Tag: criticize

  • شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے سنگین جرائم کے باوجودشریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،ببلو کی جےآئی ٹی میں پیشی پر یہ اور ان کے چیلے آنسو بہاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف برادران اور امریکی صدرٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عمران خان نے ٹوئٹر پر جمشید دستی کی ویڈیو شیئرکی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے، سیاسی گاڈفادر ضیاالحق کےورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم کےباوجودشریف برادران جےآئی ٹی میں پیشی پرمظلومیت کارونا روتےہیں۔

    امریکی صدر اور مودی کی ملاقات اور بیانات کے تناظر میں عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ افغانستان میں بھارتی مداخلت کی راہ ہموار کرے، بھارت کے برعکس پاکستان کی افغانستان کیساتھ مشترکہ سرحد ہے۔

    عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال کو مزید بگاڑ دیگی، ٹرمپ کی مداخلت سے تنازع کے حل میں مسائل جنم لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف مشرف کی طرح بیماری کا بہانہ بناکر نہیں بھاگیں گے،عابد شیر

    نوازشریف مشرف کی طرح بیماری کا بہانہ بناکر نہیں بھاگیں گے،عابد شیر

    اسلام آباد : پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے نواز شریف مشرف کی طرح بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے نہیں۔ الیکشن قریب ہیں اسی لیے ساری جماعتوں کاپرائم ٹارگٹ نواز شریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرف سے لیکرعمران خان سب کو لتاڑ دیا اور کہا کہ نوازشریف پرویز مشرف نہیں علاج کا بہانہ بنا کر دبئی بھاگ جائیں، ایک شخص اٹھ کر نوازشریف پر الزام لگاتا ہے ، ایک شخص کو اداروں کو برا بھلا کہنے کےلئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اسی لیے ساری جماعتوں کاپرائم ٹارگٹ نواز شریف ہیں، الزام لگانے والے نے جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت نہیں دیا، آج آئین کے تقدس کےلئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، کرپشن کرنے ،آئین توڑنے والوں کو آج کوئی نہیں پوچھتا ہے، لائن مین سے چیمپئن بننے والوں سے بھی پوچھا جائے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف حکومت کو توڑا گیا، آئین توڑا گیا اس پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے، ملک کی خدمت کرنے والوں کو کٹہرے میں لاکر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، اب بہت ہوگیا مشرف سعودی خط لئے پھرتا ہے، اسکو کوئی نہیں پوچھتا۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان اداروں پروار کررہے ہیں،کیا ادارے بے بس ہیں، چیف جسٹس عمران خان کے خلاف ازخودنوٹس لیں، عوامی عدالت نوازشریف کو اپنے سرکا تاج بنائے گی، پلاٹ لینے والا عمران خان اور جہانگیرترین ارب پتی کیسے بنے، دبئی بھاگنے والے سے پوچھیں نوازشریف کے خلاف کیا ثبوت ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانا اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے،رانا ثناءاللہ

    جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانا اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے،رانا ثناءاللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانے میں مصروف اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے وہ متنازع ہو رہی ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف انشااللہ پانامہ کے معاملے پر سرخرو ہوں گے، قوم سے کئے وعدے کے مطابق وہ ہر اس فورم پر پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، جہاں جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ بلائے گی۔

    وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشی، جے آئی ٹی بننے یا بلانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کو نیچا دکھانے میں مصروف اور رعب دبدبہ قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے وہ متنازع ہو رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں کے باوجود گواہان کا مرضی کا بیان نہ دینا جے آئی ٹی کی سب سے بڑی مشکل ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ


    انہوں نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی قطری شہزادے کو سوالات بھیجنے اور ویڈیو لنک کا آپشن دے سکتی ہے تو ایک منتخب وزیر اعظم کو جس کے کریڈٹ میں ملک کو ایٹمی ملک بنانا ہے، اسے آپشنز کیوں نہیں دیئے جا سکتے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے پاپولر قومی لیڈر ہیں، سیاسی قوت کو کسی بھی فیصلے یا رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جے آئی ٹی کے فیصلہ سے نواز شریف کی شہرت میں پوائنٹ زیرو بھی فرق نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی شریف فیملی کے گواہان سے کہتی رہی وعدہ معاف گواہ بن جائیں، جاوید کیانی کو وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے کہا گیا جبکہ نیشنل بینک کے سربراہ کو دھمکایا گیا۔ جے آئی ٹی بلائے گی تو وہ ضرور پی ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے جبکہ تذلیل اوروں نے کی، دانیال عزیز

    تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے جبکہ تذلیل اوروں نے کی، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ آج حسن نواز بیرون ملک سے آکر جےآئی ٹی میں پیش ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ن لیگ اداروں کے خلاف منفی بات کرتی ہے، ہم اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، 2014 سے حکومتی اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے۔

    دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے  حکومتی اداروں کی تذلیل اوروں نے کی ہے۔

    دانیال عزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا حکومت نے مجھے 10ارب روپے آفر کی، اسلام آباد میں پولیس کو مارا گیا،عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ن لیگ نے ثابت کیا اداروں کیلئے کسی قسم کی کوئی بات نہیں، ایک شخص نے اداروں کیخلاف شرمناک زبان استعمال کی، مسلم لیگ (ن)اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کے بائیکاٹ کا اعلان ایک جماعت نے کیا، ن لیگ نے درخواست کی مخالفت نہیں کی تھی، کمیشن کے بجائے جے آئی ٹی بنی، ہم پیش ہوتے رہے، عمران خان کے دونوں وکلا نے کہا فارن فنڈنگ ہوئی، ایک طرف اقبال جرم ، دوسری طرف پکوڑوں کاغذ ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق اپنی جگہ موجود ہے، اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شاہ رخ خان حافظ سعید کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ

    شاہ رخ خان حافظ سعید کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ

    ممبئی: بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے ایک اسمبلی ممبر یوگی ادیتیا ناتھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی باتیں ایسی ہی ہیں جیسی پاکستان میں حافظ سعید کرتاہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتیا ناتھ کا کہنا تھا کہ سیکولرازم کی آڑ میں چند ادیب اور اداکار وطن مخالف عناصر میں شامل ہوگئے ہیں اور دہشتگردی کی زبان بول رہے ہیں۔

    انتہا پسندی کے خلاف اٹھنے والی آوازیں بی جے پی کے نہیں بلکہ قومیت کے خلاف ہیں شاہ رخ خان بھی اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں، یوگی ادیتیا ناتھ کی طرف سے آنے والا بیان بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیا جوکہ بہار الیکشن میں بی جے پی کی الیکشن مہم کا بھی حصہ ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے خلاف بیان دیا اور کہا تھا کہ ’ شاہ رخ رہتے تو ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں ہے‘انہوں نے شاہ رخ خان کو قوم مخالف بھی قرار دیا تھا۔

    بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھے اپنی حب الوطنی کسی پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، جبکہ انہوں نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، عدم برداشت اور دہشتگردی کے واقعات پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

  • بی جے پی کے لیڈر  نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دے دیا

    بی جے پی کے لیڈر نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دے دیا

    نئی دہلی : بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیانے نے شاہ رخ خان کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن دل پاکستان میں ہے.

    بھارت کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنماء سادھوی پراچی کے بعد بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیا نے نے شاہ رخ خان کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن دل پاکستان میں ہے، شاہ رخ خان فلموں سے کروڑوں روپیہ بناتے ہیں لیکن بھارت انہیں عدم برداشت والا ملک لگتا ہے، یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔

    ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے تو پاکستان سمیت اس کے حامی بھارت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں.

    کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ جب 1993 میں ممبئی میں دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے جب 26/11 کو ممبئی پر حملہ ہوا اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے؟

    اس سے قبل گزشتہ روز بھارت کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنماء سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے اور انہیں پاکستان بھیج دینا چاہئے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ’’عدم برداشت اپنی انتہا پر‘‘ہے۔
    ۔