Tag: CTO Lahore

  • لاہور : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت

    لاہور : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت

    لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا، سی ٹی او نے احکامات جاری کردیئے۔

    اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ہیلمٹ پکڑے جانے والے افراد کی موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ٹریفک سیکٹرز میں رکھا جائے۔

    لاہور میں چھٹی کے روز 1890 موٹرسائیکلیں بند اور 8ہزار 232چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے پرموٹرسائیکلیں واپس کی جائیں۔

    اب تک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز میں 41 ہزار 777 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔

    سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

  • ‘اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا’

    ‘اب بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا’

    لاہور: سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پرچالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

    سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔

    سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔

    اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔