Tag: cruise missile

  • روس نے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

    روس نے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

    روس نے اوریل Orel نیوکلیئر آبدوز کے زریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا، نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔

    گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کی ہندوتوا پر مبنی حکومت ایک بار پھر اپنی اندرونی ناکامیوں اور فوجی شکستوں سے توجہ ہٹانے کے لیے عسکری طاقت کی نمائش پر انحصار کر رہی ہے۔

    نریندر مودی کی حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو دن پرلے میزائل تجربات کیے، جنہیں تجزیہ کار سیاسی چال اور آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

    میزائل تجربے اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے، جہاں پرلے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دکھایا گیا۔

    میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ہتھیار ہے، جو بھارتی دعووں کے مطابق مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا یہ اقدام نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث ہے بلکہ جنوبی ایشیا کو ہتھیاروں کی دوڑ اور ممکنہ تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش بھی ہے۔

    یمن سے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا

    بھارت کی جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید ترین ٹیکٹیکل میزائل ”نصر”ہے، جو جوہری وارہیڈ لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

    نصر میزائل نہ صرف تیز رفتار اور موبائل ہے بلکہ یہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • شمالی کوریا نے سپر لارج کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    شمالی کوریا نے سپر لارج کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    پیانگ یانگ: امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

    اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔

    یہ تجربات گزشتہ روز کوریا کی مغربی ساحلی پٹی پر کیے گئے، سپر لارج وار ہیڈ کو Hwasal-1 Ra-3 اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جب کہ طیارہ شکن میزائل Pyoljji-1-2 ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں دو میزائلوں کو ایک رن وے پر لانچر ٹرک سے فائر کرتے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا نے 2 فروری کو بھی اسی طرح کے تجربات کیے تھے لیکن اس وقت کروز میزائل یا طیارہ شکن میزائل کے نام نہیں بتائے تھے۔

    واضح رہے کہ کوریائی جزیرہ نما پر برسوں سے جاری تناؤ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے طاقت ور میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو تیز تر کر دیا ہے، جس کا مقصد امریکی سرزمین اور بحرالکاہل میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔

  • شمالی کوریا کا نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں دوسری بار اپنے نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا، تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے تین سیٹلائٹ لانچ کر دیے۔

    ایران نے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کے تیار کردہ اپنے کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار کامیابی کے ساتھ تین سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔

    سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ ایک سنگ میل ہے جس سے مغرب کو خدشہ ہے کہ تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ ملے گا۔

    امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    اتوار کو سیٹلائٹس کو کم از کم 450 کلومیٹر (280 میل) کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 32 کلوگرام (71 پاؤنڈ) وزنی ایک سیٹلائٹ اور 10 کلوگرام سے کم کے دو نینو سیٹلائٹس کو سمورگ (فینکس) سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھایا گیا۔

  • پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا

    پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رعد 2 زمین پر 600 کلو میٹر تک اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن نصب ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن فورس (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر ندیم ملک نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔

    کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، یہ میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    غزنوی بیلسٹک میزائل مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔

  • بحریہ اور فضائیہ کی کروزمیزائل فائرنگ کی مشترکہ مشق

    بحریہ اور فضائیہ کی کروزمیزائل فائرنگ کی مشترکہ مشق

    کراچی: شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کا لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا‘ میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ بحری مشق رباط کے اختتام پر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی مشترکہ کاوشوں سے کروز میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے کے موقع پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان موجود تھے اور انہوں نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کے عملی مظاہرے کا معائنہ کیا ۔

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق میزائل کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیا گیا۔ پی این ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل سی 802 فائر کیا‘ جبکہ جے ایف تھنڈر نے ہوا سے سطح سمندر میں مار کرنے والےمیزائل سی 802 اے کے ‘ کی فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا۔

    بحریہ ذرائع کے مطابق دونو ں پلیٹ فارمز سے فائر کیے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے‘ امیرالبحر نے اس موقع پر پاکستان نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے مشترکہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیاگیا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں