Tag: CRIMINALS IN DEATH ROW

  • عراق میں دہشتگردی کے 10 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی

    عراق میں دہشتگردی کے 10 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی

    عراق میں دہشت گردی کے جرم میں گرفتار کئے گئے 10 عسکریت پسندوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی، داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل داعش کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی کی اہلیہ کوسزائے موت سنائی گئی تھی۔

    اسماء محمد کو بغداد کی ایک فوجداری عدالت نے انتہا پسند تنظیم داعش کے ساتھ کام کرنے اور خواتین کو گھر میں نظربند رکھنے کے جرم میں سزا سنائی۔

    اسماء کو 2018 میں ترکیہ سے حراست میں لینے کے بعد عراق لایا گیا تھا جب کہ دوہزار انیس میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران ابوبکر نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

    بائیڈن کی حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل

    اہلیہ اسما نے العربیہ اور الحدث کو انٹرویو میں کہا تھا کہ”میں نے والد کو ٹی وی پر موصل کی النوری مسجد سے داعش کی خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت صدمہ ہوا تھا۔“

  • کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی پراسرارموت

    کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی پراسرارموت

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدی پراسرارطور پرجاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دوقیدی امانت اور علی شیرانتقال کرگئے۔

    جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ دونوں قیدی طویل عرصے سے شوگر اور دیگر موذی امراض میں مبتلا تھے۔

    دوسری جانب قیدیوں کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ امانت اور علی شیر کو جیل میں علاج معالجے کی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی تھیں اور ان کی بیماری کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی جس کے سبب وہ ہلاک ہوئے۔

    جیل انتظامیہ نے موت کے اصل اسباب جاننے کے لئے قیدیوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔