Tag: criticize

  • پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

    پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانےکےلیے اکٹھی ہو رہی ہے، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    زرتاج گل نے کہا عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا ، سعودی عرب نے پاکستان کی بہت سپورٹ کی ہے۔

    مزید پڑھیں : بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، زر تاج گل

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے رہنما زر تاج گل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا بار بار بھینسوں کے اشتہار کی بات کی جاتی ہے، بہادر لوگ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت منی بجٹ آئی ایم ایف سےنجات حاصل کرنے کے لئے لائی ہیں۔

    زر تاج گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں اشتہار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر ہوتی تھیں، ماضی میں ٖ فاٹا کے لوگوں پر ڈرون حملے کئے گئے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44 ارب ایکسپورٹ ری بیٹ دیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کسان کومضبوط کرنےکیلئےکھاد پرسبسڈی دی گئی ، روٹی، کپڑا اور مالکان کے نام پر قبرستانوں پر بھی قبضے کئے گئے۔

  • منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کروں گا، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے تو بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھانےسےغریب عوام متاثرہوں گے، وعدہ کیا گیا تھا عوام کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔

    بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے،بلاول

    چیئرمین پی پی نے کہا بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے، یہ دیکھا جائے کہ اس کی تشہیر پر کتناپیسہ خرچ کیاگیاہے، میکرو اکنامکس کے حوالے سے بھی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی تھی، لگ رہاہےتبدیلی والےاحتساب کےسلسلےسےبھاگ رہےہیں، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس چیئرمین شپ کا حق چھیناجارہاہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نےکڑےاحتساب کیلئےچوہدری نثارکوکمیٹی کاچیئرمین بنایاتھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔

    اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے،بلاول

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اے پی این ایس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارےخیال میں 18ویں ترمیم لپیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رائٹ آف انفارمیشن پر کس طرح عمل کریں گے، جب میڈیا کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں جارہی، انسانی حقوق وزیر اور دیگر کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کرتے ہیں، اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے، حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزای اظہار رائے کا حق محفوظ رہے، امید کرتے ہیں آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے بہتری آئے گی۔

    فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندےکی جانب سے منتخب نمائندے کیخلاف غلط گفتگو کی گئی،منتخب نمائندےایسی گفتگوکریں گےتوماحول خراب ہوگا، آج تک عوام کیلئے کوئی بھی کلیئر پلان نہیں دیا گیا۔

  • شاہی خاندان پر تنقید، سوشل میڈیا صارفین پر سزا اور جرمانے کا اعلان

    شاہی خاندان پر تنقید، سوشل میڈیا صارفین پر سزا اور جرمانے کا اعلان

    ریاض : سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر  شاہی خاندان پر تنقید اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کرنے پر قید اور 8 لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکام کی جانب سے نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا ویب سایٹس پر سعودی شاہی خاندان پر تنقید کرنے اور مذہبی اقدار کا تمسخر اڑانے یا اشتعال انگیز مواد کے ذریعے عوامی جذبات کو اُبھارنے والے کو سزا دینے کا عندیہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی شہری ریاست کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے اور نا مناسب مواد کی تشہیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو 5 برس قید اور 8 لاکھ ریال جرمانے کا سامان کرنا ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حکمرانوں نے مذکورہ اقدامات سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر ملک و مذہب کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کو روکنے کےلیے اٹھائے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی مذہبی شخصیت سلمان العودۃ کو قطر سے اچھے تعلقات استوار کرنے کے حق میں ٹویٹ کرنے پر گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان العودۃ کے ٹویٹر پر ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے سلمان العودۃ کو سزائے موت کی سزا سنائی جائے۔

    یاد رہے کہ اس پہلے بھی سعودی حکومت شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے سعودی مبلغ اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے 7 سرگرم سماجی کارکن خواتین وکلاء کو گرفتار کرچکی ہے۔

  • پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا،میئر کراچی

    پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا،میئر کراچی

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چائنیز قونصل جنرل نے کے ایم سی عباسی شہید اسپتال کو جدید ایمبولینس کا عطیہ دیا ، اس موقع پر میئر کراچی
    نے کہا کہ ایمبولنس کے عطیے پر چائنیز قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال کواپ گریڈ کرنے کے لئے مزید عطیات درکار ہیں، ایم ایس عباسی اسپتال کو چاہئے ایمبولنس کو اچھی حالت میں رکھیں،میئرکراچی

    انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ابھی معاملات پروسس میں ہیں، عوام کو دیکھنا ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کیا کرتے ہیں۔

    میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی شروع ہونے کا چٹکلہ چھوڑنے والوں کو دیکھ کرہنسی آتی ہے، پی ایس پی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، ڈولفن جیسے معصوم جانور کو بدنام کرایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور کےآدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں،سعد رفیق

    پشاور کےآدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں،سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، پشاور کے آدم خور چوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر الزام تراشیاں کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا سو دن کاپروگرام جھوٹےدعووں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کا دعویٰ محض سراب کی مانند ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی، پشاور کے آدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر بینک عمران کے دور میں تباہ ہوا، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا بنایا ہوا احتساب کمشن بھی نہ چلنے دیا۔

    یاد رہے کہ  تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کیا تھا، معیشت کی بحالی، تعلیم، صحت، زرعی ایمرجنسی کپتان کے پلان کا حصہ ہیں۔



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم والےعزت سے بیٹھ جائیں عوام نے اصلی چہرہ دیکھ لیا، خورشیدشاہ

    ایم کیوایم والےعزت سے بیٹھ جائیں عوام نے اصلی چہرہ دیکھ لیا، خورشیدشاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نےلوگوں کےگھربرباداورٹارگٹ کلنگ کی ، ایم کیوایم والےعزت سےبیٹھ جائیں عوام نے اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو بنے 33سال ہوگئے، ایم کیوایم کبھی پیپلزپارٹی، ن لیگ او رکبھی مشرف کیساتھ رہی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے لوگوں کے گھر برباد اور ٹارگٹ کلنگ کی، لاشوں اوربھتہ خوری کےعلاوہ ایم کیوایم نے عوام کو کیا دیا، اب ایم کیوایم والےعزت سے بیٹھ جائیں عوام نےاصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیاست میں وہ لوگ آئےہیں جنہیں سیاست کا پتہ نہیں ہے، جس کے پاس نظریہ اورپروگرام نہیں ان کے پاس گالی ہے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاپنی دانائی سےچارٹرآف ڈیمانڈ بنایا، سی اوڈی میں طے تھا ایک دوسرے کیخلاف سیاسی انتقام نہیں ہوگا، ن لیگ پرجب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے کھڑی تھی، ملنے کی خواہش پرآصف زرداری نوازشریف سے ملنے گئے۔

    شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نےکہاتھالوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تومیرانام بدل دینا، شہبازشریف کانام اب لوڈشریف رکھ دیا جائے، ملک بھر میں 18،18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ صرف رائیونڈمیں ختم ہوئی ہے۔

    نگران وزیراعظم کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گراں وزیراعظم کےنام پرابھی مشاورت نہیں ہوئی ، نگراں وزیراعظم غیرجانبداراورمخلص ہوگا۔

    خورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  یکم مئی کوقیمتیں بڑھا کرحکومت نے مزدوروں کا مذاق اڑایا ہے، قیمتوں میں اضافہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کاپری بجٹ ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ،اپوزیشن لیڈرپٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکومت نےعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت ناکام گورننس کابدلہ عوام سے نہ لے اور پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف  زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف

    آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار  بنایا ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کےنام پردھرنے دےکر وقت برباد کیاگیاہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر  شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو پرتنقیدکرنےوالوں میں بڑےترقیاتی منصوبے بنانےکی اہلیت نہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے، ماضی اور  حال عوام کی خدمت سےعبارت ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔


    مزید پڑھیں : باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے،شہبازشریف


    یاد رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نے صرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ان عناصرنےذاتی مفادات کوترجیح دےکرعوام سےناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانچ ججوں کوسرخرو کرنےکے لیے مجھےسزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ،نوازشریف

    پانچ ججوں کوسرخرو کرنےکے لیے مجھےسزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ،نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے ۔ پانچ ججوں کو سرخرو کرنے کے لیے سزادلوائی جا رہی ہے، جج سزا دلوا کے شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں ایک بار  پھر عدلیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ملک میں جو ہو رہا یہ جوڈیشل مارشل لاسے کم نہیں، مجھےسزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، مجھ پر مارشل لامیں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر خودبات کرتے ہیں تو دوسروں کی بات بھی سنیں، نواز شریف کی زبان بندی سےکیا حاصل کر لیں گے، یہ ملک ایک شخص کا نہیں  22 کروڑ عوام کا ہے،22 کروڑ عوام کی آواز کو دبانا قطعی طور پر قبول نہیں، کیوں پاکستان کی ریاست کو خراب کیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=” پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے” style=”default” align=”left” author_name=”نواز شریف ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/nawaz-1-1.jpg”][/bs-quote]

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئے دن ایسےفیصلے دیےجاتے ہیں جو کسی کوسمجھ نہیں آتے، روز اسپتال چیک کرتے ہیں آلومٹر کا بھی پتہ کیا جاتا ہے، یہ بھی پتہ کر لیں ماتحت عدالتوں میں کتنے مقدمات التواہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے فیصلے نہیں ہو رہے، اس کےگھر بھی جائیں جس کے مقدمے کا20 سال سے فیصلہ نہیں ہوا، زیادتی کے مقدمے اور  زمینوں پر  قبضے کے مقدمے  بھی سنیں، آپ کا کام نہیں ساری حکومتوں کو کھڑا کرکے تضحیک کریں۔

    نواز شریف نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں دم نہیں،تگڑی پارلیمنٹ آئےگی توسب ٹھیک کردیں گے، سڑک 4 فٹ روڈ چوڑی کی تو مقدمات بنا دیے گئے،جو ترقی میں کردار ادا کرے اسے کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے۔

    نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ ججوں کوسرخرو کرنے کے لیے سزا دلوائی جا رہی ہے، جج سزادلوا کے شرمندگی سے بچنا چاہتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے، سراج الحق نے انکشاف کیا کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیے گئے۔

    نواز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی سرزنش کر رہے ہیں ، عمران خان خودکی توسرزنش کریں کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیے،کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا؟

    سابق وزیراعظم نے پوچھا عمران خان چوہدری سرورسے متعلق بھی جواب دیں کہ انہیں ووٹ کیسے ملے؟ انھوں نے کہایہ لوگ تبدیلی لائیں گےجوبے اصول سیاست کر رہے ہیں ؟سارے عمل میں صرف ن لیگ اوراتحادیوں نےشفاف طریقے سے ووٹ دیا۔

    نوازشریف نے اہلیہ کی طبیعت سےمتعلق بتایا کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،قوم سےدعاؤں کی اپیل ہے، ہم تو بس گئے اورجا کر واپس آگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہےہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کےبغیرنہیں رہ سکتے۔

    یاد رہے کہ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا تھا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان اورزرداری کٹھ  پتلی الیون کےاوپنر ہیں، طلال چوہدری

    عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنر ہیں، طلال چوہدری

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے زرداری اور عمران کو کٹھ پتلی الیون کے اوپنرز قرار دیدیا اور کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں، تبدیلی کی بات کرنے والے آج زرداری کے امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہور الیون ہے اور ایک جمہورا الیون ہے، عمران خان نے جسےچور کہا انکے سینیٹر اسے ہی ووٹ دینے جارہے ہیں، کبھی طاہرالقادری سے تو کبھی بلوچستان جا کر ہاتھ ملاتے ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنرہیں، یہ چاہتے ہیں ووٹ کا تقدس نہ ہو ڈرائنگ روم سیاست چلتی رہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نےلاہور، چکوال، کوٹ مومن، لودھراں میں فیصلہ دے چکے ہیں، آج سینیٹ کے الیکشن میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے دیں گے، جو پیسے کے زور پر یا کسی اور طریقے سے سینیٹر بنے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نظریے کیلئے اپنےعہدے کی قربانی بھی دینا پڑی، اس بات کو یقینی بنائیں گے پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہو، کسی کو ڈرا دھمکا کر یا لالچ کے ذریعے ووٹ نہیں لئے جاسکتے۔


    مزید پڑھیں :  بلاول اورعمران چچا بھتیجے ہیں، طلال چوہدری


    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجارہےہیں، پاکستان اس طرح کی سیاست سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    یاد رہے چند روز قبل  طلال چوہدری کا کہنا تھا  کہ ن لیگ کو اکثریت ہونے پر چیئرمین سینیٹ بنانے کا حق ہے، بلاول اور عمران چچا بھتیجےہیں ، دونوں اکٹھے ہو کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہ جس کے پاس اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ اسی کاہوناچاہیے، اکثریت نہ ہونے کےباوجود کے پی میں پی ٹی آئی کو حکومت کا موقع دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔