Tag: CTD

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم غیاث ایجوکیشن ڈائریکٹر کے قتل میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لسانی قتل و غارت میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری جانب سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کا کہنا ہے کہ قائدآباد پولیس کی کارروائیاں میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان میں 8جواری اور 2 اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، اسٹریٹ کرمنل حسن اور حیات سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، گرفتار جواریوں سے قمار بازی کا سامان اور رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

    علاوہ ازیں ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی مختلف علاقوں میں کارروئیوں میں تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 4مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا، محمداعظم، فرحان نامی ملزمان سے منشیات برآمد ہوا۔

  • ڈی جی خان: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    ڈی جی خان: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    ڈی جی خان: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے ایک بار پھر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان کے علاقے جھوک اترا کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن شناخت بلال اور کاشف کے نام سے ہوئی۔

    گرفتار دہشت گرد بلال اور کاشف سے 3 دستی بم اور رقم برآمد کرلی گئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد سرکاری اداروں پر حملہ کرنےکا منصوبہ بنا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا، دہشت گردوں نے گشت کرنے والی رینجرز کی ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔

    ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

    فیصل آباد: انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں عدیل اور عمان شامل ہے، ہلاک دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

    دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں نے امریکی شہری وارن وائنسٹائن کو بھی اغوا کیا۔

    سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رئیس ماما کے قریبی ساتھی مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو جی ٹی روڈ باؤا کلان منڈرا کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر بھکر سے انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر : صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر بھکر میں خانسر چوک کے قریب کی، جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت یوسف عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم، پستول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    گجرانوالہ: صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں کی جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد تواسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج محمد شاہ شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد شیخوپورہ روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    گجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے، تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں انسدادِ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور سیالکوٹ میں سرکاری عمارتوں پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا، اس کارروائی میں چار دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

  • ڈیفنس کار بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

    ڈیفنس کار بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

    کراچی : کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، دہشت گردوں نے بہت بڑی واردات کی تیاری کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں گزشتہ روز کار بم دھماکے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی، مقدمہ ایکسپلو سیو ایکٹ اور دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    سرکارکی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے کراچی میں بہت بڑی واردات کی تیاری کی تھی۔

    مذکورہ بم دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس کے مطابق بم کو کار میں موجود چھ گیس سلنڈروں سے منسلک کیا گیا تھا، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے دو پیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک پیکٹ دو کلو اور دوسرا چھ کلو وزنی تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، کھڈا مارکیٹ پر کار میں پراسرار دھماکہ

    یاد رہے کہ کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں ہونے والے کار بم دھماکے سے متعلق پولیس نے ابتداء میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک روز قبل جمیشد کوارٹرز کے علاقے سے چوری ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، واضح رہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے دومختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کورنگی اور رضویہ شامل ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنل جبکہ ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موبائل فون، ممنوعہ لٹریچر اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد گرفتار

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے رضویہ سے بھتہ خور کو گرفتار کیا جس کے پاس اسلحہ برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مئی کو شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • مستونگ: سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی

    مستونگ: سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں تین اہل کار زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب ہوا، جس میں گاڑی میں سوار اہل کار زخمی ہوگئے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کاروں کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا.

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچ دیا گیا.

    یاد رہے کہ الیکشن سے قبل مستونگ میں ایک بڑا سانحہ ہوا تھا، جب سراج رئیسانی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں 149 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی تھے، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے حلقہ پی بی 35 سے صوبائی امیدوار تھے۔

    سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی بی 35 بلوچستان میں انتخاب ملتوی کردیے تھے، اس حلقے میں الیکشن اب ضمنی الیکشن ہوں گے۔

  • سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، کراچی میں پولیس مقابلہ، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، کراچی میں پولیس مقابلہ، دو دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ/کراچی: سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جبکہ کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا اور ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان گرفتاری عمل میں آئی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بارودی مواد، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے راز ملے ہیں، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


    تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار زخمی


    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا تاہم پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال یکم مئی کو بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔