Tag: Crude oil price

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیں جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ رائٹرز کا کہنا تھا کہ آٹھ جنوری سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

    رائٹرز کا کہنا تھا لندن برینٹ تیل کی قیمت ایک ڈالر سینتالیس سینٹ اضافے کے ساتھ 81 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک ڈالر پچپن سینٹ اضافے کے ساتھ اٹھہتر ڈالر بارہ سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانا بتایا جارہا ہے، جس کے باعث اس نے تیل کی قیمتوں کی سطح کو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر دھکیل دیا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟

    رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نئے اقدامات امریکی ٹریژری کی طرف سے لاگو کیے جا رہے ہیں، تاکہ روس کی سب سے بڑی تیل کمپنیوں، جیسا کہ Gazprom Neft اور Surgutneftegas پر پابندیاں لگائی جائیں، اس میں روسی تیل کی نقل و حمل میں شامل اضافی 183 بحری جہاز بھی شامل ہوں گے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

    عالمی منڈی میں مندی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جس میں 4 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں گراوٹ کا شکار ہیں۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 4 فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

    برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 3 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔

    اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصدکم ہوکر 2 ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آج سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔