Tag: CTD Raid

  • سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں قتل کے مجرم سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو سزائے موت کا حکم تھا اور وہ 29 سال سے مفرور تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کی۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سزائے موت کا مجرم پولیس اہلکار 29 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ مجرم نے دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل سے مخالف کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، مجرم غلام حسین ضمانت کے بعد سے مفرور اور اشتہاری تھا۔

    ملزم غلام حسین سنہ 1990 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، سنہ 1994 میں ملزم کی تعیناتی تھانہ بائی جی شریف سکھر میں تھی۔

    ڈیوٹی کے دوران اسے مخالف شخص انور دکھائی دیا جس پر مجرم غلام حسین نے مخالف کو سرکاری ایس ایم جی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم موقع پر گرفتار ہوا، پھر ضمانت کے بعد مفرور اور اشتہاری ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    انچارج کا کہنا ہے کہ مجرم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • کالعدم تحریک طالبان کے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان گرفتار

    کالعدم تحریک طالبان کے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان اور سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں عبد الرحمٰن، ملک رضوان، حمید اللہ، انعام داد اور شفیق الدین شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شفیق الدین کراچی کے علاقے کورنگی 6 میں رینجرز پر حملے میں ملوث تھا۔ حملے میں ایک حوالدار شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے اور ملزم اس سے پہلے 23 مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

    ایک اور ملزم عبد الرحمٰن تحریک طالبان کے لیے گلشن اقبال سے چندہ جمع کر رہا تھا، ملزم پیشے سے ڈاکٹر ہے اور جہادی ٹریننگ افغانستان سے حاصل کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم زخمی دہشت گردوں کے خفیہ علاج معالجے میں بھی ملوث تھا۔ گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان کا تعلق تحریک طالبان ولی محمد گروپ سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔