Tag: culprit hanged

  • پنجاب: قتل کے2مجرمان کی پھانسی مؤخر، 1کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    پنجاب: قتل کے2مجرمان کی پھانسی مؤخر، 1کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    لاہور: بہاولپور اور پیر محل میں قتل کے دو مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا جبکہ ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے قتل کے مجرم منطقی انجام پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، بہاولپور میں قتل کے مجرم خادم حسین کی پھانسی پر عملدرآمد موخرکردیا گیا ہے ،مجرم نے انیس ننانوے میں گھریلوں رنجش پر اپنے برادرنسبتی کو قتل کیا تھا.

    پیرمحل میں قتل کے مجرم ابرار حسین کی مقتول کے اہلحہ خانہ سے صلح ہونے پر مجرم کی پھانسی کو روک دیا گیا، مجرم ابرار حسین نے انیس ستانوے میں معمولی تنازے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ الصبح پیرمحل میں ہی قتل کے ایک اور مجرم محمد عالم تختہ دار پرلٹکا دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے

  • لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی

    لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

    لاہور میں ایک اور مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا، قتل کے جرم میں موت کی سزا یافتہ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

    لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں علی الصبح سزائے موت کے منتظر قیدی احمد خان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم احمد نے دو ہزار آٹھ میں ایک شخص کو اغوا ء کرکے قتل کیا تھا۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی سے قبل مجرم کا طبی معائنہ کرایا گیا جبکہ گزشتہ روز اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی، پھانسی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔