Tag: CTD Opration

  • پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی پشاور ریجن اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ تھانہ پشتخرہ پاوکہ ولید آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3سے4دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد خودکش بمبار کولاکر اہم ٹارگٹ کیلئے تیار کررہے ہیں، چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، ہلاک دہشت گردوں میں سےایک کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق حسن شاہ 3مارچ کے کوچہ رسالدار جامع مسجد کےخودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا خودکش دھماکے میں 66نمازی شہید ، 130نمازی زخمی ہوئےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حکیم ستنام سنگھ اور پادری پیٹرک ولیم سراج کے ٹارکٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دو پستول اور چار ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے ہیں۔

  • بنوں : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    بنوں : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)خیبرپختونخوا نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید حدود کے علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔

    ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا گیا۔

    مذکورہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے3 کلاشنکوف،12میگزینز،9ایم ایم پستول،30 بورڈ پستول، سینکڑوں کارتوس، نقد رقم، مختلف سم کارڈز، موبائل فونز، ایک آئی ای ڈی نصب شدہ موٹر سائیکل شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔