Tag: crude oil prices

  • ایران اسرائیل کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟

    ایران اسرائیل کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟

    اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے درمیان جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں نے لمبی چھلانگ لگادی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 3فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل پہلی بار اگست کے بعد ڈالر80 فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی فیوچرز کی قیمت میں 2.88 ڈالر(3.7 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 80.93 ڈالر فی بیرل پر طے پائی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز میں 2.76ڈالر(3.7 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 77.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

    پچھلے ہفتے برینٹ کی قیمت میں 8 فیصد سے زیادہ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 9 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جو ایک سال میں سب سے زیادہ تھا۔

    ایران کی طرف سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد خدشہ پیدا ہوا کہ اسرائیل کا ردعمل ایران کے تیل کے انفراسٹرکچر پر ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے لِپو آئل ایسوسی ایٹس کے صدر اینڈریو لِپو نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ آور ہوتا ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید 3 سے 5 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک اور اس کے اتحادی، بشمول روس جو اجتماعی طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں، دسمبر سے پیداوار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ایسا صرف اس وقت ممکن ہوگا جب برینٹ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالریا اس سے زیادہ ہوں گی۔

    یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مجموعی طور پر گزشتہ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • حماس اسرائیل تنازعہ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    حماس اسرائیل تنازعہ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    نیو یارک: اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 92سینٹ یا ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ سے مستقبل کے سودے 86.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

    سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں جمعے کی صبح وقفے سے قبل فیوچر ٹریڈنگ کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی کے سودے فی بیرل قیمت میں 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 83.54 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔

    اس کے علاوہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی نومبر کے لیے سپلائی کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 86.46 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

  • غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    غزہ جنگ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

    ریاض : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شدید کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ڈالر3.40 یا تقریباً 4.1فیصد کے اضافے سے ڈالر86.19 فی بیرل پر تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کچھ نقصانات کی تلافی کی کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے خدشہ پیدا کر دیا کہ اس تنازعے سے مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو متاثر ہوسکتی ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فی صد کمی

    عالمی مارکیٹ میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر میں امریکا میں تیل کی طلب میں بڑی کمی دیکھی گئی، ایندھن کی طلب میں زبردست کمی اور بڑی اقتصادی سرگرمی کی شکستہ صورت حال کے باعث بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 86 ڈالر 44 سینٹ پر آ گیا ہے، جب کہ 30 ستمبر کو خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 93 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر 71 سینٹ پر آ گیا ہے۔

    جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق سیزن میں امریکی پٹرول کی کھپت 22 سالوں میں کم ترین سطح پر رہی، رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایندھن کی قیمتوں میں 30 فی صد اضافے نے طلب کو کم کر دیا ہے۔

    ادھر اوپیک نے تیل پیداوار میں کٹوتیوں کو 2023 کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور روس دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وہ نومبر میں سپلائی میں کمی کو برقرار رکھیں گے۔

  • خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی کمی

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی کمی

    چین میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث تیل کی طلب میں کمی اور امریکہ میں شرح سود میں مزید اضافے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں کمی جاری رہی۔

    اس حوالے سے چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ برآمد کنندگان کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے خام درآمدات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    آئل بروکر پی وی ایم کے اسٹیفن برینک نے کہا ہے کہ ابھی تک روسی خام تیل پر یورپی یونین کی پابندی کے باوجود تیل کی قیمتیں اب بھی اس سال کے اختتام پر بڑا دھماکا کرسکتی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 1105 جی ایم ٹی پر36 سینٹ یا 0.4 فیصد سے کم ہو کر 89.42 ڈالر فی بیرل پر تھا جو اس سے قبل 89.16 ڈالر کی 4 ہفتے کی کم ترین سطح کو چھو چکا تھا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 4 سینٹ کم ہوکر 81.60 ڈالر پر آگیا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارک ہفتہ وار نقصان کی طرف بڑھ رہے ہیں، برینٹ 6% سے زیادہ کی کمی کےی جانب گامزن ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 8% نیچے ہے۔

    پانچ دسمبر کو روسی خام تیل پر یورپی یونین کی پابندی اور پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی سپلائی کو کم کرنے کے باوجود کساد بازاری کے خدشات حاوی ہیں۔

    چھ ماہ میں برینٹ فیوچرز کا پریمیم $4.16 فی بیرل تک گرگیا یہ کمی اگست کے بعد سب سے کم شرح ہے جو مستقبل کی سپلائی کے بارے میں کم تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔

    روئٹرز کے ایک سروے کے مطابق ایف ای ڈی سے 13 اور 14 دسمبر کو اپنی پالیسی میٹنگ میں 50 بیسس پوائنٹس سے75 بی پی اضافے کے بعد شرحوں میں اضافے کی توقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن برینٹ خام تیل اٹھاسی ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی ڈبلیوٹی آئی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بیاسی ڈالرنواسی سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    واضح ہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

    تیل پیدا کرنے والے گروپ ’اوپیک پلس‘ کے اراکین جس میں روس بھی شامل ہے، مشترکہ طور پر پیداوار میں 100,000 (ایک لاکھ) بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔ یاد رہے کہ جولائی اور اگست کے دوران یومیہ 600,000بیرل کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب تیل درآمد کرنے والے ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اس سے بھی بڑا اضافہ چاہتے تھے۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    لندن : عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔

    امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں شرح سود بڑھنے سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کے خطرے کے باعث تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے۔

    روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4 ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھوگئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے  لگیں

    بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے جس کے مطابق خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100.74ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برینٹ خام تیل2 ڈالر 4 سینٹ کمی سے100.74 ڈالر فی بیرل پر آگیا, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت1 ڈالر 94 سینٹ کمی سے96.32 ڈالر ہوگئی۔

    عالمی صارفین کی جانب سےاسٹرٹیجک اسٹاک سے خام تیل کی فروخت کا اعلان کیا گیا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یوکرین میں فوجی آپریشن نہ روکنے کے روسی اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل منہگا ہوا ہے۔

  • کوویڈ19 ویکسین خام تیل پر بھی اثر انداز، مگر کیسے؟

    کوویڈ19 ویکسین خام تیل پر بھی اثر انداز، مگر کیسے؟

    ریاض : اوپیک پلس گروپ کی جانب سے تیل کی سپلائی سے متعلق اقدام اور کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق پیش رفت کی پیداکردہ مشترکہ امید کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خام تیل کا بینچ مارک، برینٹ کروڈ نو فیصد اضافے کے ساتھ 43 ڈالر فی بیرل سے زائد کو پہنچا۔ عالمی سطح پر معاشی لاک ڈاؤن کے خاتمے کی امید نے دنیا بھر کے بازار حصص پر بھی اچھا اثر ڈالا ہے۔

    امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے کہا ہے کہ 40 ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

    فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ وہ2020 میں50 ملین ویکسین کی خوراکیں دنیا بھر میں فراہم کرے گی جبکہ سال 2021میں1.3ارب ویکسین کی خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔

    ابو ظبی میں توانائی کی ایک کانفرنس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ویکسین کی شکل میں وائرس کے خاتمے کا حل مل جائے گا جبکہ ویکسین کی دستیابی سے بھی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

    انہوں نے تیل کی ترسیل پر قابو پانے کے امکانات کے بارے میں بھی بات کی جس کی وجہ سے قیمتیں کم کرنا پڑی تھیں۔
    انہوں نے باقاعدہ اشارہ دیا کہ سعودی عرب اور روس جو کہ اوپیک پلس میں بڑے برآمد کنندگان ہیں، موجودہ ترسیل کے معاہدے میں ردوبدل کرسکتے ہیں۔

    اوپیک پلس گروپ جنوری سے عالمی منڈیوں میں یومیہ دو ملین بیرل تیل مہیا کرے گا لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

    کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی نے ایشیائی ممالک کو خوفناک خبر سنادی

    توانائی سے متعلق کچھ ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ تیل کی موجودہ پیداوار 77 لاکھ بیرل یومیہ کو مزید تین ماہ تک برقرار رکھا جا سکتا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن نے بھی تیل کی عالمی منڈی کو بھی متاثر کیا ہے۔