سنجرپور (14 جولائی 2025): پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو مہمانوں کی جانب سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجرپور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے دوران دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں میں 10 سالہ کنزہ اور7 سالہ شاہد شامل ہیں دونوں بچوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/mureed-kay-crime-story-13-may-2025/
دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی جہانگیر ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی دلاور ولد دوست محمد کو چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/faislabad-girl-murder-on-road-13-07-2025/