Tag: cultural

  • ‘نسل پرستی، اسلامو فوبیا، ثقافتی، امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو ختم کریں’

    ‘نسل پرستی، اسلامو فوبیا، ثقافتی، امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو ختم کریں’

    نیویارک : پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ نسل پرستی،اسلامو فوبیا، ثقافتی،امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کوختم کریں، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے دنیا کو اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مساوات اور طاقت کے استعمال سے سے گریز پر بہتر عمل اور عدم مداخلت ،حق خودرادیت کے حق کو مزید آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری،اسلحےکی دوڑکوروکیں جس سےامن کوہمیشہ خطرہ لاحق ہے، تنازعات کے حل کیلئے کثیر الجہتی، یو این کے زیر قیادت اقدامات کو متحرک کرنا ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ نسل پرستی، اسلامو فوبیا، ثقافتی ،امتیازی سلوک کی دیگراقسام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی مشاہدے کو فروغ دیں۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو فروغ دینا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، منصفانہ تجارت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دینا ضروری ہے اور ای سی او ایس او سی کا معاشی سسٹم میں مرکزی کردار بھی اہم ہے۔

  • سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر کا بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر کا بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ

    ریاض : سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الحمدانی کے اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے شاہراہ المنتبی، القشلہ میں قائم پرانے دارالحکومت، عباسی محل، بیت الوالی، ابو طیب متنبی کی یادگار، بیت الملک غازی اور المیدان کے علاقوں کی سیر کی۔

    اس وقع پر سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات کے اعتبار سے بغداد اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے ہر دور میں بغداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق بدر بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ بغداد کو عالم عرب اور قدیم تہذیبوں کے گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔

    سعودی عرب، عراق رابطہ کونسل کے اجلاس کے بات کرتے ہوئے شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کا کہنا تھا کہ عراق اور سعودی عرب دونوں پڑوسی ہی نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ ہر سطح پر تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    سعودی وزیر شہزادہ بدر بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور عراق آپس میں‌ ثقافتی معاونت جاری رکھیں گے اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی اپنی ثقافتوں کا تبادلہ کریں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہزادہ بدر بدھ کے روز تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے تھے۔