Tag: cruise missiles

  • ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے

    ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے

    تہران: حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرقِ وسطی میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور خطے پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں، ایسے میں ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنی بحری قوت میں اچانک مزید اضافہ کر دیا ہے، اور بحری بیڑے میں جدید کروز میزائل نصب کر دیے، میزائل سسٹم بحریہ کو سونپنے کے حوالے سے جمعہ کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کو ڈھائی ہزار سے زائد میزائل سسٹم اور ڈرونز سے لیس کیا ہے، یہ میزائل زیادہ دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا پتا بھی نہیں لگایا جا سکتا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ میزائل دشمن کو انتہائی قریب اور دور دونوں فاصلوں سے نشانہ بنا سکتا ہے، لانگ اور شارٹ میزائل، جاسوسی ڈرون اور ریڈار بھی بحری بیڑے میں شامل کیے گئے ہیں۔ بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل سسٹم جدید ترین اینٹی سرفیس اور سب سرفیس ہتھیاروں پر مشتمل ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ’’آج کی دنیا میں آپ کو زندہ رہنے کے لیے یا تو طاقت ور ہونا پڑے گا، یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے، کوئی درمیانی راستہ نہیں ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ایرانی سپرم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکی، قطری اور مصری ثالثوں کے مطالبے پر 15 اگست کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی، قطری اور مصری ثالث 10 ماہ سے جاری جنگ میں دوسری جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر سے متعدد کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا تھا، تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    شمالی کوریا کا زیر سمندر ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔