Tag: CTD police

  • سی ٹی ڈی  سندھ کا پشاور میں چھاپہ ،  کالعدم جماعت کا اہم رکن گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ کا پشاور میں چھاپہ ، کالعدم جماعت کا اہم رکن گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی پولیس نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ پشاور میں چھاپہ مار کر کالعدم جماعت کا اہم رکن گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےہمراہ پشاورمیں چھاپہ مارا ، چھاپے میں کالعدم جماعت کے اہم رکن گرفتار کرلیا، ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزم بلوچستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے دو ساتھی چند دن پہلے گھوٹکی میں مارے گئے تھے۔

    یاد رہے رواں ماہ شہرقائد میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا سے لیاری گینگ وار کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئےنکلے تھے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا ، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاولہ گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاولہ گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا ،ملزم نے آٹھ ساتھیوں کے نام بتا دیئے ،اے آر وائی نیوز نے تفتیشی رپورٹ حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاؤلہ گرفتارکرلیا ہے۔

    ملزم نے دوران تفتیش لانڈھی ،کورنگی اورعوامی کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کااعتراف کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم وارداتوں کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔

    ملزم زکوۃ فطرہ جمع کرنےمیں بھی ملوث رہا ہے، گرفتارٹارگٹ کلرکی انویسٹی گیشن رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ملزم نے اپنے 8 ٹارگٹ کلرساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے ہیں۔

    شکیل چاؤلہ نے ٹارگٹ کلنگ کی پہلی واردات 2009 میں کی، ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ریحان عرف کولمبو کو قتل کیا، 2005 میں راشد عرف بچہ اور2012 میں سنی تحریک کے نعت خواں سلیم عباس کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2007میں 12 بلوچ لڑکوں کو بھی قتل کیا، ملزم نے 12 مئی کو فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

     

  • سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی،  کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    کراچی : لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کاانکشاف ہواہے، کراچی میں نوجوان کو شام بھیجنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ دھر لیا۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی خلیل گروپ سے ہے۔

    ، ملزم کو چندہ اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور اس کے بارہ سے چودہ ساتھی بھی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عزیز اللہ نوجوانوں کو ترغیب دیتا تھا اوراس نے حمزہ نامی لڑکے کو شام بھیجا جو دوران لڑائی مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم کا تیس روز کا ریمانڈ لے لیاہے۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرزکے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • سرجانی ٹاؤن میں مقابلہ : خطرناک دہشت گرد ہلاک

    سرجانی ٹاؤن میں مقابلہ : خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : پولیس مقابلے میں خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا،ملزم کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حکومت سندھ کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

    انچارج سی ٹی ڈی طارق اسلام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان بارودی مواد کے ہمراہ موجود ہیں،اطلاع موصول ہونے پر ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ریاض ہلاک ہوگیا، جبکہ ملزم کے دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان جہاں بارودی مواد تیار کرتے ہیں اس جگہ کا بھی پتہ لگا لیا ہے اور جلد وہاں تک بھی پہنچ جائیں گے۔

    ہلاک ملزم نے وزیرستان میں بم بننے کی ٹریننگ لی تھی۔جبکہ ملزم کا تعلق تحریک طالبان نعیم بخاری گروپ سے تھا،ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ تھی۔

    ملزم نے 2008 میں بچوں کے جھولوں میں بم بھی نصب کیے تھے،ملزم کے قبضے سے لی گئی سوزوکی سے دو راکٹ ، بم بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • بم دھماکوں میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد

    بم دھماکوں میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ۔

     رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اورلشکر جھنگوئی کے چار کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے سال دو ہزار گیارہ میں نگار سینما میں بم دھماکہ،لی مارکیٹ میں دستی بم حملہ،نیا آباد میں دستی بم حملہ،گھاس منڈی اورناگن چورنگی کے قریب دستی بم حملوں اور فائرنگ میں کئی افراد کو قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت بیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور آوان بم برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، گلشن حدید ،سہراب گوٹھ ،اورنگی ٹاؤن ،فیڈرل بی ایریا ،شیر شاہ ،قائد آباد اور لیاری میں کی گئی۔

  • سندھ میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں ،سی ٹی ڈی

    سندھ میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں ،سی ٹی ڈی

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ صفورہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کے نیٹ ورک کے حوالے سے رپورٹ تیار کی ہے ، جس میں 53 افراد پر مشتمل نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کے نیٹ ورک میں 53 دہشت گرد شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقت داعش کا امیر ہے ۔

    عبداللہ منصوری اور اور مسری پٹھان ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، طیب اور علی رحمن انجنیئر اور کراچی کے رہائشی ہیں۔ محمد عدنان اور محمد اصغر حیدرآباداور کوٹری کے رہائشی ہیں شاہد کھوکھر حیدرآباد اور پٹھان ون نامی دہشت گرد بلوچستان کا رہنے والا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد عمر عرف جلال کوو القاعدہ عرب کے دہشت گرد فنڈنگ کرتے تھے ، جبکہ عمر عرف جلال کو سعودی عرب ، کویت اور بحرین سے فنڈنگ ہوتی تھی ۔

    عمر عرف جلال پاکستانی رقم ”یورو“ کی شکل میں افغانستان بھیجتا تھا۔ سانحہ صفورہ کے بعد باقاعدہ طو ر پر داعش نیٹ ورک کا انکشاف ہوا اور پھر سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے جب ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے داعش کے اس نیٹ ورک کی نشاندہی کی اب داعش کے اس نیٹ ورک کی تلاش جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، میونسیپل کارپوریشن کاانسپکٹر را کا ایجنٹ نکلا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، میونسیپل کارپوریشن کاانسپکٹر را کا ایجنٹ نکلا

    کراچی: سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے لکھنؤ سوسائٹی سے را کے لیے کام کرنے والے کے ایم سی کاانسپکٹرکوگرفتارکرلیا۔

    کراچی میں گرفتار را کے ایجنٹوں کا سہولت کار بھی دھر لیا گیا کراچی میونسیپل کارپوریشن کاانسپکٹر راکا ایجنٹ کا نکلا۔

    انسدادِ دہشتگردی فورس نے خفیہ اطلاع پر لکھنؤ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی افسر عادل انصاری کوگرفتار کرلیا۔

     سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نےرا کے پاکستان میں منصوبوں کی فنانسنگ کرنے کااعتراف کیا ہے، ملزم بھارت تربیت کے لیے جانے والوں کو رقم بھی فراہم کرتا تھا۔

  • کامرہ ایئر بیس حملہ، ملزم 14 روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کےحوالے

    کامرہ ایئر بیس حملہ، ملزم 14 روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کےحوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کامرہ ایئر بیس پر حملے کے ملزم کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے کامرہ ایئر بیس پر حملے کے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیاگیاتھا۔

    فاضل جج نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کرکے سماعت ملتوی کردی۔ ملزم کو گذشتہ دنوں کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈائریکٹرفشریزمحمدخان چاچڑکا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ملزم کےخلاف ڈیفنس تھانےمیں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق محمد خان چاچڑ کی نشاندہی پراسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ جیلراسحاق میوقتل کیس کی سماعت بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نےعدم پیشی پراسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل عبدالخالق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ کیس کے گواہوں کو گرفتار کرکے اکیس ستمبر کو پیش کیا جائے ۔ایک اور کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں گرفتار چار افراد کے ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی گئی۔

  • سانحہ صفورہ کا ایک اورسہولت کارگرفتار

    سانحہ صفورہ کا ایک اورسہولت کارگرفتار

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پولیس نے سانحہ صفورہ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید ایک سہولت کارکو گرفتارکرلیا ہے۔

    ایس ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم شیبا احمد اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتاتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے سانحہ صفورہ کے ملزمان کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت فراہم کی۔

    نوید خواجہ کے مطابق ملزم بیرون ملک سے حاصل رقم سے پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبوں میں مالی معاونت کرتا تھا، گرفتارملزم پوش علاقے کا رہائشی ہےاور پڑوس مملک سے کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقےصفورہ میں مسلح ملزمان نے ایک کمیونٹی کی بس میں داخل ہوکر خون کی ہولی کھیلی تھی جس میں 42 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔