Tag: crown prince Muhammad Bin Salman

  • شہزادہ محمد بن سلمان اور پوتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    شہزادہ محمد بن سلمان اور پوتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    روس یوکرین جنگ کے حوالے سے سعودی عرب اور روس کے سربراہان میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ْ

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران شہزدہ محمد بن سلمان نے روس میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کی کوششوں میں کامیابی پر مملکت کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا۔

    سعودی ولی عہد نے روسی فیڈریشن اور اس کے دوست عوام کےلیے سلامتی اور استحکام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور اس کے عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرنے پر سعودی ولی عہد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  پہلے "ہاک” تربیتی طیارے کا افتتاح کردیا

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے "ہاک” تربیتی طیارے کا افتتاح کردیا

    ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب اسمبل کئے جانے والے پہلے  تربیتی ہاک جیٹ طیارے کا  افتتاح کردیا اور پیغام میں کہا اللہ کے نام سے سب سے مقدس زمین پر پرواز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تربیتی ہاک جیٹ طیاروں کی اسمبلنگ شروع کردی ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے جہاز کا افتتاح کیا،  جہاز کے بیشتر پرزے سعودی عرب میں تیار ہوئے۔

    کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر منعقدہ تقریب میں محمد بن سلمان نے جہاز کی پہلی پرواز کا جائزہ لیا، پہلے جہاز پر اپنے دستخط بھی کیے جبکہ ریڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے ٹیک آف کی اجازت دی۔

    رپورٹ کے مطابق جہاز بنانے کے عمل میں ستر فیصد افرادی قوت نوجوان سعودی ہیں ،ائیر بیس پر 22تربیتی ہاک جیٹ طیارے بنائے جائیں گے ،  اس پیش رفت کا مقصد مملکت میں حربی صنعت کو فروغ دینا، قومی معیشت کو سپورٹ کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    یہ سعودی ویژن 2030 پروگرام کے اہم ترین اہداف میں شامل ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ کے نام سے سب سے مقدس زمین پر پرواز کریں۔

  • سعودی ولی عہد کی آمد، ٹریفک پلان جاری، ڈبل سواری بند رہے گی

    سعودی ولی عہد کی آمد، ٹریفک پلان جاری، ڈبل سواری بند رہے گی

    اسلام آباد: شہر اقتدار میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، دو دن تک کسی قسم کا ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے، 16 فروری صبح دس بجے سے 17 فروری رات دس بجے تک یہ ٹریفک پلان نافذ العمل رہے گا۔

    ٹریفک کی بروقت اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیےشہریوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑیوں میں ٹریفک پولیس کا ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 92.4 ٹیون کرکے رکھیں اور ان دو دنوں میں بلا مقصد سفر سے گریز کریں۔

    ٹریفک ذرائع کے مطابق روات ٹی کر اس سے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، کاک پل سے بجانب کرال چوک اسلام آباد ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

    اسی طرح 26 نمبر چنگی سے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ کٹاریاں پل اور نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ سترہ میل ٹول پلازہ سے بجانب بجانب اسلام آباد مری روڈ اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں ان دو دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی کا اطلاق 16 سے 17 فروری تک ہوگا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر استقبال کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل دو روزہ دورے پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔