Tag: CTD karachi

  • کراچی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم پی اے کے بھائی سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کراچی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم پی اے کے بھائی سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم پی اے کے بھائی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سابق ایم پی اے کے بھائی سمیت 2 ملزمان کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پیر آباد سے مدثر امیر اور منہاج شاہد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم مدثر ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم مدثر پولیس اہلکار شفیق سمیت 6 افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم منہاج شاہد پارٹی مخالف افراد کی ریکی کرکے سیکٹر کو آگاہ کرتا تھا، ملزم کی ریکی کے بعد کئی افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جاچکا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انچارج ٹارگٹ کلنگ ونگ نے انکشاف کیا کہ علاقے میں پولیس، رینجرز کے داخل ہونے کی مخبری بھی کی جاتی تھی، نظر رکھنے کے لیے روڈ پر کیبن لگا کر کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مدثر امیر کا بھائی سیکٹر انچارج اور سابق صوبائی اسمبلی بھی رہ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری رہتی ہیں اور متعدد ٹارگٹ کلرز اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے 6 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان لاشوں کو بوری میں ڈال کر شریف آباد پل پر پھینک دیا کرتے تھے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور ابڑو کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسد اللہ خان عرف انقلابی اور محمد جان عرف جانو شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار افراد نے 6 افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ادھر عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، عتیق الرحمان عرف ملا کا تعلق گینگ وار عزیر جان بلوچ گروپ سے ہے۔

    مزید پڑھیں: رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار

    ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ملزم سے دستی بم، 2 ٹی ٹی پستول برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزم دہشت گردی، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، 2017 میں ملزم نے رحمان ڈکیت کے گھر پر دستی بم مارا، ملزم نے بالا لاڈلہ گروپ کے انیس سے 6 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔

    فیصل عبداللہ کا کہنا ہے کہ انیس لاسی محلہ لیاری میں منشیات کا اڈہ چلاتا تھا، ملزم نے کلاکوٹ میں موبائل فرنچائز سے 2 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزم نے دھوبی گھاٹ کوکنگ آئل کمپنی سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے کلاکوٹ میں موبائل کمپنی پر بھتہ نہ دینے پر دستی بم سے حملہ کیا، ملزم نے 2017 میں گھاس منڈی میں اسلحہ کے زور پر چار لاکھ روپے لوٹے اور فائرنگ کرکے شہریوں کو بھی زخمی کیا۔