Tag: crime story

  • غیرت کے نام پر باپ کا 2 بیٹیوں پر چھری سے وار

    غیرت کے نام پر باپ کا 2 بیٹیوں پر چھری سے وار

    پنجاب کے علاقے مریدکے میں غیرت کے نام پر باپ نے2 بیٹیوں پر چھری سے وار کردیا جنہیں تشویشناک حال میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریدکے میں واقعہ علاقہ مشتاق پارک میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہنوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ہے، دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ شادی شدہ بیٹیاں گھر سے چلی گئی تھیں، واپسی پر والد طیش میں آیا۔

    والدہ نے بتایا کہ جیسے ہی شوہر نے بیٹیوں کو گھر میں دیکھا تو ان پر حملہ کردیا جبکہ والد کے گھر پر رکھنے سے انکار پر دونوں بیٹیوں نے زہریلی گولیاں بھی کھائیں ہیں۔

    دوسری جانب ہارون آباد کے علاقے فقیر والی میں شوہر نے جھگڑے میں بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، ملزم زاہد حسین اپنی بیوی نسرین کو نشہ کرنے سےمنع کرنے پر قتل کردیا۔

    ہارون آباد کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فقیر والی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ فقیر والی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/muridke-alleged-rape-girl/

  • لاہور میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش کہاں چھپائی؟

    لاہور میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش کہاں چھپائی؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے آباد میں خاتون نے اپنی سوتن کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل  کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا اور مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش برآمد کیا۔

    لیاقت آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو اسپتان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

    دوسری جانب لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے حادثے کے بعد گاڑی والا موقع سے فرار ہوگیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ہلوکی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار یونیفارم میں سڑک کنارے کھڑا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کانسٹیبل اختر پتوکی کا رہائشی تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ذمےدار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/