Tag: Cristiano Ronaldo

  • رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر معروف فٹبالر کرسٹیانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک اسٹوڈیو میں بار بار اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک وائس اوور آرٹسٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ایسا تب کیا جاتا ہے جب آپ رونالڈو کو نئے پروجیکٹ کی معلومات شیئر کرنے سے روکیں‘۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں (مداحوں) نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

    کچھ مداحوں ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرسٹیانو کا کوئی نیا ہدف ہوسکتا ہے۔

    بعض کا خیال ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اگلے ہدف کے بارے میں ہوتا تو وہ اتنا مسکرا نہیں رہے ہوتے۔

    ارشد ندیم کے لئے ایک اور بڑا انعام؟

    کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں یا پھر یہ ویڈیو کسی برانڈ کے میڈیا سے جُڑے کسی پروجیکٹ کا حصّہ ہے۔

  • ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ریاض میں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    رونالڈو کے چاہنے والے تو دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو ان کے ساتھ صرف ایک تصویر بنوانے کا خواب لیے بیٹھے ہیں لیکن ریاض کے شہری اب کسی بھی وقت رونالڈو کے ساتھ تصاویر بنواسکتے ہیں۔

    ترکیے سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان رونالڈو کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے ان دنوں مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھ کو شائقین انہیں اصلی رونالڈو سمجھ بیٹھے اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو جو سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے تحت کئی ریکارڈ بنائے وہیں۔

  • اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فونشال شہر کے متوسط علاقے میں 5فروری 1985ء کو جنم ہوا، ان کے والدین نے ان کے نام کے ساتھ ”رونالڈ“ اُس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نام سے متاثر ہو کر جوڑا تھا۔

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کے والد فوشال کے فٹ بال کلب ’اینڈورنہا‘ (Andorinha) میں پارٹ ٹائم کٹ مین کی جاب کرتے تھے۔

    صرف 7برس کی عمر سے اسٹار فٹبالر نے اسی کلب میں فٹ بال کھیلنا اور سیکھنا شروع کردی تھی۔ 1997ء میں 12سالہ بچے نے ’اسپورٹنگ لسبن‘ کلب کیلئے ٹرائل دیا اور کلب نے ان کا بہترین کھیل دیکھتے ہوئے انہیں سائن کرلیا۔

    اسٹار فٹبالر دنیا کے بڑے ملٹی نیشنل برانڈز کے سفیر ہیں اور وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اسٹار فٹبالر باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتے ہیں اور ایکسرسائز پر بھی خاص توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

    اسٹار فٹبالر کے ڈائٹ پلان کی اگر بات کی جائے تو انہیں اپنی ڈائٹ کا بے حد خیال رہتا ہے اور وہ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

    اسٹار فٹبالر دن میں 2 سے 4 گھنٹے کے وقفے سے 6 بار کھانا کھاتے ہیں لیکن ان کی ڈائٹ متوازن ہوتی ہے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ مگر گوشت کی مقدار کم ہوتی ہے۔

    کنگز کپ کے فائنل میں النصر کو شکست، رونالڈو بے اختیار رو پڑے

    رونالڈو سافٹ ڈرنکس (مشروبات) سے مکمل پرہیز کرتے ہیں اور اپنی ڈائٹ میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

  • تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر رونالڈو بھی سخت مقابلہ دینے میدان میں آگئے ہیں۔ 

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں وہ اپنے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے جونیئر کے ہمراہ جم کی تصاویر شیئر کیں جس میں باپ بیٹے کو مکمل فٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    ان تصاویر میں انہیں سکس پیک میں دیکھا گیا اور صارفین کی جانب سے جونیئر رونالڈو کی فٹنس کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ  رونالڈو جونیئر بھی والد کی طرح فٹبالر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے 2022 میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔

    رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

    عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کو خیرباد کہنے کے بعد ان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو قطر میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022کے اختتام کے بعد تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

    سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ النصر پُرتگیزی اسٹار رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، ذرائع کے مطابق اس پیشکش کی مالیت ایک سال میں کم و بیش ساڑھے سات کروڑ ڈالر ہے۔

    Ronaldo left Manchester United on Tuesday after having his contract terminated by the club

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رونالڈو اور کلب کے درمیان موسم گرما میں روابط شروع ہوئے تھے اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بات چیت نسبتاً اعلیٰ سطح پر ہوئی ہے تاہم کلب کو ابھی تک رونالڈو کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

    ذرائع نے سی بی ایس اسپورٹس کو بتایا کہ اگر وہ اس پیش کش کو قبول کرلیتے ہیں تو معاہدے کو حتمی شکل دینے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

    Cristiano Ronaldo 'offered £186m contract by Saudi club Al Nassr FC' after Man Utd exit - Daily Star

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ النصر کی پیش کش پرتگال کے بین الاقوامی کھلاڑی سے اب تک واحد باضابطہ رابطہ سمجھی جاتی ہے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ کپ کے اختتام تک نہ ہونے کی توقع ہے۔

    مزید پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین کے لیے بُری خبر

    واضح رہے کہ رونالڈو نے گذشتہ ہفتے برطانیہ کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ اب وہ ایک آزاد کھلاڑی ہیں اور کسی بھی کلب کے ساتھ کھیلنے کے لیے نیا معاہدہ کرسکتے ہیں۔

  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں 800 گولز اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر نے یہ تاریخی اعزاز انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ اور آرسنل کے درمیان ہونے والے میچ میں حاصل کیا، رونالڈو نے آرسنل کے خلاف گول اسکور کئے اور اپنے کلب گول کی تعداد 800 تک پہنچائی۔

    رونالڈو نے 2002 میں اسپورٹنگ لزبن کے ساتھ اپنے کئیئیر کا آغاز کیا تھا، اور اسی سال 7 اکتوبر کو موریرنس کے خلاف 3-0 کی فتح میں اپنی ٹیم کے لیے دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، یووینٹس کے لیے 101 اور پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔

    کرسٹینا رونالڈو 184 میچوں میں پرتگال کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس طرح وہ اپنی قومی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے یورپی فٹبالر بھی ہیں۔

    رونالڈو مانچسٹر کے ساتھ چھ سیزن تک رہے، جہاں انہوں نے 292 مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کے بعد ریکارڈ 80 ملین پاونڈ میں رئیل میڈرڈ کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کئے،

    ہسپانوی دارالحکومت میں رونالڈو نے نو سیزن کے دوران 438 مقابلوں میں 450 گول اسکور کیے اور کلب کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی کا خطاب اپنے نام کیا،کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیرئیر میں اب تک 31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • کرسٹیانو رونالڈو کی نئی لگژری کار نے دھوم مچا دی

    کرسٹیانو رونالڈو کی نئی لگژری کار نے دھوم مچا دی

    پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کو اپنی نئی لگژری کار دکھائی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور مبارکباد دی۔

    36سالہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نئی گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تصویر پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پرتگالی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی لگژری گاڑی کے ساتھ خصوصی پوز دیے کھڑے ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر رونالڈو اپنی گاڑی رال رائس کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

    رونالڈو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج فیصلے کا دن ہے جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب مبارکبادیں بھی دی جارہی ہیں۔

  • کرسٹیانو رونالڈو  کے اعزازات کے البم میں ایک اور اضافہ

    کرسٹیانو رونالڈو کے اعزازات کے البم میں ایک اور اضافہ

    پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اعزازات کے البم میں ایک اور اضافہ کرلیا ہے۔

    اسٹار فٹ بالر نے فرانس کے خلاف گول کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال میں اپنے گولز کی تعداد 109 کرلی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایرانی فٹبالر علی داعی کے 109 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔

    پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کپ میں یہ دوسرا ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل یورو کپ میں سب سے زیادہ گول داغنے کا ریکارڈ بھی رونالڈو نے اپنے نام کیا تھا، یہ کارنامہ جاری یورو کپ میں ہنگری کے خلاف سرانجام دیا تھا، اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز اسکور کئے تھے۔

    شہرہ آفاق فٹ بالر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ یورو کپ کے پانچ ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔

    رونالڈو نے دوہزار چار کے یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایک اور اعزاز ان کا منتظر ہے کہ اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کرلیں گے وہ مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے۔

    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کررکھا ہے۔

    دوسری جانب یورو کپ فٹبال کا گروپ اسٹیج مکمل ہو گیا ہے, سولہ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں، گروپ ایف سے فرانس ، جرمنی اور پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

  • رونالڈو نے سعودی عرب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

    رونالڈو نے سعودی عرب کی بڑی پیشکش ٹھکرادی

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے سو کروڑ ڈالرز کی پیشکش سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کے پینتیس سالہ اسٹرائیکر کو سعودی عرب کی جانب سے 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی، مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرنا تھے، ان دوروں کی تصاویر کو سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونل میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا، مگر نہ تو رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل سے مالا مال ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہیں، جس کا مقصد سعودی عرب کا فیول پر انحصار کم سے کم کرنا ہے جبکہ سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ شاہ سلمان کے ویژن 2030 کا اہم ترین حصہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو صدی کے بہترین فٹبالر قرار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے سعودی عرب کی حکومت کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو میں کام کیا تھا تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مشہور شخصیات کے ذریعہ کسی پیش کش کو مسترد کر دیا گیا ہو۔

    پرتگال اور یووینٹس کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، گذشتہ سال دسمبر میں کرسٹینا رونالڈو نے "گولڈن فٹ” کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، یہ ایوارڈ کسی بھی فٹ بالر کو زندگی میں ایک بار ملتا ہے۔

  • نیمار کی ہیٹ ٹرک، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ بنا ڈالا

    نیمار کی ہیٹ ٹرک، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ بنا ڈالا

    برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پیرو کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر ناصرف ٹیم کو جیت دلوائی بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبالر نیمار نے کوالیفائر میچ میں پیرو کے خلاف ناصرف اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ  ہم وطن رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

    نیمار نے گزشتہ روز پیرو کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو 4-2 سے کامیابی دلوائی، اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے گول کی تعداد 64 ہوگئی۔

    اس سے قبل رونالڈو نے برازیل کے لیے نو میچوں میں 62 گول کیے تھے، نیمار اب ان سے آگے نکل گئے، اس فہرست میں لیجنڈ فٹبالر پیلے سب سے آگے ہیں، پیلے نے برازیل کے لیے 77 گول کیے ہیں۔

    انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ایران کے علی ڈائر کے نام ہیں جنہوں نے 109 گول کئے ہیں، وہیں اس کے بعد دوسرے مقام پر پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے 101 گول کئے ہیں.

    نیمار نے برازیل کیلئے بین الاقوامی سطح پر اب تک 102 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے چوسٹھ 64 گول اسکور کیے ہیں۔