Tag: cross border firing

  • کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    راولپنڈی: کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کے گشت پر تھے، اہلکار بارڈر پر باڑ لگانے کے ضروری انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صورتحال میں بہتری کے لیے فوجی سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشے کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی چمن بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے تھے آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ اس وقت کی گئی تھی جب مردم شماری کا عمل جاری تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • پاک بھارت ڈی جی ایم او  کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    پاک بھارت ڈی جی ایم او کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    لاہور : پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانےپرشدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے ، پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں  ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    پاکستانی ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارتی فوج شہریوں بالخصوص بچوں کونشانہ بنارہی ہے، جو دو ہزار تین معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی جیل سے اڑسٹھ بھارتی ماہی گیررہاکردیئےجنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کےتعاون سے لاہور پہنچایاگیا۔ ماہی گیروں کوواہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں کوجذبہ خیرسگالی اور انسانی بنیاد پررہا کیا گیا، بھارتی ماہی گیرپاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوئےتھے

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کوکسی قسم کی سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کا جنگی جنون عروج پر ہے اور اپنے داخلی و سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے  ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

    بھارتی اشتعال انگیزی میں اب  30 سے زائد افراد شہید جبکہ 176 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔