Tag: CTD operation

  • سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے نفرت انگیز مواد برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، اسٹیکرز اور کتابیں لوگوں میں تقسیم کر رہا تھا، دہشت گرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

    میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

    میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران 10 سے زائد خوارجی دہشتگرد مارے گئے، متعدد ملزمان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس آپریشن میں کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباشی دی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

  • کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار، ذرائع

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار، ذرائع

    کوئٹہ : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے 2 مشتبہ  دہشت گرد حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    کوئٹہ سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبداللہ مگسی کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کی اور 2مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد، خودکار ہتھیار اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کا آئندہ 72گھنٹوں میں تخریب کاری کی بڑی واردات کا منصوبہ تھا جسے ناکام بنا دیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں جب کہ صوبے کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    حیدر آباد: سی ٹی ڈی نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پر حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، دہشت گرد کی شناخت محمد زمان عرف عادل کے طور پر ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق وزیرستان سے ہے، دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھا، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے۔

  • کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں سات مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سےاسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں مزید مشتبہ افراد کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند ہیں۔

    رواں ماہ میں سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل دس اگست کومغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آٹھ اگست کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرینا چوک پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور اٹھارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، 2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، 2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ شہر قائد میں جرائم پیشہ اورٹارگٹ کلرز کے خلاف سرگرم عمل ہے، سی ٹی ڈی کو آج بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہدحامد کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن نے ایف سی ایریا میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں زاہد علی اور وسیم شامل ہیں۔

    عمر شاہد حامد کے مطابق ملزمان پولیس کلنگ اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے پولیس کانسٹیبل خالد احمد کو جوہرآباد بھائی جان چوک پر شہید کیا تھا، ٹارگٹ کلنگ کے بعد ملزمان شہید کانسٹیبل کی ایس ایم جی بھی لےگئےتھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی تیس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے کہ اٹھارہ جنوری کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک کیس میں گرفتار دہشت گرد عمرخالد کی تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی نےعمرخالد کےموبائل کی فرانزک کرائی ، یہ لوگ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجتے تھے، پیسے بٹ کوائن اورکرپٹوکرنسی کےذریعے بھیجےجاتےتھے، دہشتگردوں کو اس کرنسی کےذریعے پیسےبھیجنے میں آسانی ہوتی ہے۔

    عمر خطاب نے بتایا کہ عمربن خالدنجی یونیورسٹی کااسٹوڈنٹ تھا، اس نےحیدرآبادمیں ضیانامی لڑکےسےبات کی، یہ تقریباًایک ملین سےزائدکےپیسےشام میں بھجواچکےہیں، عمربن خالدحیدرآبادمیں ضیانامی لڑکےکوپیسےمنتقل کرتاتھا۔

    عمرخطاب نے کہا کہ عمربن خالد کاایک ساتھی سعدتھاجوغائب ہے، سعدکاتعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سےتھا، 2018کےآخرسےعمربن خالدنےکام شروع کیاتھا اور اب تک تقریباً1ملین سےزائدپیسےبھیج چکاہے، دیکھناہے عمربن خالد صرف شام پیسےبھیجتاتھایاپاکستان میں بھی۔

  • ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خفیہ اطلاع پر اہلکار جب کارروائی کیلئے پہنچے تو دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر،عمران عرف ساقی کا نام ریڈبک میں شامل تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی رقم برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان حساس ادارے کے تین اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    انہوں نے ایک امریکی شہری کو بھی اغوا کیا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے سمندری کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈز کو قتل کرکے کیش وین بھی لوٹی تھی۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر : صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر بھکر میں خانسر چوک کے قریب کی، جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت یوسف عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم، پستول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5دہشت گرد گرفتار

    بھاولپور : سی ٹی ڈی نے بھاولپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان اور القاعدہ کے پانچ دہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے، دہشت گردوں سے بھارت سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھاولپور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ صدر کے علاقے میں بڑی کاروائی کی ، کارروائی کے دوران تحریک طالبان اور القاعدہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد طارق اظہر سعید حافظ سجاد داؤد نذیر اور قیصر حنیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں سے بھارت سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    حکام کے مطابق دہشت گرد بھارت کی فنڈنگ اور اسلحہ کی فراہمی سے ملک دہشت گردی اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے چند ماہ قبل گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد بھی ہوا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا تھا ۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

    لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نےملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےملتان سویرہ چوک میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد ملتان میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی گجرانوالہ ٹیم نےسیالکوٹ میں کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق ملزمان کےقبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ 8 اپریل کو لاہور کےقریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ مناواں میں ہونےوالی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار بھی شامل تھا۔