Tag: criticize

  • اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی، بابر اعوان

    اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ سرکس کا شیر بھاگ گیا ہے، اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے کنٹینر پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو کہتے تھے عمران خان کی طرح کنٹینر پرنہیں چڑھتے، اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

    بابر اعوان نے کہا کہ حقائق کا سب کومعلوم ہے، سرکس کا شیر بھاگ گیا ہے، نوازشریف جتنا چاہیں خرچہ کرلیں، ان سے حساب لیا جائیگا، قوم کو گاڈ فادر کے اصل اکاؤنٹ کا پتہ لگ گیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور پورا پنجاب لاک ڈاؤن ہے، ہزاروں لوگ مشکلات کا شکار ہیں، بیٹی آج کالج نہیں جا سکی، اب بتائیں جمہوریت اورعوام کا حق کہاں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں جلوس کس کے خلاف نکال رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشنِ نااہلی منانا چاہتا ہے ،بابر اعوان


    گذشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ نااہل شخص جی ٹی روڈ پر جشن نااہلی منانا چاہتا ہے، تمام وسائل نواز شریف کےنا اہلی کےجنازہ پر وقف کردیے گئے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی سیکیورٹی گارڈ فادر ون اور ٹو پر لگی ہے، نواز شریف بتائیں پاورشوکس کو دکھانا چاہتے ہیں، ، پیغام دے رہے ہیں فیصلہ درست نہیں ہے تو اپیل کیوں نہیں کی، مسلم لیگ ن نام لے کون آپ کے خلاف سازش کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کنٹینر پر سوارہوکرلاہورجائینگے، آسائشوں سےبھر پور بم پروف کنٹینرتیار کیا گیا ہے، کنٹینرمیں چھت پر خطاب کرنے کی جگہ موجود نہیں، نوازشریف کنٹینر کے اندر سے ہی کارکنان سے خطاب کریں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے، طاہر القادری

    خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ خزانے کے چور اورماڈل ٹاؤن کےقاتل اب باقی عمر سڑکوں پر گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے نوازشریف کے اسلام آباداستقبال کو سیاسی جنازے کا نام دے دیا، متوالوں کومشورہ بھی دیا اور کہا کہ لیگی سیاسی مردہ کب تک کندھوں پراٹھائےپھریں گے؟ سیاسی لاش کو متعفن ہونے سے پہلے دفنا دیں۔

    نااہل نوازشریف کی بذریعہ سڑک اسلام آباد آمد کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا خزانےکےچوراورماڈل ٹاؤن کےقاتلوں کی بقیہ زندگی سڑکوں پر ہی گزرے گی،آج کے استقبال پر خوش ہونے والوں کو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کی مقبولیت یاد رکھنا چاہئے، نااہل نوازشریف کی مقبولیت کا نظارہ قوم 12اکتوبر1999کو کر چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طاہر القادری


    عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 8 اگست کو وطن پہنچوں گا،شریف برادران کارکنوں کے قاتل ہیں، سڑکوں پر گواہیاں دینے والے شریف خاندان کو ابھی بے گناہ کارکنوں کے قتل کا حساب دینا ہے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کارکن تیار رہیں اور انشاءاللہ گاڈ فادر کی نااہلی سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملے گا ، دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں بیٹھےہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام چھوٹے بڑے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحوں کو سکون میسر آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 8 اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، پی اےٹی کے کارکن لاہور ایئرپورٹ پر انکا استقبال کرینگے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف

    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نے غریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر نام لئے بغیر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا پارٹی نے سیاست میں اخلاقیات کو پامال کیا ، ان کے چہرے سے منافقت کا لبادہ اتر چکا ہے، ذاتی ایجنڈے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصر بےنقاب ہوچکے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کا جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ، عوام منفی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم اب کسی کو بدلتی ہوئی قسمت کو کھوٹا نہیں کرنے دے گی، دو ہزار اٹھارہ میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کاہردورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے،و زیراعلیٰ پنجاب


    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں، قوم آج عظیم ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پولیس کے شہدا نے بہادری ،جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کواستعفی دینا ہوگا،ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کواستعفی دینا ہوگا،ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کو استعفی دینا ہوگا، ورنہ عدالت کالر سے پکڑ کر نکال دیگی،میاں صاحب عدالت میں مقدمے کو احتساب نہیں کہتے، آپ کی ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم استعفیٰ دو، گونوازگو لوگوں کے دلوں کی آواز ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد سے گونوازگو کہہ رہے ہیں، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں،حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں اور بینک اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت فورسز کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دے، فورسز کے آزادانہ کام کرنے سے سلیپر سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا، سیاسی مخالفین کو روکنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے16ایم پی او کا نفاذ کیا گیا، حکومت پیپلزپارٹی کو کیا ڈرائے گی ہم تو آمر سے بھی نہیں ڈرے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ریلیوں اور احتجاج کیلئے ضلعی حکومتوں کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا، حکومت کے لوگ جلسے کر رہےہیں انہیں اجازت مل جاتی ہے، پیپلزپارٹی احتجاج کرے تو روکنے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے، حکومت کے حق میں تقریر ہوتی ہے تو ٹھیک ہم کریں تو روکا جاتا ہے، احتجاج یاریلی سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ گو نواز گو کی تحریک کو آگے بڑھاتے جائیں گے بلاول بھی آئیں گے، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی احتجاج کرتی رہیں گی یہ ان کاحق ہے، حکومت کو اسٹیپ ڈاؤن کرناہوگا ورنہ کوئی کالر سے پکڑ کر نکال دے گا، آپ کی کرپشن ساری دنیامیں پھیل چکی ہر کوئی اسی پر بات کررہاہے، انتظامی مشینری وفاداری حکومت کےساتھ رکھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی ،عابدشیرعلی

    عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی ،عابدشیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، کس منہ سے نوازشریف کی اولاد سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جیسے پانامہ کیس نمٹا ہوا نظر آرہا ہے مسلم لیگی رہنما اخلاقیات کا دامن میں چھوڑتے جارہے ہیں ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، نیازی صاحب کس منہ سے شریف خاندان سے سوال کرتے ہیں۔

    عابدشیرعلی نے کہا کہ عمران خان کے والد کو بھٹو نے کرپشن کے الزامات پر نکالا تھا،بنی گالا سے لے کر تمام جائیدادیں چوری کے پیسے سے بنائی گئیں، عمران خان کے والد پاکستان میں پہلے کرپٹ آدمی تھے، کرپشن کرنا عمران خان کے خمیرمیں شامل ہے۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی، محمد شریف عظیم آدمی تھے، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، میں عمران خان کی بہنوں کی بات نہیں کرنا چاہتا، عمران خان جب لندن جاتے ہیں تو جمائما کے پاس رہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتےہیں، ثبوت پیش کر دیے،عمران خان روتے رہ جائیں گے، عمران خان کی معافی نہیں ہوگی، ن لیگ والے کسی گندے آدمی کو نہیں لیتے، مشرف کو پاکستان لایا جائے اور ان سےحساب لیاجائے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نندی پورریفرنس میں بابراعوان کانام شامل ہے، افتخار محمد چوہدری نے ان کا ریفرنس نیب کو بھیجا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اشتہاری عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کرلیا جاؤں،عابدشیرعلی

    اشتہاری عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کرلیا جاؤں،عابدشیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عدالت میں پکوڑے بیچنے والے کاغذات کبھی کام نہیں آئیں گے،اشتہاری عمران خان کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کرلیا جاؤں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو بہادر سمجھنے والے عمران خان سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے، اشتہاری کو ڈر ہے سپریم کورٹ آیا تو گرفتار نہ کر لیا جاؤں۔

    عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں بال ٹیمپرنگ کی اجازت ہرگز نہیں ہوتی، عمران خان نے 5شیروانیاں بنوائیں۔ عمران خان نےکرپشن کے پیسوں سے آکسفورڈ میں پڑھائی کی، جےآئی ٹی کی رپورٹ عمران نامہ ہے، عمران خان اور ان کےحواریوں کا تابوت نکلےگا، عمران نامہ کوعدالت میں بےنقاب کریں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب میاں محمد شریف کی ایمانداری کی زمانہ گواہی دیتاتھا،  آپ تو عدالتیں باہر لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے بابر اعوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور کے کروڑوں روپے کھانے والے بابراعوان ریفرنس لے کر گئے، بابراعوان کو عدالت سے بھی منہ کی کھانا پڑی، بابر اعوان صاحب نندی پور کے کروڑوں روپے عوام کو دے دیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بابر اعوان نے نندی پور کے کروڑوں روپے ہڑپ کیے اسے ہتھکڑی لگنی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے، عابد شیر علی

    شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز جشن کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے ہیں، عدالتوں میں قانون بولتا ہے،  جو نوازشریف کے حق میں بولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روزجشن کا منصوبہ بنایا ہوا تھا،عمران خان جمہوریت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مخاطب کرکے بولا کہ قوم جشن جمہوریت کے جانے کا نہیں، برقرار رہنے کا منائے گی، سازشیں کرنا چھوڑ دو۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ شیخ رشید25 سال نوازشریف کے جوتے پالش کرتے رہے، میں شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں میری پراپرٹی اپنے اور اپنی جائیداد میرے نام کردیں، ،پتہ چل جائےگا کہ کون مزدور ہے؟

    انھوں نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود جعلی پیر ہیں، جو لوگوں کا خون چوس رہا ہے، بتائیں کتنا ٹیکس دیتے ہیں، ایمان فروش لوگ نوازشریف پر الزام لگاتے ہیں۔

    عابد شیر علی نے چوہدری شجاعت کی انٹری کو بیگانی شادی عبداللہ کا ناچ قرار دے دیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کےبڑوں پرشریف خاندان کے احسان ہیں، نوازشریف اپنی4نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، چوہدری شجاعت بتائیں بیرون ملک کتنی بے نامی جائیدادیں ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں میں قانون بولتا ہے اور وہ نوازشریف کے حق میں بولے گا، عدالت کسی کی منشا کے مطابق فیصلہ نہیں کرتی ، چوہدری شجاعت بیگانی شادی میں خوش ہو رہےہیں، 22 کروڑ عوام کا شکار کوئی نہیں کرسکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اشتہاری ملزم سب کو قانون کا درس دے رہا ہے، دانیال عزیز

    اشتہاری ملزم سب کو قانون کا درس دے رہا ہے، دانیال عزیز

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مفرور سارے پاکستان کوقانون کادرس دےرہاہے،لیکن اس کے آگے سارے ادارے بے بس ہے کیوں ؟ عمران خان اشتہاری ہیں لیکن ان کے معاملے میں اداروں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسدادہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو پاراچنار میں پروٹوکول کیوں اور کیسے ملا؟ ایک مفرور سارے پاکستان کو قانون کا درس دے رہاہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تھانے توڑنے ، وزیر اعظم ہاﺅس اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے کے مقدمات ہیں ، انہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن یہاں آ کر پتا نہیں ادارے بے بس کیوں ہے؟ کیا قانون صرف ایک شخص اور خاندان کے لئےہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ جن کی کمر میں تکلیف تھی ان کی جائیدادبھی قرق کی گئی ، درخواست کرتا ہوں کہ اس اشتہاری کی جائیداد قرق کی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جو عمران خان عوام کو دکھارہے ہیں، عمران خان تقریباًکسی بھی ادارےمیں پیش نہیں ہوتے عمران خان پر تھانوں پرحملوں کےبھی مقدمات ہیں دیگرقیدیوں کی طرح عمران خان کوبھی پیش کیاجاناچاہیےتھا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک بھرمیں دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، کےپی کے کے ہائیڈل فنڈ سے سٹاکھیلاجاتا رہا ہے، عمران خان پاکستان اوراس کےاداروں کامذاق نہ بنائیں، پیپلزپارٹی تو نہیں جاسکی عمران خان پاراچنار چلے گئے، عمران خان کو پاراچنار میں پروٹوکول کیسے ملا؟

    انکا مزید کہنا تھا کہ انسدادہشت گردی عدالت کے ملزم کو پروٹوکول کیسے ملا، سرکاری اداروں پر ان لوگوں نے حملہ کیا، کیاالیکشن کمیشن میں کارروائی ہوگئی ہے،اےٹی سی میں کارروائی ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کوتاہیوں کا نوٹس لیا گیا، الیکشن کمیشن پر حکومت کا کوئی اختیارنہیں، ہمیں اداروں کی پاسداری کا درس دیا جاتا ہے، ان کوکچھ نہیں کہاجاتا۔

    انھوں نے کہ کہ عدالتی فیصلے میں مریم نواز کا نام تک نہیں تھا، مریم نواز کےخلاف ایک سال تک مہم چلائی گئی تھی ، ہم توجواب دے رہے ہیں ،جےآئی ٹی میں پیش ہورہے ہیں۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انسداددہشت گردی کی عدالت میں کیس چل رہاہے، عمران خان کے وکیل سپریم کورٹ میں فارن فنڈنگ کا اعتراف کررہےہیں، ایس ایس پی اسلام آباد کی رپورٹ میں لکھا ہے دوبارریڈ کیا گیا، ہم نے کہیں بھی نہیں کہاکہ جےآئی ٹی بنائی جائے ، ایک اشتہاری کو پارا چنار جانے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے، ہم چاہتے ہیں ہرایک سے برابری کا سلوک ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے، جمشید دستی

    عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے، جمشید دستی

    سرگودھا : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا جیل سے رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی شہر سلطان کی جانب رواں دواں ہے، جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے ، اس موقع پر جمشید دستی نے نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر اے آروائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مجھے جاگیردارانہ نظام کیخلاف آواز اٹھانے پر سزا دی گئی، تخت لاہور کیخلاف پہلے بھی آواز اٹھائی اب بھی ان سے مقابلہ کروں گا، عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد ہوا تو عمران خان کے ساتھ ہوں گا، ہم سب مل کر ظالمانہ حکومت کیخلاف الیکشن میں حصہ لیں گے، الیکشن میں عمران خان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی پر اُنکے آبائی علاقے جتوئی میں جشن کاسماں ہے، کارکن جمشید دستی کی رہائی پر خوشی سے نہال ہیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور گونوازگو کے نعرے لگارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جیل سے رہا


    شہریوں کیجانب سے انکی رہائی کی خوشی میں کوئی مٹھائی تقسیم کر رہا ہے توکوئی نوٹ نچھاورکررہا ہے۔

    جمشید دستی کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی رہائی پر بہت خوش ہیں، جمشید دستی کی بہن کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے پر عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سرگودھا انسداددہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقریر کیس میں جمشید دستی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما جے آئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، طلال چوہدری

    پاناما جے آئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، جے آئی ٹی تحقیق کرے تذلیل نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک بار پھر پاناما جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی قطری شہزادے کا بیان کیوں نہیں لے رہی ، قطری شہزادے پیچھے پیچھے اور جےآئی ٹی آگے بھاگ رہی ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ جےآئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، اپنے اصولوں سے نہ پہلے پیچھے ہٹے اور نہ اب ہٹیں گے، پاکستان میں کبھی کسی نے 3نسلوں کا حساب نہیں دیا، محمد نوازشریف پر پہلے بھی وار ہوچکے ہیںں، ہم نے 70سال کی منی ٹریل عدالت میں دی ہے۔

    ریمنڈر ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ریمنڈ ڈیوس نے جو کچھ لکھا ہے، اس پرکارروائی کیوں نہیں ہوتی۔

    طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود نوازشریف جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، مریم نوازکا جےآئی ٹی میں پیش ہونا بڑا فیصلہ ہے ، مریم نوازکا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہیں، سچ نوازشریف کے ساتھ ہے جیت بھی ان کی ہی ہوگی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔