Tag: criticized

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش بری طرح ناکام

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش بری طرح ناکام

    لاہور : آسٹریلوی صحافی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بی سی سی آئی نے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر ٹوئٹ کیا جس پر آسٹریلوی صحافی نے اس کو آئینہ دکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے کی کوشش کو آسٹریلوی صحافی نے ناکام بنا دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے خلاف 2007ءمیں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کی کارکردگی یاد دلائی۔

    بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس خاص دن کے موقع پر آپ کے پاکستان کے خلاف جارحانہ باﺅلنگ اسپیل کو یاد کرتے ہیں۔

    ان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں آسٹریلیا کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینیس نے کہا کہ اس میچ کے دوران پاکستان نے500 سے زائد رنز اسکور کئے تھے۔

    اشانت شرما محض134کی اسپیڈ سے باؤلنگ کرا رہے تھے اور انہوں نے اس دوران پاکستان کے آخری کھلاڑیوں کی ہی وکٹیں لیں۔

    ان کے اس جوابی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر دنیا بھر کے شائقین نے بی سی سی آئی کا خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چھوٹے لوگوں کا ملک ہے، ایک اور صارف نے ڈینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آب نے بھارت کی کیا زبردست بے عزتی کی ہے۔

  • شہباز شریف نے احتساب کو انتقام قرار دے دیا، حکومت پر کڑی تنقید

    شہباز شریف نے احتساب کو انتقام قرار دے دیا، حکومت پر کڑی تنقید

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے احتساب کے عمل کو انتقام قرار دے دیا.

    خصوصی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور نیب نے نون لیگ کی قیادت پروار کیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    شاہد خاقان عباسی کا قصور نوازشریف کا ساتھی ہونا ہے، انھیں گرفتاری کے آرڈر کے بجائے واٹس ایپ میسج دکھایا گیا.

    انھوں نے کہا کہ یہ سب حکومت اور نیب کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، آج پھرن لیگ قیادت پر وارہوا، وزیر اعظم غصے سے بھرے ہوئے ہیں.

    ن لیگی صدر نے اعتراف کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم بھی انسان ہیں ہوئی ہوں گی، البتہ یہ انتقام ہے. آشیانہ جیسے جعلی کیسوں میں پھنسایا گیا.

    مزید پڑھیں: نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر چھاپا، عدم موجودگی کی باعث تلاشی کے بعد واپسی

    یہ زلزلہ فنڈز کیس میں پکڑتے ہیں، یہاں کیس کرتے، مگربرطانیہ میں ملک کانام بدنام کیوں کیا گیا۔ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا سارا نزلہ ن لیگ پر گر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) نے گرفتار کرلیا، انہیں آج نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

    نیب راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کرلیا۔

  • ہماری جمہوریت داؤ پر لگ چکی ہے، ترک مضمون نگار کی تنقید

    ہماری جمہوریت داؤ پر لگ چکی ہے، ترک مضمون نگار کی تنقید

    انقرہ : ترکی کی معروف خاتون مضمون نگار ایسلی کا کہنا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدنے پر ڈٹا رہا تو امریکی پابندیوں اور نیٹو اتحاد میں تنہائی کا سامنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ترک خاتون محقق اور مضمون نگارایسلی نے ترک صدرایردوآن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے جمہوریت داؤ پر لگادی ہے،ہر معاملے کے پیچھے حتمی فیصلہ ترک صدر کا ہوتا ہے،اگر انقرہ روس سے ایس 400فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے پر ڈٹا رہا تو اسے امریکی پابندیوں اور نیٹو اتحاد میں تنہائی کا سامنا ہو گا۔

    امریکی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی چیز کے حتمی فیصلے تک ایردوآن کا ذہن آگے پیچھے ہوتا رہتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ چند روز سے ایردوآن استنبول میں میئر کے انتخابات کے حوالے سے بھی شش و پنج میں مبتلا رہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ کہہ چکے ہیں کہ اولو کی جیت کی صورت میں وہ اس فیصلے کو تسلیم کر لیں گے تاہم ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ ممکنہ طور پر اولو کی پیش قدمی کو روک دے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد بھی اولو کو ان کے منصب سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے کہ ایک صوبے کے گورنر نے اولو کے خلاف دو ہفتے قبل عدالتی دعوی دائر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اولو نے گورنر کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

    ایسلی نے کہاکہ استنبول کے بلدیاتی انتخابات ایردوآن کو درپیش واحد مخمصہ نہیں۔ رواں ماہ ایک اور بڑا فیصلہ وارد ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر انقرہ روس سے ایس 400فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے پر ڈٹا رہا تو اسے امریکی پابندیوں اور نیٹو اتحاد میں تنہائی کا سامنا ہو گا۔ایردوآن مالیاتی ضوابط استعمال کرتے ہوئے معیشت کو ان جھمیلوں کے اثرات سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ گرتی ہوئی مالیاتی صورت حال میں سرمائے کی مزید منتقلی کو روکا جا سکے۔

    ایسلی کے مطابق دوسری طرف سلطنت عثمانیہ اور روس کے درمیان صدیوں کی جنگوں کے سبب ترکی ، روس کے بہت زیادہ قریب یا اس کے بہت زیادہ معاند نہیں ہو سکتا۔ اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ ترکی خود کو اپنے یورپی شراکت داروں کی صف میں کھڑا کرے۔

    اس لیے کہ یورپی کلب میں اس بات کا موقع ہے کہ ترکی جمہوری اقدار اور اقتصادی ترقی کی بنیاد پر اپنی تعمیر نو کرے۔ اس سے باہر رہنے کا نتیجہ انارکی اور غربت ہے۔ایسلی نے ایردوآن پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے نتائج کو قبول کریں ورنہ ترکی جمہوری دنیا سے بہت دور چلا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ مزید کسی انتخابی نتیجے کی منسوخی سے صرف داخلی شورشوں کی ہی نوید سنی جائے گی۔ترک مضمون نگار نے اختتام پر لکھا کہ اب یہ اکیلے ایردوآن کا فیصلہ ہے۔

    Giغیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ترکی میں جمہوریت کو واقعتا نقصان پہنچ چکا ہے۔ تاہم اب بھی ترکی کے مستقبل کو بچایا جا سکتا ہے۔ ترکی جہنم کے دہانے پر کھڑا ہے اور ایردوآن کو اسے آگے نہیں دھکیلنا چاہیے۔

  • عام انتخابات، مسلمانوں پر تنقید کرنے والے سیاستدان کو عوام نے مسترد کردیا

    عام انتخابات، مسلمانوں پر تنقید کرنے والے سیاستدان کو عوام نے مسترد کردیا

    سڈنی : سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سیاست دان و اس کی جماعت کو آسٹریلوی عوام نے مسترد کردیا، فریزر ایننگ کی جماعت کلین سویپ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ ہوا تو آسٹریلوی سیاست دان فریزر ایننگ نے مسلمانوں کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا اور اس حملے کا ذمہ دار مسلمانوں ہی کو قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب اس نے اپنی دریدہ دہنی کی کڑی سزا پالی ہے کہ آسٹریلوی انتخابات میں وہ خود تو کیا، اس کی پارٹی ہی کلین سویپ ہو گئی ہے اور ایوان بالا یا ایوان زیریں میں ایک بھی نشست نہیں جیت پائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فریزر ایننگ جہاں سے آیا تھا وہیں واپس چلا گیا، اب وہ پارلیمنٹ میں نہیں ہو گا۔

    لبرل پارٹی کے ایم پی ٹرینٹ زیمرمین کا کہنا تھا کہ فریزر اور اس کی پارٹی کا کلین سویپ ہو جانا اس انتخابات کا سب سے بڑا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ایک نوجوان نے بھی اس کے سر پر انڈا پھوڑ دیا تھا۔ اس 17سالہ نوجوان کا نام ’وِل کونیلی‘ تھا۔

  • بلاول کی تحریک ابو بچاؤ نہیں ابومرواؤ تحریک ہے، شیخ رشید

    بلاول کی تحریک ابو بچاؤ نہیں ابومرواؤ تحریک ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں دیہاڑی والے لوگ شامل ہیں، ٹرین میں 714 سیٹیں دی گئیں وہ بھی پوری نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی یہ تحریک ابو بچاؤ تحریک نہیں بلکہ ابو مرواؤ تحریک ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اثر سے نکل آئے تو اپنی سیاست کرسکیں گے، ہم نے ٹرین کے کرائے کی مد میں 10 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام نے اتنے ہی پیسے لیے ہیں جتنے بنتے تھے، زیادہ نہیں لیے، اگر ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے پیسے الگ سے وصول کریں گے۔

    اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا تو قومی ہیرو ہوتا، اس نے اپنی زندگی میں حماقت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حکومت مخالف ٹرین مارچ رات نواب شاہ پہنچا تھا، ٹرین مارچ کے شرکا رات نواب شاہ میں قیام کے بعد کچھ دیر بعد براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کےلیے روانہ ہوں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب پر اعتراض نہیں، پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

  • پاکستان کی مدد کےبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے، امریکی پروفیسر

    پاکستان کی مدد کےبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے، امریکی پروفیسر

    واشنگٹن : امریکی صدر کوغلط پالیسیوں پراپنے ملک میں بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے ، جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا ہے پاکستان کی مدد کےبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے، ٹرمپ نےجنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل نا معقول فیصلوں کے باعث امریکا میں اپنے صدر کے خلاف آوازیں اٹھنے والی آوازیں بڑھنے لگیں، پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات پر جارج میسن یونیورسٹی میں امیگریشن ریسرچ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کے ساتھ اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔

    امریکی صدر کے لاابالی پن پر پروفیسر جیمز نے کہا صدرٹرمپ کو اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے دوسروں کی پرواہ نہیں ہوتی۔

    امریکی یونی ورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کا رویہ کسی طورپربھی سفارتی نہیں، سفارتی تعلقات کو ٹوئٹر پر چلانا سفارتی آداب کیخلاف ہے

    پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اپنا رویہ اور زبان محتاط انداز میں استعمال کرنی چاہیے ، پاک امریکہ کشیدہ تعلقات کسی کےمفادمیں نہیں،پاکستان کی مدد کےبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔