Tag: cricketer

  • قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    لاہور: کرکٹر احمد شہزاد نے نئی اننگز کاآغازکردیا اس موقع پر ان کی بوم بوم کے ساتھ سیلفی نے دھوم مچادی۔

    کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی شادی لاہور کی ثنا مراد سے انجام پائی ہے، شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں شاہد آفریدی سمیت ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

    گولڈن شیروانی میں زیب تن سیلفی ماسٹر احمد شہزاد دلہنیا لینے گاڑی سے اترے تو سیلفی پارٹنر آفریدی نے ریسکو کیا۔ قومی ٹیم کے بیڈ بوائے بارات والے دن بھی سیلفی لینا نہ بھولے، بوم بوم نے بھی بیسٹ فرینڈ کا ساتھ نہ چھوڑا اور سیلفی لے ڈالی۔

    باراتیوں میں شامل بوم بوم شاہد آفریدی نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی،نئی اننگز کا آغازکرنے پربوم بوم نے ٹوئٹر پر دلہے میاں کو اصل پویلین میں خوش آمدید کہا۔

    احمد شہزاد کی دلہنیاں سرخ عروسی جوڑا پہن کر سلہیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچیں، جہاں قومی ٹیم کے بیڈ بوائے نے ثنا مراد کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کیا اور دلہنیا لے کر رخصت ہوگئے۔

    دس بجتے ہی ہوٹل انتظامیہ نے ہال کی لائٹیں بند کر دیں، جس کے بعد موبائل فونز کی روشنی میں دلہن کی رخصتی کی گئی، تقریب کے شرکاء نے دولہا دلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    لاہور: پاکستانی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد زندگی کی نئی اننگزکی شروعات کرنے والے ہیں، احمد شہزاد انیس ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    قومی ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی گھروالوں کی پسند سے کررہاہوں۔

    چھوٹی عمر میں شادی کا مقصد اپنے کیرئیر پرتوجہ مرکوزکرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی کی تقریباب لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کرکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کرےگی۔

    احمد شہزاد نے اپنی خواتین مداحوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اپنا خیال رکھیں اورمجھےسپورٹ کرتی رہیں۔

    احمد شہزاد کی شادی کی اطلاعات کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں لیکن پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ٹویٹ سے ان اطلاعات کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    ویلنگٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا میچ اہم ہے،جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہے، کوئی ٹیم آسان نہیں ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ویسٹ انڈیز اچھی ٹیم ہے ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

     حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کی جیت سے بڑ کر ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

  • انجریز مسائل: کئی اہم کرکٹرز ورلڈ کپ نہیں کھیل پائیں گے

    انجریز مسائل: کئی اہم کرکٹرز ورلڈ کپ نہیں کھیل پائیں گے

    سڈنی : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ پر انجریز کے سائے منڈلانے لگے۔ کئی ٹیموں کے سپر اسٹارز انجریز مسائل کی وجہ سے میگا ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

    کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے کو انجری مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل کئی ٹیموں کے اسٹارز کھلاڑی زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

    انجری مسائل نے سب سے زیادہ نقصان گرین شرٹس کو پہنچایا ہے۔ پہلے فاسٹ بولر جنید خان ان فٹ ہوکر عالمی کپ سے باہر ہوئے اور اب قومی ٹیم پروفیسر کے کارآمد فارمولے سے بھی محروم ہوگئی۔

    میزبان ٹیم آسٹریلیا بھی فٹنس مسائل سے کافی پریشان ہے، آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک اور آل راؤنڈرجیمزانجریزمسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ حصہ نہیں کھیل سکیں گے۔

    ایشین ٹائیگرز کا سب سے اہم ہیتھار لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری سے نجات پانے میں تاحال ناکام ہیں۔ چھ ماہ سے کرکٹ سے دورملنگا کی پہلے میچ میں شرکت پرسوالیہ نشان ہے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت بھی انجری مسائل سے نہ بچ سکی۔ ایشانت شرما گھٹنے کی انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

    ورلڈ کپ سے قبل انجری مسائل کئی ٹیموں کو بڑے بڑے دھچکے دے چکی ہے۔ اور نہ جانے مزید کتنے کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوکر عالمی میلہ کھیلے بغیر گھر جائیں گے۔

  • حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    ویلنگٹن: پاکستان بلے باز حارث سہیل کا پیچھا کرتے ہوئے بھوت ویلنگٹن کے گراؤنڈ میں آگئے۔

     بھوتوں نے حارث سہیل کا پیچھا نہ چھوڑا اور اس بار ایک یا دو نہیں بلکہ تین بھوت حارث سہیل کا پیچھے پیچھے ویلنگٹن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    میچ کے دوران تماشائیوں کے بیچ بیٹھے تین بھوت حارث سہیل کو مسلسل تنگ کرتے رہے، دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز میں بھی حارث سہیل بھوت کا نشانہ بن چکے ہے۔ جب ایک بھوت نے حارث کو سوتے سے جگایا تھا جس کے بعد حارث سہیل بخار میں مبتلا ہوگئے اور پریکٹس میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    حارث سہیل نے بھوت کے ڈر سے کمرہ بھی تبدیل کیا لیکن بھوتوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران جب بھوتوں نے حارث سہیل کو تنگ کیا تو بلے باز نے اپنی وکٹ دینے میں ہی بہتری سمجھی۔

  • پاکستانی کرکٹرز کی کمائی اور ان کی حالتِ زار

    پاکستانی کرکٹرز کی کمائی اور ان کی حالتِ زار

    لاہور: سینٹرل کانٹریکٹ کے حالیہ تنازعہ نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ھے کہ پاکستان میں کرکٹ کا پیسہ کرکٹرز کو نہیں ملتا۔ قومی کرکٹرز کو فرسٹ کلاس میں کھیلنے کے اتنے پیسے نہیں ملتے کہ وہ گھر صحیح طرح چلا سکے۔

    پاکستان میں کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر خرچ نہیں ہوتا۔ اس کا رونا ہر کرکٹر روتا ھے ۔پاکستان میں ایک کرکٹر کو فرسٹ کلاس میچ ون ڈےکھیلنےکے صرف سات ہزار رپے اور چار روزہ میچ کے پندرہ ہزار ملتے ھیں۔ کل ملا کر ایک کرکٹر پورے سیزن مٰیں بمشکل ایک سے دو لاکھ رپے کے قریب ہی کما پاتا ھے۔

    بھارت میں ایک نیا کرکٹر بھی سیزن میں تیس سے چالیس لاکھ رپے کمالیتا ہے کیونکہ بھارت میں کرکٹ کا پیسہ کرکٹرز پر خرچ ہوتا ھے۔ پلیئرز کی مقبولیت کو کیش کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کروڑوں روپے کماتا ہے لیکن اس کا بڑا حصہ بورڈ کے بینکوں میں جاتا ہے۔

    ظاہر ہے اسے ڈائریکٹرز کی تنخواہوں پر اور دیگر سینکڑوں ملازمین پر جو کم ہونے کا نام نہیں لیتے ان پرخرچ کرنا ہوتا ہے۔ گورننگ بورڈ کے ارکان کو غیر ممالک کے دورے جو آفر کرنے ہوتے ہیں۔

    سینٹرل کانٹریکٹ کے حالیہ تنازعہ نے پھر باور کرایا ہے کہ کرکٹرز کو اچھے پیسے نہیں ملیں گے تو کرکٹرز بننا بند ہو جائیں گے۔

  • سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پراعتراض کردیا

    سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پراعتراض کردیا

    لاہور: ورلڈ کپ سے پہلےپاکستان کرکٹ کو نئے تنازعے نے گھیر لیا۔ مراعات کم ہونے پر سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر اعتراض کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اورتنازعات  کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ قومی ٹیم میں اب نیا سینٹرل کنٹریکٹ۔ کا تنازعہ بنا ہے۔بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی ہے۔

    بورڈ نے کھلاڑیوں کو تین ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے جسے کھلاڑیوں نے مسترد کردیا ہے۔ بورڈ ورلڈ کپ تک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنا چاہتا ہے اور اسی لئے اکتیس مارچ تک کھلاڑیوں سے نیا معاہدہ کیا جارہا ہے۔

    میگا ایونٹ کے بعد کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیئر کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پرتحفظات ظاہر کئے ہیں اوراس پردستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی مراعات میں بھی کمی کی ہے جس پر کھلاڑی اوربھی ناراض ہیں۔ قواعد کے تحت پی سی بی سالانہ کنٹریکٹ میں تین ماہ تک توسیع کرسکتا ہے۔۔ لیکن کھلاڑی ایک سال کے معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سیالکوٹ : قومی کرکٹرحارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئےورلڈکپ کیلئے منتخب کرکٹ ٹیم میں شامل حارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    قومی کرکٹر حارث سہیل کو دو خوشیاں ایک ساتھ مل گئیں۔۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کے بعد آل راؤنڈر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔

    سیالکوٹ میں حارث سہیل کا سادگی سے نکاح ہوا اور مہندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں حارث کے دوستوں اور رشتے داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔

    قومی کرکٹر کے والد کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔۔ورلڈ کپ بھی آگیا ہے امید ہے وہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔ حارث سہیل کا نکاح ان کی چچا کی بیٹی مومنہ کے ساتھ ہوا ہے اور آج شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کراچی: بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ ورلڈ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دینگے اور صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا ارادہ ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے واضح الفاظوں میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،اس حوالے سے مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے، شاہد آفریدی کے مطابق وہ سیاست میں آنے کے خواہشمند تھے لیکن بزرگوں کے مشورے نے انھیں اس فیصلے سے دور رکھا ہے۔

  • آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    آنجہانی کرکٹرفلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ادا کی جائیںگی

    سڈنی : آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی قصبے میسکویل میں ادا کی جائیں گی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائیں گی۔

    اسی گراؤنڈ پر شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔جس میں آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میں دفن کیا جائے گا۔

    فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔ ہیوزکے مداح اپنے اپنے اندازمیں انہیں خرا ج عقیدت پیش کررہے ہیں,۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہیوز کی آخری رسومات کے سبب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔