Tag: crude oil

  • خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، برینٹ خام تیل 1 ڈالر 7 سینٹ کمی کے ساتھ 117 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 20 سینٹ کمی کے ساتھ 111 ڈالر 14 سینٹس پر آگئی۔

    اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

    9 مارچ کو کروڈ آئل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

  • خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 80 سینٹ کمی سے 109 ڈالر 44 فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 106 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی۔

    اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

    9 مارچ کو کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

  • خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    یوکرین پر روسی حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، برینٹ خام تیل 102.14 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 96.17 ڈالر پر آگئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 102.14 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور سات سال بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

    روسی حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت ستمبر 2004 کے بعد 103.78 ڈالر ہوچکی ہے۔

    خیال رہے روس تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جو بنیادی طور پر یورپی ریفائنریز کو خام تیل فروخت کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ یورپ کو قدرتی گیس کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بھی روس ہی ہے، جو اس کی سپلائی کا تقریباً 35 فیصد فراہم کرتا ہے، جنگ کی وجہ سے یورپ میں تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

  • یوکرین پر روسی حملہ،  عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    یوکرین پر روسی حملہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    نیویارک : یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں اور سات سال بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت سو ڈالر سے اوپر چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی یوکرین میں روسی فوج کے آپریشن کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور سات سال بعد خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر اور 34 سینٹ کا اضافہ ہوا ، جس سے برینٹ خام تیل کی قیمت ستمبر 2004 کے بعد 103 ڈالر اٹہتر سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    اسی طرح ویسٹ ٹیکساس ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمتوں میں بھی پانچ ڈالر اور اڑتالیس سینٹ کا اضافہ ہوا، جس سے ویسٹ ٹیکساس خام تیل اٹھانوے ڈالر چھیالیس سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے روس دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جو بنیادی طور پر یورپی ریفائنریوں کو خام تیل فروخت کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ یورپ کو قدرتی گیس کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جو اس کی سپلائی کا تقریباً پینتیس فیصد فراہم کرتا ہے، جنگ کی وجہ سے یورپ میں تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

  • خام تیل کی قیمت 8 سال بعد بلند ترین سطح پر کیوں پہنچی؟

    خام تیل کی قیمت 8 سال بعد بلند ترین سطح پر کیوں پہنچی؟

    نیویارک: روس اور یوکرائن کشیدگی نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی، قیمت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت نوے ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی ہے، دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قمیت نوے ڈالر سترہ سینٹ تک پہنچ گیا جوکہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔

    روس اور یوکرائن کشیدگی کے باعث گیس کی قیمتوں میں بھی پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹریڈنگ کے دوران گیس کی قیمت سوا چار ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

    ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روس اور یوکرائن کشیدگی کے نتیجے میں خام تیل کی فی بیرل قیمت سو ڈالر سے ایک سوپچاس ڈالر تک جا سکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    رواں ماہ خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے نہایت اہم رہا ہے، 19 جنوری کو عراق اور ترکی کو تیل سپلائی کرنے والی لائن اچانک دھماکے سے اڑ گئی تھی، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت اچانک اضافہ ہوا اور تیل کی قیمت 88.38 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچی جو پہلے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ تھی۔

    دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ روس اور یوکرائن کی سرحد پر بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی کے درمیان ماسکو اور کیف کے مابین پیرس میں بدھ کو بات چیت ہوئی ہے۔

    جس میں روس نے کہا کہ وہ باہمی اختلافات کے باوجود سن 2014 کے مشرقی یوکرائن جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

  • بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، عوام کی چیخیں نکل گئیں

    بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، عوام کی چیخیں نکل گئیں

    نئی دہلی : بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بیشتر شہروں میں پیٹرول سو روپے کی حدود پار کرگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھاؤ جاری رہنے کے دوران بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

    دارالحکومت نئی دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر105.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے، اس سے قبل پیر کو مسلسل ساتویں دن پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

    اس کے بعد دو دن تک قیمتی برقرار رہیں لیکن اس کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ کا دور شروع ہوگیا۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پیٹرول 111.43 روپے اور ڈیزل 102.15 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیٹرول 114.09 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.40 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

    جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ساتھ سنچری بنانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ رانچی میں پٹرول 99.92 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 99.44 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے تاہم رانچی میں پٹرول اب بھی پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔

    ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی اب سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے، کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

    اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 16 دنوں میں سے 13 دن اضافہ ہوا ہے، اس ماہ اب تک پیٹرول 3.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے، امریکہ میں جمعہ کو ہفتے کے آخر میں خام تیل میں اضافہ ہوا، اس دوران برینٹ کروڈ 0.86 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 84.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل 1.17 ڈالر اضافے کے ساتھ 82.28 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

  • خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر

    خام تیل کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر

    ویانا: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 3 فیصد اضافے کے بعد تیل کی قیمت 68.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں کٹوتی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اوپیک پلس کی جانب سے اپریل میں تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    برینٹ خام تیل (فیوچر) کی قیمت 2.23 ڈالر فی بیرل یا 3 فیصد اضافے کے بعد 68.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، یہ قیمت اپریل 2019 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

    امریکی ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل یا 3.1 فیصد اضافے کے بعد 65.83 ڈالر ہوگئی۔

    خیال رہے برینٹ اور ویسٹ ٹیکسس کی قیمتوں میں جمعرات کو اس وقت 4 فیصد تک اضافہ ہوا جب اوپیک پلس نے پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے کو اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

    امریکی تجزیہ کار گیووانی سٹیوانو کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس نے محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اپریل میں پیداوار میں صرف 1 لاکھ 50 ہزار بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔

    سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی جانب سے رضا کارانہ طور پر پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کٹوتی کو اپریل تک بڑھانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی کیونکہ گزشتہ 2 مہینوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب کے فیصلے کے بعد گولڈ مین ساش نے برینڈ کروڈ کی دوسرے سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 5 ڈالر سے بڑھا کر 7 ڈالر فی بیرل کر دی اور تیسرے سہ ماہی میں 80 ڈالر فی بیرل کی پیش گوئی کر دی۔

    یو بی ایس نے برینٹ کروڈ کی دوسری سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 75 ڈالر فی بیرل کر دی۔

  • خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    بیجنگ / نیویارک: گزشتہ ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 1.79 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر فی بیرل خام تیل کی قیمت 40.28 ڈالر ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی بلند ترین قدر 40.75 جبکہ کم ترین 37.52 ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی قدر 3.23 بینڈ میں رہی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی طلب، رسد سے کم ہوگئی جس کے بعد تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی تاہم اس کے بعد تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔

    گزشتہ ماہ امریکی خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 16سینٹس فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 35 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف ممالک نے اپنے تیل کے ذخائر میں اضافہ شروع کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق تیل درآمد کرنے والے ایشیائی ممالک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اپنے خام تیل کے اسٹاک کو بڑھانے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

  • ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    بیجنگ: ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 34 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 67 سینٹس فی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔

    خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 34 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 1.96 فیصد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 36 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف ممالک اپنے تیل کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تیل درآمد کرنے والے ایشیائی ممالک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اپنے خام تیل کے اسٹاک کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر تک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.37 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 96 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافہ قیمتوں پر ممکنہ معاہدے کی امید پر ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب میں قیمتوں پر معاہدہ جلد متوقع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر ہے، روس اور سعودی عرب نے پیداوار بڑھانے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔

    مجموعی طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی طلب اور اس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا۔