Tag: CTD

  • جے یو آئی (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ اشتعال انگیز تقریرکے الزام میں گرفتار

    جے یو آئی (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ اشتعال انگیز تقریرکے الزام میں گرفتار

    چنیوٹ: انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے جمعیت العلمائے اسلام ف کے رہنماء اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کو اشتعال انگیز تقریرکے الزام میں گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مفتی کفایت اللہ کو آج بروز جمعرات چنیوٹ سے اشتعال انگیزی پھیلانے کےجرم میں گرفتار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ پر شرانگیز تقریر کرنے کا الزام ہے مفتی کفایت اللہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا محمدالیاس چنیوٹی کی دعوت پر چنیوٹ مسجد صدیق اکبر میں آئے تھے جہاں داخل ہونے سے قبل ہی سی ٹی ڈی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق ان کے خلاف انسداد ہشت گردی ایکٹ الیون ای کے تحت کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مفتی کفایت اللہ صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھتے ہیں اورجے یو آئی ف کی جانب سے کے پی کے اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں جہاں وہ قائد حزب اختلاف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

    کالعدم تحریک طالبان نے حکومت سے مزاکرات کے لئے اپنی جانب سے مفتی کفایت اللہ کو نامزد کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مفتی کفایت اللہ نے طالبان کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

  • لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور سے ملک اسحاق کا قریبی ساتھی اکبرمعاویہ گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکےغازی آباد کے قبرستان سے ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرگرم رکن اورسنگین وارداتوں میں  مطلوب ملزم اکبر معاویہ کو  حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو ملک اسحاق کی مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سےروپوش تھا۔

    کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایک قبرستان میں چھاپہ مار کر اکبر معاویہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ملک اسحاق جو کہ گزشتہ ماہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا تھا اکبر معاویہ اس کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروئیوں میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ افغان باشندوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکالونی کےعلاقےخیرآبادمیں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

    کاروائی کے دوران ملزمان اورپولیس کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

    علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نےپانچ افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگرکارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلزاورمنشیات فروش سمیت دس مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیاجن کےقبضےسےاسلحہ،دستی بم اور مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے کھارادرمیں پولیس مقابلےکےدوران ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکرایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

  • ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ماڑی پور سے  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےمقامی کمانڈر سمیت سات دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڑی پورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے سات کارندے گرفتار ہوئے۔

    گرفتاردہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کامقامی کمانڈرحاجی شیرمحمدشامل ہے سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق  مذکورہ د ہشت گردبھتہ خوری اور اغوابرائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ممکنہ طورپرتخریب کاری کی پلاننگ کررہےتھے۔

  • پشاورمیں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے سینئرپولیس افسرجاں بحق

    پشاورمیں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے سینئرپولیس افسرجاں بحق

    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی بہادرخان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے سٹی ایریا میں ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار بہادر خان اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

    مقتول بہادرخان پولیس میں ڈی ایس پی اورمحمکۂ انسداد دہشتگردی میں تعینات تھے۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرواقعہ کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سےٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق سرجانی کے علاقے سے ٹارگٹ کلر سید بابر حسین جعفری عرف ڈپٹی کو گرفتار کیا ہے۔

    ملزم نیو کراچی ڈی ایم سی کاملازم ہے اورچودہ سال سےسرکاری ملازمت کررہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی بیس وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم بابر حسین جعفری نے تین پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا ہے، ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے بتایا کہ گرفتار نہ ہوتا تو ایک اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

  • سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی اداروں کی کراچی میں کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے،اورنگی ٹاؤن، بلدیہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا۔ کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقےطوری بنگش کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےخفیہ اطلاع پرایک گھر پرچھاپہ مارا۔

    جہاں چھپے ہوئےملزمان نےسی ٹی ڈی کےاہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مقابلےکے دوران دودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارچ سی ٹی ڈی کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران ایک تیار بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برامد ہوا۔

    دوسری جانب منگھوپیر میں دہشت گردوں کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ملزمان سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔پولیس کےمطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعد م تنظیم سے تھا۔پولیس نے بلدیہ ٹاؤن پیرآباداور اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم کے تین کارندوں سمیت تیس سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ اور بال بم برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان احسان اللہ،ولی خان اور دوست محمد نے دوران تفتیش پولیس موبائل پر دستی بم حملوں ،حیدری مارکیٹ میں بال بم حملے سمیت لیبراسکوائر پر پولیس اہلکارکو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔