Tag: crushed to death

  • لاہور : نامعلوم کار سوار  نے کتابیں فروخت کرنیوالے 11 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا

    لاہور : نامعلوم کار سوار نے کتابیں فروخت کرنیوالے 11 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا

    لاہور: ڈیفنس فیزسکس میں نامعلوم کار سوار نے کتابیں فروخت کرنیوالے گیارہ سال لڑکے کو کچل ڈالا ، حادثہ کا مقدمہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیزسکس میں نامعلوم کار سوار کتابیں فروخت کرنیوالے گیارہ سال کے لڑکے کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، کار کی ٹکرلگنے سے کاشف نے موقع پرہی دم توڑ گیا۔

    11سالہ کاشف کے کار حادثے میں جاں بحق کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ نامعلوم کار نے کاشف کو ہٹ کیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے 11سالہ کاشف کی لاش کو جنرل اسپتال مردہ خانے منتقل کردیا اور نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • امریکا میں خوفناک حادثہ، خاتون کی لاش دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئی

    امریکا میں خوفناک حادثہ، خاتون کی لاش دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئی

    نیو یارک : امریکہ میں ایک خوفناک حادثے میں خاتون کچل کر ہلاک ہوگئی، تیز رفتار لفٹ سے گر کر خاتون کی دونوں ٹانگیں کچل گئیں۔

    نیو یارک میں ایک سپر مارکیٹ کی عمارت کی لفٹ میں خرابی کے باعث اس میں موجود خاتون لفٹ کے نیچے آکر بری طرح کچل گئی، 39سالہ خاتون کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اسی سپر ماکیٹ میں ملازمت کرتی تھی، وہ شام 4 بجے کے بعد لفٹ شافٹ کے نیچے سے مردہ حالت میں ملی تھی اور اس کی حالت انتہائی قابل رحم  تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے نیویارک کے محکمہ برائے تعمیرات نے بتایا کہ جب ان کا ایک ملازم کچھ سامان لے کر اوپر کی طرف جارہا تھا تو اس نے اس خاتون کو دیکھا جس کے سر خون بہہ رہا تھا اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    ایک اور عینی شاہد کا کہنا ہے میں کھانے کا سامان لینے یہاں آیا تھا اور جب اس عمارت کی لفٹ کے نیچے دبی ہوئی اس عورت کو دیکھا تو میری چیخ نکل گئی ایسا محسوس ہوا جیسے میرا دل رک گیا ہو۔

    واضح رہے کہ لفٹ سے ہونے والی ہلاکت اس سال پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی رواں سال ستمبر میں بوسٹن یونیورسٹی کے لیکچرار کیری اس وقت ہلاک ہوگئے جب اپارٹمنٹ کی لفٹ میں خرابی ہوئی اور وہ لفٹ اور فرش کے درمیان پھنس کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

    اس کے علاوہ نومبر کے اوائل میں شمالی کوئنز لینڈ کے ایک بزرگ جوڑے کے گھر کی لفٹ ان اوپر آگری جس کے بعد وہ دونوں ہلاک ہوگئے۔

    جنوری2020میں اسرائیل میں ایک نوجوان جوڑا لفٹ میں پھنس جانے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔