Tag: CTD operation

  • سیالکوٹ سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

    سیالکوٹ سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

    سیالکوٹ : سی ٹی ڈی پنجاب نے سیالکوٹ سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، پرائم کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے اور ان کے نام گلفام خان اور عثمان انصر ہیں اور وہ سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔


    مزید پڑھیں : پنجاب سے داعش کے 9دہشتگرد گرفتار


    واضح رہے کہ  پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں داعش کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار  کیا تھا جبکہ گوجرانوالہ سے داعش کے تین اراکین گرفتار کئے گئے تھے، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکاخیز مواد، لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھی۔

  • لیہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک

    لیہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک

    لیہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ تحصیل چوبارہ کےعلاقے ہنگورہ فارم کے قریب ہوا۔

    پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چھ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دو دہشت گردوں کا تعلق ضلع ٹانک اور چار کا افغانستان سے ہے ۔

    مزید پڑھیں : لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    اس سے قبل بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے 3دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود اور دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی تھیں۔

  • لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف

    لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف

    کراچی : لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    کراچی میں نوجوان کو شام بھیجنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ دھر لیا گیا، سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی خلیل گروپ سے ہے۔

    ملزم کو چندہ اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور اس کے بارہ سے چودہ ساتھی بھی ہیں، سی ٹی ڈی نے ملزم کا تیس روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عزیز اللہ نوجوانوں کو بھرتی کیلئے ترغیب دیتا تھا اوراس نے حمزہ نامی لڑکے کو شام بھیجا جو دوران لڑائی مارا گیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • لاہور:کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگرد گرفتار

    لاہور:کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگرد گرفتار

    لاہور :سی ٹی ڈی نے ٹاؤن شپ اور بیدیاں روڈ سے چھ دہشتگرد گرفتار کر لئے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں عمر ساجد جھنگوی، یاسین، عطاءاللہ عثمانی، ہدایت اللہ، محمد صدیق اور ثاقب انعام الحق شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔