Tag: crude oil

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

    مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

    نیویارک : مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خام تیل کی قیمت باہتر ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سےشام پر حملہ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 72ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل اور عرب لائٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شام کا تنازعہ، اوپیک اور روس کا پیداوار میں کمی کا معاہدے کی وجہ سے خام تیل مہنگا ہورہا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت اسی ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی  جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔


    مزید پڑھیں : امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا


    خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اتحادیوں کے ساتھ مل کرشام پرحملہ کیا ، امریکی اوربرطانوی میزائلوں نے دوما شہر میں فوجی تنصیبات اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کونشانہ بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر

    خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں امریکی خام تیل کی قیمت تین سال بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوپیک معاہدے میں توسیع کے بعد ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایشیائی منڈی میں نارتھ برینٹ کی قیمت 69 ڈالر 15 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 40 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ رواں سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔

    واضع رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب  اوپیک اور روس نے اپنے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین کے خام تیل کے ذخائر کا حجم 60کروڑ بیرل ہوگیا

    چین کے خام تیل کے ذخائر کا حجم 60کروڑ بیرل ہوگیا

    بیجنگ : چین کے اسٹریٹجک ذخائر قیمتوں میں ردوبدل کا باعث بن سکتے ہیں، اب چین بھی خام تیل کی قیمتیں کنٹرول کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی شیل گیس خام تیل کی قیمتوں میں دروبدل کا باعث سمجھی جاتی ہے تاہم اب چین بھی اس میدان میں کود پڑا ہے۔

    خام تیل کے تجزیہ کاروں کے مطابق چین خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر بنا رہا ہے اور مسلسل عالمی منڈی سے بڑی مقدار میں خام تیل کی خریداری کررہا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق چین نے مئی دو ہزار سترہ تک ساٹھ کروڑ بیرل خام تیل جمع کرلیا ہے، چین کے خام تیل ذخائر رواں سال کے اختتام تک روس اور امریکہ کے ذخائر سے زیادہ ہوجانے کا امکان ہے۔

    اندازے کے مطابق چین اسی لاکھ بیرل یومیہ خام تیل درآمد کرتا ہے، چین کی تیل درآمدات میں رواں سال دس لاکھ بیرل یومیہ کی کمی متوقع ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں طلب سے زائد تیل موجود ہوگا جو قیمتوں میں کمی کی وجہ بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شام پر امریکی حملہ: خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    شام پر امریکی حملہ: خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکا کے شام پر حملے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈیوں میں سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری پر دھیان دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام اور روس کے بعد امریکا نے بھی شام پر بمباری کا آغاز کردیا۔ امریکا نے شامی حکومت کے 2 روز قبل کیے جانے والے کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر 60 ٹام ہاک کروز میزائل داغے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے شامی فضائیہ کے طیاروں اور ایندھن کے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں: امریکا کی شام کے خلاف فضائی کارروائی

    شام پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 55 ڈالر 68 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    اس کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 12 سو 64 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    عالمی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سونے اور تیل میں اضافے کا رجحان وسط ایشیائی رسک پریمیئم کہلاتا ہے۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار نظر آرہی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں بھی کمی متوقع

    عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں بھی کمی متوقع

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر سے کم ہونے بعد پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی چار روپے پینتیس پیسے تک کی کمی متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر پچاس ڈالر فی بیرل سےنیچے جا چکی ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ ایران اور سعودیہ کی جانب سے سپلائی میں کمی نہ کرنا اور چینی طلب میں کمی ہے، مگر پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے پینتس فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے کمی کا امکان ہے، ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے اسی پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل میں بھی تین روپے تک کمی متوقع ہے،ایک لیٹر ہائی اوکٹین چار روپے پینتیس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے پر غور کررہی ہے جس سے عوام ریلیف سے محروم ہوجائیں گے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں دس فیصد اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں دس فیصد اضافہ

    کراچی / نیو یارک : گرتی اسٹاک مارکیٹ اور خام تیل کی قیمتوں کو بریک لگ گئے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ بارہ سال کی کم تریں سطح کو چھونے کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    امریکی خام تیل کی قیمت نو فیصد اضافے کے ساتھ بتیس ڈالر انیس سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت دس فیصد اضافے ساتھ بتیس ڈالر اٹھارہ سینٹس اور عرب لائٹ میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ میں آنے والے شدید طوفان اور یورپی سنٹرل بینک کی جانب سےمعاشی استحکام کیلئے ممکنہ پیکج کے اعلان کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجا رہاہے۔

    تیل مہنگا ہونے کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دکھا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود خام تیل قیمتوں کا آوٹ لک ابھی بھی غیر مستحکام ہے۔

    آئی ای اے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں منگل کو ہی کہاتھاکہ مزید کم ازکم ایک سال تک مارکیٹ میں تیل کی فراہمی زیادہ ہی رہے گی ۔

    برینتھ آئل کی قیمتیں 1.50ڈالر اضافے کے ساتھ 30.75ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور یوں ایک ہفتے میں قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ کیاگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمتیں 1.26ڈالر اضافے کے ساتھ 30.79ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں۔

  • عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی جس کے سبب عالمی ہیج فنڈزمیں مایوسی کی لہردوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپیک اورنان اوپیک ممالک کی جانب سے سپلائی میں اضافے کے باعث خام تیل کی طلب تین ارب بیرل تک جا پہنچی ہے۔

    مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھرمیں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیشن گوئی کررہے ہیں اورہربارخام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زائد کمی ہورہی ہے۔

    عالمی فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

  • عالمی منڈی میں کمی کے باوجودپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں کمی کے باوجودپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا مگر عالمی منڈی میں تو خام تیل کی قیمتیں بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق مارچ میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا بلکہ مارچ میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گری ہیں۔

    مارچ کے مہینے میں خام تیل کی قیمتوں میں اوسطاً چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی قیمت کی وجہ سے نہیں کیا گیا بلکہ حکومت ٹیکسوں میں ہونے والے خسارے کو قیمتیں بڑھا کر پورا کرنا چاہتی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سیلز ٹیکس کی آمدن میں تقریبا دوسو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جس کے باعث حکومت آمدن بڑھانے کے لیے قیمتیں بڑھا رہی ہے ۔

    حکومت اس وقت بھی ڈیزل پر بتیس فیصد جبکہ دیگر مصنوعات پر آٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاو ہ تمام پیٹرولیم منصوعات پر اٹھارہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر یکم اپریل سے بتیس فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو کہ مارچ میں سینتیس فیصد تھا۔

    اس کے علاوہ پیٹرول،مٹی کے تیل،لائٹ ڈیزل اور ایج او بی سی پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: اے آروائی یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا، وزیراعظم میاں نواز شریف نے اے آروائی نیو زکی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن سے تمام پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں پاکستانی مشکلات کاشکار ہیں اور پاکستانیوں کو یمن سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ محصور ایک پاکستانی خاتون کہتی ہیں وہاں تقریباً سات سو پاکستانی محصور ہیں۔

    وزیراعظم کے نوٹس لینے سے پہلے یمن میں پھنسے خاندانوں نے انتہائی بے بسی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔

     یمن میں محصور پاکستانی کا کہنا تھا سفارت خانےنےرابطہ کیاہے لیکن ہمیں واپس بھیجنے کیلئے تاحال کوئی پلان نہیں دیا گیا، تمام پاکستانی گروپ کی شکل میں قریبی گھروں میں موجودہیں،یمن کےمقامی لوگ ہماری بھرپورمددکررہےہیں۔

  • یمن بحران: خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

    یمن بحران: خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستانیوں کیلئےسستےپیٹرول کی امیدیں خطرے میں پڑگئیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت میں ایک بار بھی اضافہ ہونےلگا۔

    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاہنی مون دور ختم ہوتانظرآرہاہے۔ سعودی عرب اورخلیجی ممالک کےاتحاد کےیمن پر فضائی حملےکےبعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوچکاہے۔

    صورتحال بہترنہ ہونےپرمزید اضافےکاامکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈآئل کی قیمت ایک ڈالرانہترپیسے اضافےکےبعدانسٹھ ڈالرپچاس سینٹس ہوگئی۔

    یو ایس کروڈ آئل ایک ڈالرپندرہ سینٹس فی بیرل کےاضافےکےبعدباون ڈالرتیس سینٹس ہوگئی۔اقتصادی ماہرین کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اضافہ یمن پرحملےکےفوری ردعمل کانتیجہ ہےاوراگریہ لڑائی طول پکڑگئی تو قیمتوں میں مزیداضافےکے قوی امکان ہیں۔