ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ماضی میں بھی بہت سے بڑے کھلاڑیوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی جب انہیں لگا تھا کہ انہیں اب اپنی بلے بازی پر توجہ دینی چاہیے۔

  • لاک ڈاؤن کے اثرات، ’’گھر میں ایک ڈائنو سار نظر آیا ہے‘‘

    لاک ڈاؤن کے اثرات، ’’گھر میں ایک ڈائنو سار نظر آیا ہے‘‘

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گھر میں ایک ڈائنوسار نظر آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا نے شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آگئے گھر میں ایک ڈائنو سار گھس آیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائنو سار کوئی اور نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں جو ڈائنو سار کی طرح گھر کے کمرے میں چل رہے ہیں اور اسی کی طرح آواز بھی نکال رہے ہیں۔

    انوشکا اور ویرات کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹسمین ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لاک ڈاؤن کے باعث ان دنوں گھر میں ہی موجود ہیں اور بوریت دور کرنے کے لیے نت نئی ویڈیو شیئر کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارتی کپتان نے کہا کہ ان پر فلم بنی تو وہ اپنا کردار خود نبھائیں گے لیکن شرط یہ ہوگی کہ انوشکا ہی ان کی بیگم کا کردار ادا کریں۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل انوشکا شرما نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ویرات کوہلی سے کہہ رہی تھیں اے اے کوہلی، چوکا مار نا چوکا، ویرات ردعمل میں ان کی طرف غور کر دیکھ رہے تھے، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ممبئی : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تیاریاں محتاط انداز میں جاری ہیں، دونوں15 دسمبرکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مختلف ذرائع ابلاغ میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

    تاہم انوشکا کے ترجمان کی تردید کے باوجود تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اٹلی میں ان دونوں شخصیات نے اپنی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات دو روز قبل اٹلی کے شہر میلان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دونوں 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ان کی شادی کا میلہ ٹسکنی کے حسین تاریخی قلعہ میں سجایا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی شادی میں صرف قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کے علاوہ بھارتی کرکٹرز اور نامور فلمی ستاروں کو مدعو کیا ہے۔

    جن میں یووراج سنگھ، سچن ٹنڈولکر، فلمی ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا، اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اوردیگر کی شرکت متوقع ہے، ویرات کوہلی کی جانب سے بھارت میں شادی کی دعوت کا اہتمام 26 دسمبر کو ممبئی میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان سال 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ روز قبل ایک ٹی وی کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی سے متعلق 


    دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    شادی سے متعلق خبروں کی کوئی سچائی نہیں، انوشکا شرما

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی اور شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں اور سب اس انتظار میں ہیں کہ کب یہ دونوں ستارے اپنی شادی کا اعلان کریں گے لیکن اب انوشکا شرما نے ان تمام افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ انہوں نے شادی کی خبروں کو سراسر افواہیں قرار دیدیا گیا ہے۔

    انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ  انوشکا شرما کی شادی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، فی الحال وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور کام کے ساتھ اپنے کمٹمنٹ سے خوش ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انوشکا اپنی زندگی کے بارے میں باتیں خفیہ نہیں رکھتیں، لہٰذا سب لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں کے بجائے زندگی کے حوالے سے ان کے اپنے اعلان کا انتظار کریں۔

  • انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر پر ایسے لوگوں کو بلاک کریں گی جو ان سے گھٹیا انداز سے اس سائٹ پر مخاطب ہوتے ہیں۔

     بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ہی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ نازیبا ٹویٹس کرنے والے افراد کو بارہا خبردار کر چکی ہیں، انکا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے افراد سے نمٹنے کے لیئے انھیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے ٹویٹر کو جتنا ممکن ہو سکے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں نے ایسے تمام لوگوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو واہیات انداز سے اس سائٹ پر مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں ۔

     

    اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار امیتاتبھ بچن نے بھی جواب دیا ۔

     

  • انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

    انوشکا شرما پر تنقید ، ویرات کوہلی برہم

     ممبئی: انڈین کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے اور انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما پر تنقید کے بعد بالآخر ویرات کوہلی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں اس تنقید سے ذاتی طور پر بہت مایوسی ہوئی، انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی اور کھلاڑی کے مقابلے میں انہوں نے لاتعداد میچز میں بھارت کی جیت میں مسلسل اہم کردار ادا کیا اور شاید ہی کوئی کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہوگا جس نے اس طرح تسلسل کے ساتھ کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی نہ دکھانے پر تنقید افسوس ناک ہے جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ کون آپ کے ساتھ ہے اور کون نہیں۔

    حال ہی میں کولکتہ میں انڈین اسٹار ویرات کوہلی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کے ساتھ وقت گرارتے نظر آئے ہیں۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی سنیما گھروں میں لانے کی تیاری

    ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی پر بھارتی فلم سازوں نے فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    فلم ساز ادتیہ چوپڑہ نے اس داستان پر فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ہے اور وہ پریمی جوڑے کو کاسٹ کرنے کے موڈ میں ہیں، ویرات کوہلی تو کئی کمرشلز میں کام کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب انوشکا شرما کئی فلموں میں کام کرکے بالی ووڈ میں اپنے آپ کو منوا چکی ہے۔ان دنوں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پریم کہانی کے چرچے عام ہے جبکہ انکی منگنی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہے۔

  • ویرات کوہلی اورانوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آگئے

    ویرات کوہلی اورانوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آگئے

    ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظرعام پر آ ہی گئے۔

    انڈین سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران دونوں اکھٹے دیکھے گئے، اس میچ میں ایف سی گوا حصہ لے رہی تھی، جس کے کوہلی شریک مالک ہیں۔ دونوں گوا کی ٹیم جرسی میں ملبوس تھے، ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود انوشکا کی موجودگی میں کوہلی نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

    دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستی اور محبت کے چرچے گونج رہے ہیں، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی ان کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں کی رپورٹس سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ عوامی مقام پر دیکھا گیا۔

    یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ کوہلی کے والدین نے انوشکا سے ملاقات کی تاہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا۔