Tag: ctd punjab

  • فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    اسلام آباد: فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو جمع کرا دی ہے۔

    اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر بازیابی کی تفصیلات مانگ لیں۔

    شہری ڈاکٹر عثمان خان کے بیٹے فیضان عثمان اکتوبر میں بازیاب ہو گئے تھے، ہائیکورٹ نے کہا آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ فیضان عثمان کس کے پاس تھا اور کون چھوڑ کر گیا، نیز فیضان عثمان کیسے لا پتا ہوئے، اور کس کی تحویل میں رہے، اور کیسے بازیاب ہوئے اس کی رپورٹ دی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفاع اور دیگر اداروں کا جواب جمع کرا رہے ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع، آئی بی، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، تاہم سی ٹی ڈی پنجاب کا جواب نہیں آیا۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 23 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 200 آئی بی اوز آپریشنز کیے گئے، اس دوران 23 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد  میں کی گئیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگرد کو اسلحہ  اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 آئی ای ڈی بم، 33 ڈیٹونیٹر حفاظتی فیوز، پمفلیٹ اور نقدی برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

  • پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    لاہور: دہشت گردی کے خدشات پر صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ، اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 26 مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 419 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • پنجاب میں سینکڑوں دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سینکڑوں دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سینکڑوں دہشت گرد گرفتار کیے جبکہ شر انگیزی میں ملوث کئی سوشل میڈیا صفحات اور سائٹس بلاک کیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے سنہ 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع سے 244 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر انویسٹی گیشن ونگ نے مزید 246 دہشت گرد گرفتار کیے۔

    حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر شر انگیزی میں ملوث 114 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر 74 ہزار سے زائد پیجز اور سائٹس بلاک کیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی آپریشن ونگ نے 12 سو 25 خفیہ آپریشن کیے جبکہ 64 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائیاں، 8دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائیاں، 8دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ 39 کارروائیاں کیں اور کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے4دہشت گرد وں کوگرفتارکیاگیا، جن میں مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق حافظ آباد سے کالعدم تنظیم کےلیےچندہ اکٹھاکرنے والے مشالی خان کو گرفتار کرکے رسیدیں ، کاربن پیپر اور9250 روپے برآمد کرلئے گئے۔

    حکام نے مزید کہا گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حافظ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان ممنوعہ لٹریچر تقسیم کر رہا تھا، اس کے قبضے سے شناختی کارڈ اور 1600 روپے بھی برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے کاشف محمود اور منصور احمد نامی 2افراد کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا ، ملزمان فرقہ ورانہ وال چاکنگ کر رہے تھے،