Tag: CRIME

جرائم سے متعلق خبریں

جرم و سزا سے متعلق خبریں

CRIME

پاکستان اور دیگر ممالک سے جرم سے متعلق خبریں

  • کراچی: نئے سال کے آغاز پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کراچی: نئے سال کے آغاز پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کراچی: سال نو کے آغاز پر شہرقائد میں دہشت گردی کا منصوبہ پولیس نے ناکام بنادیا، دو دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی دہشت گرد حملے سے بچ گیا، پولیس نے پی آئی بی کالونی سے دو دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کرلی، جبکہ پانچ مشکوک افراد بھی گرفتار ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس پر منشیات فروشوں نے دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پانچ مشکوک افراد حراست میں لے لیے گئے۔

    ڈی آئی جی عامر فاروقی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا اور بارود سے بھری موٹرسائیکل کو کلئیر کر دیا گیا ہے، اطلاع تھی بارود سے بھری گاڑی تیارکی گئی ہے، گاڑی کو نیوایئر پر کہیں استعمال کیا جانا تھا، پولیس نے آپریشن کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بارود کے ساتھ کیلیں بھی استعمال کی گئیں ہیں، موٹر سائیکل کی ٹنکی میں بم تیار کیا گیا تھا، موٹر سائیکل چوری کی ہے، 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار، اسحلہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار، اسحلہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسحلہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے عیسیٰ نگری میں کارروائی کرکے گٹکے کی فیکٹری سے دو ملزمان گرفتار کیئے اور فیکٹری میں موجود گٹکا بنانے کا سامان ضبط کرلیا۔

    دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیئے، ملزمان سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ایک کلو چرس برآمد کی۔

    کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں چھاپے کے دوران پولیس نے دس ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

    محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے، جن کے قبضے سے اسحلہ برآمد ہوا۔

    اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کا ملزم پکڑا گیا شہری سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا۔علاوہ ازیں مبینہ ٹاؤن میٹروول ون مرگلہ ہائیٹس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت دو ملزم گرفتار ہوئے، ملزمان سے دو پستول اور شہری سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے ایک خاتون سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کیئے، ملزمان گھروں میں ڈکتیاں کیا کرتے تھے، ملزمان سے سونے، چاندی کے زیورات، لاکھوں کیش، ایک موٹر سائیکل، دو عدد بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹول مع سیون راؤنڈز اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

    بلدیہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک رائفل سیون ایم ایم، ریپیٹر بارہ بور بغیر نمبر مع ٹو راؤنڈز، دو عدد کارتوس برآمد کیئے۔

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

    علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے تھے۔

    یاد رہے کہ 2 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکیا تھا۔

  • رواں سال300شہری جاں بحق : 74کروڑ مالیت کے موبائل اور گاڑیاں چھینی گئیں

    رواں سال300شہری جاں بحق : 74کروڑ مالیت کے موبائل اور گاڑیاں چھینی گئیں

    کراچی : سی پی ایل سی کی رپورٹ نے شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی اور لوٹ مار کی وارداتوں سے متعلق دعوے غلط ثابت کردیئے، رواں سال مختلف واقعات میں 300سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے سال 2018 کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق’’سب اچھا ہے‘‘ کے دعوے کی حقیقت بےنقاب ہوگئی۔

    رپورٹ میں گزشتہ روز پی ایس پی دفتر پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعے سے متعلق بھی تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی گئی، سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر تک مختلف پرتشدد واقعات میں300سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔

    سال2018میں کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے لوٹے گئے، یکم جنوری سے20دسمبر تک34ہزار188شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، فی کس دس ہزار کے حساب سے34کروڑ18لاکھ سے زائد کے موبائل فونز لوٹے گئے۔

    بیس دسمبر تک26ہزار972شہریوں کی موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں، فی کس15ہزار سے40کروڑ45لاکھ سے زائد کی موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں،20دسمبر تک1319شہری اپنی کاروں سے محروم ہوئے۔

    سی پی ایل سی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فی کس5لاکھ سے66کروڑ سے زائد رقم کی گاڑیاں چھینی یا چوری ہوئیں، جنوری سے نومبر کے اختتام تک اغواء برائے تاوان کی8وارداتیں ہوئیں، بھتہ خوری کے53اور بینک ڈکیتی کی3وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

  • جرمنی: چاقو بردار شخص کے مختلف مقامات پر حملے، تین خواتین شدید زخمی

    جرمنی: چاقو بردار شخص کے مختلف مقامات پر حملے، تین خواتین شدید زخمی

    برلن: جرمنی میں چاقو بردار شخص نے مختلف مقامات پر حملے کیے جس کے باعث 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے مختلف مقامات پر چاقو سے حملے کرکے تین خواتین کو شدید زخمی کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی خواتین میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

    شہر نیورمبرگ میں ان حملوں کا نشانہ بننے والی خواتین کی عمر 56، 34 اور 26 برس ہیں، حملوں کے بعد ان خواتین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں کی سرجری ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 25 سے 30 برس کے درمیان ہو سکتی ہے جبکہ اس کا قد پانچ فٹ نو انچ سے پانچ فٹ گیارہ انچ کے درمیان ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور سے متعلق اہم معلومات اکھٹی کرلی گئی ہیں، جلد گرفتاری عمل میں آئے گی، بعد ازاں حملے کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

    جرمنی میں افغان شہری کا چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی

    خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں جرمن شہر راوینز برگ میں غیر قانونی افغان مہاجر نے تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے دو شامی مہاجر سمیت تین شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں مسافروں سے بھری بس جرمنی کے شہر لیوبیک کے ایک معروف ساحل کی طرف رواں دواں تھی کہ بس میں بیٹھے ایک شخص نے چاقو نکال کر لوگوں پر حملہ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں دوران اسنیپ چیکنگ متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت ہتھے چڑھ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو دبوچا گیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد کیا۔

    لنک روڈ کورنگی پر دوران اسنیپ چیکنگ پولیس کی کارروائی کے دوران اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت ملزم گرفتار ہوا۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    دسری جانب موٹر سائیکل چوری کرنے والا بچوں کا چھ رکنی گروہ سرسید پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا، ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا، نشاندہی پر نو موٹرسائیکل اور دو پستول بھی برآمد ہوئے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے بائیس ملزمان گرفتار کیے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ ہفتے بھی شہر میں اہم کارروائیاں کی تھیں جس کے باعث 25 ملزمان دھر لیے گئے تھے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں رات گئے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون سے پانچ کرمنلز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان سے پانچ پستول، مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارڈن میں گٹکا فیکٹری پر چھاپے کے دوران تین ملزمان دھرلیے گئے، بغدادی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکےاسلحہ اور بم بھی برآمد کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماڈل کالونی سے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوا، جبکہ سعود آباد پولیس نے گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کیئے۔

    علاوہ ازیں کورنگی سے گٹکا، ماوا اور شراب کی سپلائی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد ہوا، نورانی بستی چکرا گوٹھ سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    عزیز آباد پولیس نے بلاک ون میں کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کیئے، ملزموں میں اسٹریٹ کریمنل بھی شامل ہیں، اسٹریٹ کریمنل سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کیا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے بائیس ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ابرہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی ناکام بنا دی، دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے دو پستول اور شہری سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس نے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران دو ڈاکو دھرلیے، ملزمان سے اسلحہ، میگزین اور نقدی بھی برآمد کی، پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے آٹھ ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے اسلحہ، کیش، شراب اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ہوا۔

    عزیز آباد سے تین اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملیر مبینہ ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی کے دوران تین ملزمان پر مشتمل گروہ منشیات فروش گرفتار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ گلشن معمار سے منشیات فروش گرفتار ہوا، ایک کلو منشیات بھی برآمد ہوئی۔

    علاوہ ازیں بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران دو ڈکیت گرفتار کرلیئے جن سے ایک نائن ایم ایم ، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیوں کے دوران پچیس ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے بھٹائی کالونی میں تین مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک شہری گولی لگنے سے اور دوسرا گرنے سے زخمی ہوا، ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا تاہم اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

    درخشاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔

    گارڈن پولیس نے چھاپہ مار کر گٹکا بنانے والے کو گرفتار کرلیا، گٹکا میکر سے دو سو پیکٹ گٹکا اور ایک کھلا ٹب گٹکے سے بھرا برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں ساؤتھ زون پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان ملزمان سے تئیس سو چالیس گرام چرس برآمد کی ہے۔

    گلبہار پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جس کے باعث دوملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد کی گئی۔ شریف آباد پولیس کی کارروائی کے دوران چار رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ گرفتار ہوا، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا کرتے تھے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد کرلیا۔

  • کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

    درخشاں پولیس نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیئے جن سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد کیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘11 ملزمان گرفتار

    ابراہیم حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیراؤ تنگ کرلیا، پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ سے اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور ایک ہزار ساٹھ گرام چرس بھی برآمد کی۔

    دوسری جانب ڈاکس پولیس کی کارروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار ہوئے، ملزمان سے مختلف قسم کی چرس برآمد کی گئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ 30 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔