Tag: Cristiano Ronaldo

  • زخمی رونالڈ موبائل پر کیا دیکھ رہے تھے؟ ریال میڈرڈ کے کوچ زیڈان کا دلچسپ جواب

    زخمی رونالڈ موبائل پر کیا دیکھ رہے تھے؟ ریال میڈرڈ کے کوچ زیڈان کا دلچسپ جواب

    میڈرڈ: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی وہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ دوران میچ زخمی حالت میں موبائل فون ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔ اب اس تصویر پر ریال میڈرڈ کے ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے ہیڈ کوچ زیڈان نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہونے پر موبائل پر اپنا چہرہ دیکھ رہے تھے تاکہ اندازہ لگا سکیں کہ زخم کتنا گہرا ہے اور کیا وہ  اس قابل ہیں کہ آگے کھیل سکیں۔

    میچ کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے زیڈان نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں آنے کے بعد یہی الفاظ رونالڈو نے ان سے کہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ رونالڈو کے چہرے پر دو سے تین ٹانکے آئے ہیں۔ البتہ وہ مکمل صحت یاب ہیں۔

     

    Zinedine

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو آج ٹریننگ پریکٹس میں بھی شریک ہوئے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی نظر میں اسپینشن لیگ کا یہ سیزن کتنا اہم ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اسپینشن فٹبال لیگ میں ڈیپو ٹیو ولا کورونا سے میچ میں ریال میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو چہرے پر شدید چوٹ لگنے پر میدان بدر ہوگئے تھے۔

    فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جب ڈاکٹر میدان میں آئے تو رونالڈو نے ڈاکٹر کا موبائل لے کر اپنا خون آلود چہرہ دیکھا جس کے بعد ان کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    خیال رہے انہیں یہ چوٹ حریف پلیئر فیبئن شارکا بوٹ سر پر لگنے سے پیش آئی تھی۔ ریال میڈرڈ نے یہ یہ مقابلہ1-7 کے جیتا تھا۔ میچ میں کرسٹیانو رونالڈون نے دو گول کئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کرسٹیانورونالڈونےپانچویں مرتبہ بیلن ڈی اورایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانورونالڈونےپانچویں مرتبہ بیلن ڈی اورایوارڈ جیت لیا

    پیرس : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےبارسلونا کے لیونل میسی کو شکست دے کرسال کے بہترین کھلاڑی کا بیلن ڈی اور ایوارڈ پانچویں بار جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل تاور میں منعقدہ شاندار تقریب میں سابق فرانسیسی کھلاڑی ڈیوڈ گنولا نےکرسٹیانو رونالڈو کو بیلن ڈی اور ایوارڈ دیا۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی فہرست میں دوسرے نمبرپر رہے جبکہ رواں برس بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین منتقل ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی برازیلین نیمارتیسرے نمبر پررہے۔

    خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب ریئل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    پرتگال کو 2016 میں یوروکپ جتوانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے 42 گول دیے، انہوں نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں دو گول کیے تھے۔

    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی بیلن ڈی اورایوارڈ جیت چکے ہیں۔


    کرسٹیانورونالڈونےدوسری بارفیفا فٹبالرآف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا


    واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں پرتگال کے اسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل دوسری بار فیفا پلیئرآف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرسٹیانورونالڈو نےیوئیفا پلیئرآف دی ایئرکا ایوارڈ اپنےنام کرلیا

    کرسٹیانورونالڈو نےیوئیفا پلیئرآف دی ایئرکا ایوارڈ اپنےنام کرلیا

    موناکو: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ہرسال پہلے سے زیادہ محنت کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کے چیلنجز پر پورا اترسکوں۔

    انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی کراسکوں۔

    دوسری جانب نیدرلیند کی لیک مارٹینزکو سال کی بہترین ویمنز کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے یورپیئن چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔


    کرسٹیانورونالڈونے2016 کے بہترین فٹبالرکاایوارڈجیت لیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےاپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے 2014 اور 2015 میں یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو پر5میچوں کی پابندی

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو پر5میچوں کی پابندی

    میڈرڈ : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پرریفری کو دھکا دینے کی پاداش میں پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش سپرکپ کے فائنل میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ میں ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر رونالڈو کو دھکا دیا جس پر اسپینش فٹبال فیڈریشن نے ان پر پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی۔

    کرسٹیانو رونالڈو پابندی کے بعد اسپینش سپر کپ کے فائنل کے دوسرے لیگ سمیت مزید چار میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے رونالڈو کے پاس 10 دن کا وقت ہے۔

    اس پابندی کے بعد رونالڈو اب بدھ کو اسپینش سپر کپ کے فائنل کے دوسرے لیگ سمیت مزید چار میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ فیڈریشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے رونالڈو کے پاس دس دن کا وقت ہے۔


    ٹیکس چوری کا الزام، کرسچیانو رونالڈوعدالت میں پیش ہوئے


    اسپینش فٹبال فیڈریشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریفری کو دھکا دے کر رونالڈو نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 89 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت کھلاڑی پر چار سے 12 میچوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ فیڈریشن نے دھکا دینے پر رونالڈو پر ساڑھے تین ہزار ڈالر اور ریال میڈرڈ پر 1650 ڈالر جرمانہ عائد کردیا جبکہ فاؤل پر بھی پرتگالی اسٹار اور ہسپانوی کلب پر جرمانہ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں لائنل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کی ٹیموں نے میچ جیت لیے، میسی کی بارسلونا نے اسپانیول کو تین صفر سے شکست دی جبکہ رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا کا مقابلہ اسپینیول سے تھا، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کے پچاسویں منٹ میں لوئس سواریز نے بارسلونا کیلئے پہلا گول کیا۔

    میسی کے اسکور نہ کرنے کےباوجود بارسلونا نے مزید دو گول اسکور کیے۔ اختتامی لمحات میں سواریز نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ تین صفر سے جیت لیا۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کوشکست دے دی۔ رونالڈو نے ستائیسویں منٹ میں پہلا گول داغا۔ دوسرے ہاف میں ویلنسیا نے بھی گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ ختم ہونے سےچار منٹ قبل مارسیلو نے فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو دو ایک سے فتح دلوائی۔

  • بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی، میسی کے پانچ سو گول مکمل

    بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی، میسی کے پانچ سو گول مکمل

    میڈرڈ : اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں لائنل میسی کی بارسلونا نے کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، میسی نے بارسلونا کی طرف سے پانچ سو گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ کے برناباؤ اسٹیڈیم میں دو بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوا جس میں دنیائے فٹبال کے دو سپر اسٹارز سب کی توجہ کا مرکز تھے۔ روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

    کھیل کے اٹھائیسویں منٹ میں ریال میڈرڈ نے شائقین کا جوش بڑھادیا۔ پانچ منٹ بعد میسی نے اپنا جادو دکھادیا۔ مقابلہ برابر ہوگیا۔ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہاف میں بدقسمت رہے۔ میسی نے جیت کیلئے اپنا خون تک بہادیا۔

    دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے زبردست اٹیک کیا، گول کیپرز نے کئی یقینی گول بچائے لیکن تیہترویں منٹ میں بارسلونا کی ٹیم آگے نکل گئی۔ کھیل ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل ریال میڈرڈ نے ادھار چکادیا اور مقابلہ برابر ہوگیا۔

    کھیل کے آخری لمحات میں لائنل میسی نے ریال میڈرڈ کو جھٹکا دے دیا۔ کیرئیرکا پانچ سو واں گول کرتے ہوئے ٹیم کو ناقابل فراموش جیت دلادی۔

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لوئنل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دو گول کیے۔ اس کے علاوہ لوئنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ سو گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

  • یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    یوای ایف اے چیمپئنز لیگ : رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

    میڈرڈ : اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کو چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو پھر چل گیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

    دوسرے ہاف میں بائرن نے پہلے برتری حاصل کی۔ رونالڈو نے گول کرنا شروع کئے تو بائرن کے ڈیفینڈرز اپنے بچاؤ کیلئے کچھ نہ کرسکے، ایک ہی کھلاڑی بائرن کی پوری ٹیم پر بھاری پڑگیا۔ رونالڈو نے لگاتار تین گول کرتے ہوئے بائرن کے ارمانوں پر پانی پھیردیا اور ریال میڈرڈ نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی، وہ اب مجموعی طور پر 101 گول بناکر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں جبکہ لیونل میسی 94 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیمپیئنزلیگ کا سیمی فائنل ریال میڈرڈ اورایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بھی لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، ایٹلیٹکو اور لیسٹر سٹی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن ایگریگیٹ پرایٹلیٹکو کی ٹیم کامیاب رہی۔

  • لالیگا فٹبال لیگ: لائنل میسی کی بارسلونا کو اپ سیٹ شکست

    لالیگا فٹبال لیگ: لائنل میسی کی بارسلونا کو اپ سیٹ شکست

    لالیگا : لائنل میسی کی بارسلونا کو لالیگا فٹبال لیگ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لالیگا میں فٹبال کے سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں،اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ میں زور کا جوڑ پڑا ہے۔

    پیپے نے دوسرے ہاف کےآغاز میں گول داغ کر ریال میڈرڈ کو برتری دلوادی۔ میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل ایٹلیٹکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر اینٹونیو گریز مین نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ برابر ہونے کے باوجود ریال میڈرڈ نے پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا۔

    ایک اورمیچ میں لائنل میسی کی بارسلونا کو حیران کن طور پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ مالاگا نے پہلے ہی ہاف میں گول کردیا۔

    اسٹار فٹبالر نیمارکو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بیٹھا دیا گیا۔ مالاگا نے دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی بارسلونا کو ایک اور گول داغ کرمیچ دو صفر سے جیت لیا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

    کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

    نیویارک : عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے جبکہ لیونل میسی دوسرے نمبر پر رہے۔

    ronaldo

    امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال 88 ملین ڈالر کمائی کرکے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 81.4 ملین ڈالر کے ساتھ ا دوسرے نمبرپر ہیں۔

    امریکی میگزین کے مطابق امریکی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لیبرون جیمز77.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر67.8 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں جب کہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی 56.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا چالیسواں، فلپائنی باکسر منی پیکیو کا تریسٹھواں جبکہ دو سالہ پابندی کا شکار روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کا فہرست میں اٹھاسیواں نمبر ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

  • کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    موناکو: اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال کے بہترین یورپئین فٹبالر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 4251کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ مونٹی کارلو میں یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے رونالڈو کو یورپ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ پیش کیا۔

    اس ایوارڈ کے لئے بائرن میونخ کے آرجن روبن اور مینول نیور بھی امیدواروں میں شامل تھے۔ ریال کو چیمپئینز بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر رونالڈو یورپ کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔ رونالڈو نے سیزن میں سترہ گول بنائے،ریال کی ٹیم دسویں مرتبہ چیمپئینز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔

    ایوارڈ ملنے پر رونالڈو نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے سپورٹ کے بغیر وہ کبھی یہ ایوارڈ نہیں جیت سکتے تھے۔