Tag: CTD Action

  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار

    عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ  کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد بارمل چکے ہیں۔

    ملزمان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے را کے نمائندوں سے ملے، را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجے جاتے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹوں کیخلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نےمقدمہ درج کرلیا۔

  • لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: سی ٹی ڈی سے مقابلہ ، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

    لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

    دہشت گردوں سے چھ دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، سات کلاشنکوف، گولیاں اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال قریب ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔

    شمالی وزیرستان اور رزمک میں فورسز نے آپریشن کرکے آٹھ دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا، جس میں سے ہلاک ایک افغان دہشت گردکی شناخت ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ میں ہلاک خارجی افغان دہشت گرد کی شناخت

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشت گرد کی شناخت جلال ولد نعمت کے نام سے ہوئی۔

     

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ،  دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا شیر شاہ میں دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان اورحافظ رشید کےنام سے ہوئی ہے۔

    ،ہلاک دہشت گرد عثمان سی ٹی ڈی افسر علی رضا کے قتل میں ملوث تھا، دونوں دہشت گرد سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آچکے ہیں

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے2دہشت گرد مارے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا دوسرا دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ، دستی بم اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملزمان دہشت گردی کے 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، مقابلےمیں ہلاک دہشت گردوں سے ٹارگٹ لسٹ بھی ملی ہے، کیس میں ملوث مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لکی مروت میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے مصدقہ اطلاعات کے بعد لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں کارروائی کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک مبینہ دہشت گرد پولیس پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے، دہشتگردوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) راولپنڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ رمضان مجید کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے، راولپنڈی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی : چار خطرناک دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی : چار خطرناک دہشت گرد ہلاک

    چمن : پاک افغان سرحد پر سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے4دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی، ٹی جے پی سے تھا۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد ایف سی مسلم باغ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے، اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، آٹومیٹک رائفلز، دستی بم، گولہ بارود برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم علی محمد عرف چھوٹا قاری کی نشاندہی پر کارروائی کی۔

    نشاندہی پر پاک افغان سرحد پر گہوری کہول میں دہشت گردوں کے ٹھکانہ پر کارروائی کی، دوران آپریشن شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک خودکش حملہ آور کو اسناپیر نے ہلاک کیا۔

    آپریشن میں علی محمد عرف چھوٹا قاری سمیت 4دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے مسلم باغ واقعے میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے مقابلہ، دو ہلاک

    سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے مقابلہ، دو ہلاک

    راجن پور : سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے راجن پور میں دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے نام سے ہوئی، جبکہ 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد راجن پور میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    ہلاک شدگان دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکاخیزمواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹراور پرائما کورڈ برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار سے ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی بنا رکھی تھی، دہشت گردوں سے مقابلے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈی جی خان میں درج کرلیا گیا ہے۔

  • ساہیوال : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ملزم بارودی مواد سمیت گرفتار

    ساہیوال : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ملزم بارودی مواد سمیت گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے عملے نے ساہیوال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو بارودی مواد  سمیت حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کی شناخت خرم علی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    اس سے چند روز قبل سی ٹی ڈی مردان ریجن اور پولیس نے نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کی اس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کی گئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ اینڈ کلیرئنس آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

  • لاہور : کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی، دو خطرناک دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی، دو خطرناک دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے عملے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1320گرام بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز، پستول، موبائل فون اور بھاری مالیت کی نقدی برآمد کرلی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 19ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں اور 3 میگزین بھی برآمد ہوئے ہیں، رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 367 کومبنگ آپریشن کئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر22 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

  • کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پیر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں آپریشن کیا گیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

    قبل ازیں مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ادھر سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے۔