مظفرآباد : کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کو پکڑ لیا گیا، ملزم اہم تصاویر اور ویڈیوز بھارتی خفیہ اداروں کو بھیج رہا تھا۔
اے آر وائی نیوز آزاد کشمیر کے نمائندے سردار رضا خان کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے مظفرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص عبید جہانگیر نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز آزاد کشمیر کے نمائندے سردار رضا خان کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر بلال مسجد نالہ شوائی مظفرآباد کی لوکیشن بھارت کو دینے کا الزام ہے، ملزم مختلف ذرائع سے تصاویراور ویڈیوز بھارتی خفیہ اداروں کو بھیج رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصے سے کھائی گلہ راولا کوٹ میں رہائش پذیر تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔