Tag: criticize on bilawal and nawa

  • تیر کے نشان والے ہی بھٹوازم کے حقیقی نمائندے ہیں، بلاول بھٹو

    تیر کے نشان والے ہی بھٹوازم کے حقیقی نمائندے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف تیر کے نشان والے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائیں کیونکہ تیر کے نشان والے ہی بھٹوازم کے حقیقی نمائندے ہیں۔

     بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی بدین کے منتخب اراکین، ضلعی عہدیداران اور مقامی رہنماوٴں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تیر کے نشان والے امیدوار ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے حقیقی پیروکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے باہر کے کچھ لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور میرے پورٹریٹ استعمال کر رہے ہیں ان کا پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ہی نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔

    رہنماوٴں نے بتایا کہ بدین میں کچھ جعلسازبلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پورٹریٹ استعمال کر کے پارٹی کے ہی امیدواروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

    بدین اور ٹنڈومحمد کان اضلاع کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا۔

  • بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے،عمران خان

    بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بنے اور نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا.

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شارٹ کٹ مار کر پارٹی چئیرمین بن گئے تاہم ان کے چئیرمین بننے سے بھی پارٹی کو کوئی فرق نہں پڑا۔

    عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سندھ کی رائل فیملی ہے تو دوسری طرف تخت پنجاب، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، پاکستانی سیاست میں اسٹیٹس کو کرمنلز کا مقابلہ کرناپڑتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور کرپٹ نظام سے نجات کی جد وجہد کر رہا ہوں، الیکشن کمیشن میں تبدیلی لائے بغیر ملکی سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی.

    عمران خان نے کہا کہ وہ آئڈلسٹ ہیں اوراپنے انٹر ویو میں لیبر پارٹی کےنئےسربراہ جیریمی کوربن کوجینوئن لیڈر قرار دیا.