Tag: CTD

  • داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہالپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ، ڈیٹو نیٹر، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 12 ہزار 230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش

    تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش

    کراچی: تلاش ایپ کے ذریعے کراچی میں‌ مجرموں‌ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ کئی دنوں سے رات کے وقت مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کو چیک کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن کیا، یہ آپریشن ماڑی پور اور ہاکس بے کے اطراف کے علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 101 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران 2 منشیات فروشوں، 2 مفرور ملزمان، اور ایک مشتبہ شخص کو مزید تائید و تصدیق کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی یہ کارروائی شہر کے مختلف حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے گی۔

  • کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں نادرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ونگ نادرن بائی پاس کچے کے ایریا سے واپس آ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث موبائل کا اگلہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا اور تین اہل کار معمولی زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس کی موبائل کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، سی ٹی ڈی کچھ عرصے سے کالعدم تنظیم کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ بم حملہ کالعدم جماعت کے کارندوں کی تلاش میں نادرن بائی پاس کچے کے علاقے میں جانے والی سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ کی موبائل پر کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی، آج واپسی پر موبائل کو نشانہ بنایا گیا، اہل کار شیشے کے ٹکرے لگنے سے زخمی ہوئے، زخمی تمام اہلکار خطرے سے باہر ہیں۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ زون غلام مصطفی آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل میں 2 کلو کمرشل ہائی ایکسپلوزو مواد استعمال کیا گیا، اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ موٹر سائیکل چینی قونصل خانے پر دھماکے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل اور اُس بارودی مواد سے مماثلت رکھتی ہے، خوش قسمتی سے چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل پھٹ نہیں سکی تھی، کھارادر کپڑا مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا بھی اس سے ملتا جلتا تھا۔

  • سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    سزائے موت سے فرار ہونے والا مجرم 29 سال بعد دوبارہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں قتل کے مجرم سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو سزائے موت کا حکم تھا اور وہ 29 سال سے مفرور تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کی۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سزائے موت کا مجرم پولیس اہلکار 29 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ مجرم نے دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل سے مخالف کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، مجرم غلام حسین ضمانت کے بعد سے مفرور اور اشتہاری تھا۔

    ملزم غلام حسین سنہ 1990 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، سنہ 1994 میں ملزم کی تعیناتی تھانہ بائی جی شریف سکھر میں تھی۔

    ڈیوٹی کے دوران اسے مخالف شخص انور دکھائی دیا جس پر مجرم غلام حسین نے مخالف کو سرکاری ایس ایم جی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم موقع پر گرفتار ہوا، پھر ضمانت کے بعد مفرور اور اشتہاری ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    انچارج کا کہنا ہے کہ مجرم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں میں چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جدید تکنیکی اور انٹیلی جنس ذرائع کے ذریعے ایس آر اے کا نیٹ ورک توڑا، کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کا دہشت گرد عبید اللہ لانگا گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں کئی انکشافات کیے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کمانڈر انعام عباسی اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر گجر ڈیری کے مالک پر قاتلانہ حملہ کیا، 11 اپریل کو گلشن حدید فیز 2 میں پنجابی سیٹلر اعجاز احمد و گولیاں مار کر زخمی کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • خالد رضا کا قتل: ہائی پروفائل کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ

    خالد رضا کا قتل: ہائی پروفائل کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کو قتل کیے جانے کا کیس محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کے 2 روز بعد پولیس حکام نے کیس کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی ملا تھا۔

    پولیس کے مطابق قتل کیس میں دہشت گردی کا معاملہ سامنے آنے پر کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، سی ٹی ڈی کی جانب سے اب جلد کیس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 26 فروری کی رات خالد رضا کو ان کے گھر کی دہلیز پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، تفتیشی حکام کے مطابق اسلام آباد میں امتیاز عالم کا قتل، محمود آباد میں ظہور نامی شہری کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہوسکتی ہے۔

    تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل کی تینوں وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • لاہور سے کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس مواد برآمد ہوا۔

    حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشنز

    پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشنز

    لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران سینکڑوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کی ہدایات پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشنز کیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، آپریشنز کے دوران 12 سو 90 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 3 ہزار 432 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    حکام کے مطابق گرفتار افراد میں سے 9 کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور لاؤڈ اسپیکر برآمد کیے گئے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشنز کر کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

    ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا، 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی۔

    علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران 67 افراد کو بھی بازیاب کیا گیا۔