Tag: Critics

  • زویا ناصر تنقید کرنے والوں پر برہم

    زویا ناصر تنقید کرنے والوں پر برہم

    معروف ماڈل اور اداکارہ زویا ناصر مداحوں کی تنقید سے پریشان ہوگئیں، انہوں نے وضاحت دی ہے کہ جس کمنٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ کمنٹ انہوں نے کیا ہی نہیں۔

    ماڈل زویا ناصر نے انجان لڑکی کے کمنٹ پر خود کو مینشن کرنے والے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ درفشاں پر تنقید نہیں کی۔

    حال ہی میں درفشاں نے جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں تو ان پر زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے درفشاں پر تنقید کی گئی تھی کہ اداکارہ نے تصاویر کو خوبصورت بنا کر اور ایڈٹ کر کے لگایا ہے، تاکہ دوسری خواتین پریشان ہوجائیں۔

    زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے کمنٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ درفشاں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ ایسے انداز میں کھنچواتی ہیں کہ وہ دبلی پتلی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

    تاہم اس کے باوجود زویا ناصر 11 کے نام کی وجہ سے لوگوں نے اداکارہ زویا ناصر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ذاتی پیغامات بھیج کر برا بھلا کہا۔

    لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد زویا ناصر نے وضاحت کی کہ انہوں نے درفشاں پر تنقید کی ہی نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ زویا ناصر 11 نامی اکاؤنٹ کسی اور کا ہے اور ان کا نام صرف زویا ناصر ہے جب کہ پروفائل میں ان کی تصویر بھی ہے تو ان پر تنقید کرنے والے لوگ یہ بات دماغ میں بٹھالیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی لڑکی کوئی اور ہے۔

    انہوں نے اداکارہ درفشاں کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ایسی طبیعت ہی نہیں رکھتیں کہ کسی اور کے لیے ایسے نامناسب کمنٹس کریں۔

    زویا ناصر نے مداحوں کو اپیل کی کہ وہ غلطی کو ٹھیک کرلیں اور یاد رکھیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی زویا ناصر کوئی اور خاتون ہیں اور انہیں میسیج بھیج کر تنگ نہ کیا جائے۔

  • ابرار الحق پر تنقید : معروف اداکارہ نے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں

    ابرار الحق پر تنقید : معروف اداکارہ نے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں

    کراچی : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ زرنش خان نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان پر اُن سے اتفاق کرتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سُنادیں۔

    زرنش خان نے ابرار الحق کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص اچھی بات کرتا ہے تو اُس کی بات کواچھا کہیں، اُنہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ماڈل نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اُس شخص کی کہی گئی اچھی بات کو نظر انداز کرکے اُس کی مکمل زندگی پر تبصرے نہ کریں۔

    یاد رہے کہ نادیہ حسین نے ابرار الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سُنتے سُنتے ’نچ پنجابن‘ اور ’بِلّو کے گھر‘ تک کا سفر پتا نہیں کیسے طے کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراَ سے سو بھی جاتے تھے۔

    ابرارالحق نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے "بے بی شارک” چل رہا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے بیان پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔

  • شنیرا اکرم کا سوشل میڈیا پر ناقدین کیلئے پیغام

    شنیرا اکرم کا سوشل میڈیا پر ناقدین کیلئے پیغام

    لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہیں۔

    سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے لوگوں کے رویوں اور ان کے خیالات سے بوریت کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہوں۔

    اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ہر ایک شخص کا اپنا نظریہ اور خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

    شنیرا اکرم نے کہا کہ آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہی پرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں، آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں۔

  • حکومت قرض  لے رہی ہے  لیکن  ریلیف نہیں دے رہی، شہباز شریف

    حکومت قرض لے رہی ہے لیکن ریلیف نہیں دے رہی، شہباز شریف

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی تک معاشی پالیسی اور حکمت عملی نہیں دے سکی ہے، غیر سنجیدگی سے صورتحال خراب سے خراب تر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا حکومت کی معیشت سے متعلق پالیسیوں سے متعلق کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لے، افراط زر ایک مرتبہ پھر دو اعدا د کی طرف گامزن ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے افراط زر میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے، گزشتہ اکتوبر میں افراط زر 6 اعشاریہ 75 فیصد تھا جبکہ اب 8 اعشاریہ 2 فیصد ہوچکا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں77 فیصد کمی آئی، افراط زر کی شرح اسٹیٹ بینک کے اندازوں سے آگے نکل گئی ہے۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہزاروں روپے کے اضافے سے گیس کے بل آرہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قرض بھی لے رہی ہے اور ریلیف بھی نہیں دے رہی، حکومت ضد چھوڑ کر میثاق معیشت کی طرف آئے۔

  • ڈی جی نیب لاہور پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، سابق ڈی جی نیب پنجاب

    ڈی جی نیب لاہور پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، سابق ڈی جی نیب پنجاب

    لاہور : قومی احتساب بیورو پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ شہزاد نے کہا ہے کہ شہزاد سلیم نے بات کرکے حد سے تجاوز نہیں کیا، شہباز شریف کے اسمبلی میں بیان کے جواب میں بات کی گئی۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کرنل ریٹائرڈ شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور نے کچھ ایسی بات نہیں کی جس پر اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میڈیا پر بات کرکے حد سے تجاوز نہیں کیا بلکہ شہباز شریف کے اسمبلی میں بیان کے جواب میں بات کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نیب کے ڈی جیز میڈیا پر پہلے بھی مختلف مقدمات پر بات کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے اس لیے سیاسی طور پر اس ایشو پر زیادہ شور ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب قومی اسمبلی آئے تو ایوان کو بتایا تھا کہ نیب نے ان سے کیا کیا پوچھا اور انہوں نے کیا جوابات دیئے

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے انٹرویو میں کی جانے والی گفتگو سے متعلق تفصیلات پیمرا سے طلب کرلی ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ تمام اراکین اسمبلی کااحترام کرتا ہے، یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ گفتگو میں کوئی بات حقائق کے برعکس تو نہیں کہی گئی؟

  • عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

    عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹرکا محاذ سنبھال لیا۔

    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ دباؤ میں کیا گیا۔

    ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وہی مریم نواز ہے جس کا نام پہلے فیصلےمیں تھا ہی نہیں، میں نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اسی لیے بدلہ لیا جارہاہے ورنہ انصاف کی ایسی شکل بدلنا ناقابل تصور ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا، بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، تفصیلی فیصلہ


    فیصلے کے مطابق کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے ظاہر کرنا قانونی ذمہ داری ہے، نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی دیا اور جان بوجھ کراثاثے چھپائے۔

    ساڑھے چھ سال کی تنخواہ نوازشریف کا اثاثہ تھی،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےنے نوازشریف کوحیران کردیا۔