Tag: crush

  • خاشقجی قتل سے قبل بن سلمان نے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے مہم کا آغاز کیا تھا، رپورٹ

    خاشقجی قتل سے قبل بن سلمان نے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے مہم کا آغاز کیا تھا، رپورٹ

    واشنگٹن/ریاض : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے ایک سال قبل ’سعودی رپیڈ انٹر وینشن گروپ‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خفیہ طور پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد اپنے ناقدین کو خاموش کرانا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس منصوبے کو ’سعودی رپیڈ انٹر وینشن گروپ‘ کا نام دیا تھا جس کی مقصد سعودی شہریوں کی نگرانی، ناقدین کا اغواء، گرفتار اور ان پر تشدد تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیم کی سربراہی شاہی عدالت کے رکن سعودی القحطانی کررہے تھے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی ٹیم کے کارندوں نے گزشتہ برس استنبول میں محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے سخت ناقد صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا تھا۔

    امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سینیٹر کو بتایا گیا تھا کہ انہیں جمال خاشقجی کے قتل میں ولی عہد محمد بن سلمان ملوث ہونے پر یقین ہے تاہم سعودی حکومت مسلسل اس سے انکاری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بعدازاں سعودی حکومت نے عالمی دباؤ پر صحافی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سزا دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی ریپڈ انٹروینشن گروپ نے ہی خواتین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین رضاکاروں کو گرفتار کیا تھا اور اب تک انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک سعودی رپیڈ انٹر وینشن گروپ کی تشکیل سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا

    جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی شوبز شخصیات کے پہلے ناکام اور ادھورے پیار کے بارے میں مداح جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی موقع پر وہ اس بارے میں اظہار خیال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی کوئی بھی خاتون یا مرد اداکار کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا موقع ضرور آتا ہے کہ وہ کسی پر بھی اپنا دل ہار بیٹھتے ہیں اور وہ اس بات کو تاحیات یاد رکھتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ کے ایسے معروف اداکار کی جن کے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مداح موجود ہیں اور ان میں لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، فلم ریس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جان ابراہم کی کثرتی جسم اور جاذبیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں اُن پر جان چھڑکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی وڈ اداکار جان ابراہم ’انجری‘ سے صحت یاب ہورہے ہیں

    حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی شو میں جان ابراہم اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تشریف لائے تو وہاں اُن سے اینکر نے پہلے پیار سے متعلق سوال کرلیا جسے سُن کر اداکار گھبرا گئے تاہم ایک منٹ کی خاموشی کے بعد انہوں نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے ساری کہانی بیان کر ڈالی۔

    جان ابراہم کا کہنا تھاکہ اسکول دور میں انہیں ایک ٹیچر سے پیار ہوگیا تھا جس سے وہ شادی کے بھی خواہش مند تھے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس خواہش کا اظہار اپنے والد سے بھی کیا۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں سیکنڈ گریڈ کی کلاس میں پڑھ رہا تھا تو ہماری ایک ٹیچر تھی جو بہت زیادہ ذہین اور خوبصورت تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف

    جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ایک روز اسکول سے واپس آکر والد سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں آنند کی اہلیہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، سوال سُن کر والد نے پوچھا یہ لڑکی کون ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ میں اپنی کلاس ٹیچر کی بات کررہا ہوں تو انہوں نے بہت غصہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔