Tag: crisis

  • انقرہ اجلاس: شام میں امن کے لیے  روس، ایران اور ترکی کامشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

    انقرہ اجلاس: شام میں امن کے لیے روس، ایران اور ترکی کامشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

    انقرہ: ترکی، ایران اور روس نے شام میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے شامی عوام کی حفاظت کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پراتفاق کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو بدھ کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کی زیر صدرات شام میں جاری بحران کے حوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایرانی صدر حسن روحانی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کی سربراہی میں منعقد ہونے والا دوسرا سہ فریقی اجلاس پونے دو گھنٹے جاری رہا، جس میں ترکی، ایران، اور روس نے شام میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے بحران زدہ ملک میں قائم حفاظتی علاقوں میں موجود شہریوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر ہر ممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

    سربراہی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے حوالے سے بنائے گئے قانون کی شک نمبر 2254 کے تحت شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں امن بحال کیا جائے۔

    سہ فریقی سربراہی اجلاس میں تینوں ملکوں کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تینوں ملک مل کر شام میں قائم امن کو یقنی بناتے ہوئے شام کی حدود کے اندر اتحاد و اتفاق کی فضا کو دوبارہ قائم کریں، تاکہ دیگر عرب ممالک کے برابر بحران زدہ شام کو حق دیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ بدھ کے روز ترک شہر انقرہ میں منعقدہ کانفرنس گذشتہ سال 2 نومبر کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے سہہ فریقی سربراہی اجلاس کے دوسرے مرحلے کی حیثیت رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ ترکی شام میں باغیوں کا حامی ہے، جبکہ ایران اور روس نے شامی صدر بشارالااسد کے مدد طلب کرنے پر شام میں اپنی فوجیں داخل کی تھیں۔ اس وقت تینوں ملکوں کی فوج شام میں موجود ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہزاروں مسلمان سپاہی یورپ میں‘ حملے کی تیاری؟

    ہزاروں مسلمان سپاہی یورپ میں‘ حملے کی تیاری؟

    ہنگری کے ایک انٹیلی جنس تجزیہ نگار نے خبردار کیا ہے کہ ’ہزاروں مسلمان سپاہی ‘ یورپ میں داخل ہوچکے ہیں اور حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

    یہ انکشاف ہنگیرین انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائیریکٹر آپریشن لیزلو فولڈی نے ایک ٹی وی شو میں دیے چشم کشا انٹرویو میں کیا۔

    فولڈی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آور روایتی قسم کی دہشت گردی کرنے کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ ان کا مقصد یورپ میں اپنی جڑیں مضبوط کرنا ‘ یہاں سیاسی جماعتیں تشکیل دینا اور ان کے ذریعے براعظم میں شرعی نظام نافذ کرانا ہے۔

    migrants

    ان کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور اس کا سبب مہاجرین کے لئے سرحدیں کھلی رکھنے کی پالیسی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ یورپ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے بڑا مسئلہ ان مہاجرین کی شناخت کا ہے‘ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ لاکھوں افراد کون ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سے دو ڈھائی سال قبل یہ کہنا بھی گناہ سمجھا جاتا تھا کہ مہاجرین کے ساتھ دہشت گرد بھی آسکتےہیں لیکن ایسا ہوا۔

    قیامت سے متعلق 7مشہور ترین پیش گوئیاں

    خواتین‘ حجاب کھینچے جانے پرکیا کریں؟

     ٖفولڈی نے ایک ٹی وی شو کا نام نہ لیتے ہوئےکہا کہ’’ اس شو کے رپورٹر کے خیال میں یہ ایک احمقانہ خیال ہے کہ دہشت گرد مہاجرت کی مشکلات جھیل کر کشتیوں کے ذریعے یورپ آئیں گے جب کہ وہ جہازوں کے ذریعے آسکتے ہیں‘‘۔ ایسا ہرگز نہیں ہزاروں کی تعداد میں سپاہی آچکے ہیں۔

    migrants-2

    ان کے مطابق ان سپاہیوں کے دو مقاصد ہیں‘ ایک تو کثیر تعداد میں یورپ میں جگہ بنانا اور دوسرا مقامی مسلمان آبادی تک با آسانی رسائی حاصل کرنا۔

    انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ یہ افراد تیل کی دولت سے مالا مال ان ممالک میں کیوں نہیں جاتے جو کہ ان کے پڑوس میں واقع ہیں ‘ اس کے بجائے اتنی مشقت برداشت کرکے یورپ تک پہنچ رہے ہیں۔

    migransdts2

    ان کا کہناتھا کہ مہاجرین میں 50 فیصد سے زائد افراد مقامی ثقافت کے ساتھ گھل مل کر نہیں رہنا چاہتے اور یہی افراد مستقبل کی ممکنہ مسلمان آرمی کے سپاہی ثابت ہوں گے۔



  • کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    کارکنوں کی شہادت، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کے بد ترین تشدد اورکارکنوں کی شہادت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب بھرمیں یوم شہدا میں شرکت کے لئےآنے والےقافلوں پررات بھر کریک ڈائون اور بسوں پر فائرنگ اور شیلنگ سےہونے والی شہادتوں پر غور اورآئندہ لائحہ عمل پرغورکیلئےہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوںکے رہنما شرکت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر بسوں سے اتارا گیا،ایسا ظلم و تشدد تواسرائیل نے فلسطینیوں پر نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ پولیس شہیدوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو غائب کر سکتی ہے۔