Tag: CTD

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے برنس روڈ پر کارروائی کرکے پندرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، جبکہ سی ٹی ڈی نے ملیر جمعہ گوٹھ سے دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کبوتر چوک برنس روڈ کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عظمت حسین کو گرفتار کرلیا.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، جن میں مختلف جماعتوں کے کارکنان ، پولیس اہلکار اور وکلاء بھی شامل ہیں.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساتھی جماعت کیلئے بھتہ اکھٹا کرنے اور کھالیں جمع کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ملیر جمعہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ملزمان نے چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

  • سانحہ صفورا کا اہم ملزم سہولت کار عادل مسعودبٹ  گرفتار

    سانحہ صفورا کا اہم ملزم سہولت کار عادل مسعودبٹ گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے سانحہ صفورا کے اہم سہولت کار عادل مسعودبٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نجی یونیورسٹی میں چیف ایگزیکٹو تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں کااروائی کر کےسانحہ صفورا کے اہم سہولت کار عادل مسعودبٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ جس نے خوفناک انکشافات کئے ہیں۔

    ملزم کو پہلے سے گرفتار سانحہ صفورا کے سہولت کار خالد یوسف کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم القاعدہ کو فنڈنگ اور سانحہ صفورا کے ملزمان کو سہولت فراہم کرنے بھی ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے انچارج عمر خطاب نے پریس کانفرس میں بتایاکہ سانحہ صفورا کا اہم ملزم عادل مسعود بٹ کو گرفتار کرلیا گیاہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، اور اس نے 1994 میں دوستوں کے ساتھ مل کر کالج بھی قائم کیا جب کہ ملزم کا تعلق اسلامی تنظیم سے ہے اور اس کے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

    عمر خطاب کا کہنا تھا ملزم نے انکشاف کیا ہے خواتین کا ایک منظم گروہ ہے جو خواتین کی ذہن سازی کرتا ہے، انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سانحہ صفورا کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بھرپور طریقے سے کالعدم تنظمیوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ برآمد

    لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور دیگراشیاء برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کے بعد جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی عثمان باجوہ نے بتایا کہ ملزمان آصف حمید اور زبیر حسین کیپری سینما کے قریب پولیس اہلکار بن کر اسنیپ چیکنگ کے بہانے لوگوں کو روکتے اور ان کو ہراساں کرکے لوٹ مار کرتے تھے۔

    اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرکے ملزم آصف حمید کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے ساتھی زبیر حسین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ملزم خود کو ہفت روزہ اخبار کا صحافی بھی بتاتا ہے، ملزم سے اسلحہ اور پولیس پریس کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پرکریکر حملہ

    انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پرکریکر حملہ

    کراچی: سعود آباد میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ 2 پر نامعلوم افراد نے کریکرحملہ کیا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کراچی کے علاقے سعودآباد میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ 2 پرموٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد کریکر پھینک کرفرارہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں دفتر کے نزدیک کھڑی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ دفتر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دیرقبل ہی مذکورہ دفتر میں ایک نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سے چار خطرناک روپوش ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں شعیب، احمد خان، محمد شاہد اور محمد پرویز شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ملزمان نے1995، 2010 ، 2012 اور 2013 میں شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی، ملزمان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور حملے میں بھی ملوث ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: شہرِقائد میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے 7 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سعودآباد نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلرگرفتار کیا ہے۔

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے نیوزچینل کے رپورٹر یاکارکن کو آنکھوں پرگولیاں مارنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    ایس ایس پی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر خالد چوہان بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ بھی لے چکا ہے ، اور شہر کے مختلف علاقوں میں سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم کے قبضے سے ایک چینل کے خلاف پملفٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • سی ٹی ڈی نے کراچی سے 2 ٹارگٹ کلرگرفتارکرلئے

    سی ٹی ڈی نے کراچی سے 2 ٹارگٹ کلرگرفتارکرلئے

    کراچی: پولیس نے شہرقائد کے علاقے نیو کراچی اور ڈالمیا سے سیاسی جماعت اور گینگ وار کے دوکارندے گرفتار کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق نیو کراچی سے گرفتارسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرشاہد قادری نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    گرفتارملزم نے دوہزارگیارہ میں سندھی ہوٹل پر دو افراد کے قتل، اسٹیٹ ایجنسی کے مالک اور اپنی ہی جماعت کے کارکن معراج سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خور ی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ڈالمیا سے گینگ وارکالوکرنٹ کے کارندے عادل بلوچ کو گرفتارکیا جس نے پولیس اہلکاروں سمیت چوبیس افراد کو قتل اورموبائلوں پر دستی بم حملے کا اعتراف کیاہے۔

  • کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی: انسدادَ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے مختلف کارروائیوں میں تین ٹارگٹ کلرزاوران کے معاونین کوگرفتارکرلیا ہے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا گیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشتگردی کی ٹریننگ لے چکا ہے جبکہ خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم خاور ٹارگٹ کلرز کو پناہ گاہیں فراہم کرنے اور ملزمان کے لئے ٹارگٹ کی ریکی سمیت جلاو گھیراو میں بھی ملوث ہے۔

    ایک اورکارروائی میں گرفتار ملزم یامین پولیس اہلکار سمیت 35 افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، ایک کلاشنکوف اورایک رائفل برآمد کی گئی ہے۔

  • مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرمعیزکونوے روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے کردیا۔ دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم یعقوب عرف مامابھی پکڑاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ملزم پر پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کا الزام ہے۔

    عدالت نے ملزم کو نوے روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ادھر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹ گارڈن پولیس نے صدر پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کرکے ملزم یعقوب عرف ماما کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد برآمد کیاگیاہے، جس میں ایل ایم جی، کلاشنکوف، رائفل، ریپیٹر پستول اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔

    ملزم یعقوب سیاسی جماعت کے کارکنان اور انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل سمیت دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی نے پاک کالونی گٹر باغیچہ کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا اور عمران عرف بلونامی ملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدہواہے۔

  • کراچی میں پروفیسرکے روپ میں چھپا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی میں پروفیسرکے روپ میں چھپا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: شہرِقائد میں انسداد دہشت گردی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک پروفیسرکو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلرہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے دو ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے جس میں سے ایک شخص پروفیسر ہے۔

    ادریس نامی اس پروفیسر کا تعلق کالعدم تنظٰیم حزب التحریرسے بتایا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص نہ صرف خود ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے بلکہ اپنے طلبہ کو بھی دورانِ تدریس شدت پسندی پراکساتا تھا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ پروفیسر کے ساتھی ملیر، لانڈھی اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

    ادریس نامی یہ شخص اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اس نے این ای ڈٰی یونیورسٹی سے انجینئرنگ اورآئی بی اے سے ایم بی اے کررکھا ہے اورخود بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے سے وابستہ ہے۔

    دوسری جانب ایک اور کاروائی میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو بھی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر کا نام عامر گل ہے اور اسے ماڑی پور کے ایک ٹرک اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 9 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔