Tag: cumin

  • موسم سرما میں سفید زیرے کا استعمال : حیرت انگیز فوائد جانیے!

    موسم سرما میں سفید زیرے کا استعمال : حیرت انگیز فوائد جانیے!

    زیرے کا استعمال برس ہا برس سے ہمارے پکوانوں کی تیاری کا اہم جز ہے، یہ نہ صرف ہاضم بلکہ جسمانی قوت کے اضافے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    زیرے میں آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا، مدافعتی نظام کی قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے۔

    سردی کے موسم میں بھی اس کے استعمال کی مخصوص افادیت ہے جو ہمیں نزلہ و زکام اور کھانسی سے بچانے کیلئے جادوئی اثر رکھتی ہے۔

    سفید زیرے میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیئم، میگنیشئم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں، کاپر خون میں سرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے۔

    زیرہ کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں بطور مصالحے اور خوشبو کے لیے کیا جاتا رہا ہے، زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    زیرہ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددفراہم کرتے ہیں اس طرح جسم حملہ آور بیکٹیریا، وائرس، فنگس اورجراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔

    انیمیا کا مؤثر علاج
    زیرہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، جو خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کے لیے ایک اہم معدنیات ہے۔ اسی لیے زیرہ پر مشتمل پکوانوں کو غذا میں شامل کرنا خون کی کمی کو دور کرنے کا ایک ذائقہ دار طریقہ ہے خاص کر آئرن کی کمی جو جسم میں انیمیا کا سبب بنتی ہے۔

    کینسر سے بچاؤ
    طبی حکام کے مطابق زیرہ میں موجود بعض مرکبات بہترین اینٹی کینسر ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرکبات خاص طور پر چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کو روکنے میں معاو ن ثابت ہوتے ہیں۔

    عام سردی کا علاج
    موسم سرما میں ہونے والے نزلہ و زکام سے بچنے کے لیے ریرہ ایک بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس میں موجود وٹامن سی ہے جو اس کیفیت کو دور کرنے میں اہم کرادار ادا کرتاہے۔ اس مقصد کے لیے زیرہ کی زائد مقدار سوپ اور اسٹومیں شامل کر کے استعمال کی جاسکتی ہے تاکہ زکام سے فوری راحت مل سکے۔

    بدہضمی کیلئے انتہائی مؤثر
    زیرہ کو پیٹ کے امراض خاص کرہاضمہ کے لیے بہترین تصور کیاجاتا ہے بد ہضمی کی صورت میں ایک چائے کا چمچ ایک کپ ابلتے پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگودیں پھر اسے چھان کر وقفے وقفے سے استعمال کریں اس طرح بد ہضمی ختم ہوجائے گی۔ جبکہ اسہال میں اس کی چائے بھی کافی افادیت رکھتی ہے۔

    پھوڑے پھنسی سے نجات
    اس مقصد کے لیے زیرے کو سرکے کے ساتھ ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں کیونکہ اس مکسچر میں بہترین اینٹی مائیکروبائل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کو ختم کرنے اور جلد کی مذکورہ حالت کے علاج کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

    پمپل اور ایکنی
    یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ زیرہ میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جس میں زبردست اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے ایکنی اور مہاسوں سے نمٹنے کے لیے اس مصالحے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلد کے ان مسائل سے نجات کے لیے زیرے میں پانی کے چند قطرے ڈال کر ایک گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور اسے ایکنی اور مہاسوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔

    خارش سے چھٹکارا
    موسم سرما میں خشک جلد پر اکثر خارش ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں زیرہ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ کسی بڑے برتن میں پانی لے کراس میں زیرہ دال ابال لیں اب اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کرکے متاثرحصے کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھیں یہ خارش کا سب سے مؤثر علاج ہے۔

    یومیہ کتنا استعمال کرنا چاہیے؟
    زیرہ بطور خوراک استعمال کرنا انتہائی محفوظ ہے کیونکہ اس میں کوئی زہریلا مادہ شامل نہیں ہوتا چاہے آپ اسے زیادہ مقدار میں ہی استعمال کیوں نہ کرتے ہوں یہ جسم کو کوئی تکلیف نہیں دیتا بلکہ فائدہ ہی فائدہ دیتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیرے کو بطور ہربل سپلیمینٹ استعمال کر رہے تو روزانہ300 سے 600 ملی گرام استعمال کر سکتے ہیں۔

  • شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ مصالحہ نہایت معاون

    شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ مصالحہ نہایت معاون

    ہمارے کھانوں میں موجود ہر مصالحہ اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، انہی میں سے ایک زیرہ شوگر کو کنٹرول کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ آپ کی بڑھتی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

    روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چمچ زیرہ پھانک لیں۔

    کھانوں میں زیرے کا استعمال بڑھا دیں۔

    دوپہر میں 12 بجے کے وقت ایک کپ دہی میں 2 چمچ زیرہ ڈال کر کھائیں۔

    سلاد میں نمک اور لیموں کے ساتھ چٹکی بھر زیرہ بھی ڈال لیں۔

    رات سوتے وقت ایک کپ دودھ میں زیرہ ڈال کر پی لیں۔

    زیرہ میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی، وٹامن ای، کاپر، پروٹین، آئرن، کیلشیئم، پوٹاشیئم، میگنیشیئم، زنک اور سلینیئم پایا جاتا ہے جو کہ مناسب طریقوں سے استعمال کرنے پر شوگر کے مرض کو کنٹرول کرنے کی اہم وجہ بنتی ہے۔

  • وزن میں کمی کیلئے زیرے کا جادوئی اثر

    وزن میں کمی کیلئے زیرے کا جادوئی اثر

    کراچی : انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپا غالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے، آج کل کا دور میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے، جس نے ہر مرد اور عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔

    آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے تصور کیا جاتا ہے کہ ڈائٹنگ یا ورزش کرکے وزن کم کیا جاسکتا ہے لیکن زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کا اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں وزن کم کرنے خصوصی بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر روزمرہ غذا میں شامل کرلیا جائے تو دوسرے طریقوں کی نسبت تین گنا تیزی کے ساتھ وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں” فائٹو اسٹیرول “نامی کیمیائی مادّے بکثرت پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔

    وزن کی کمی کیلئے زیرہ استعمال کے طریقے

    ہ ذیل 4 طریقوں سے زیرے کا استعمال وزن کو کم کرنے اور پیٹ کی چربی سے جان چھڑانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے :

    دہی کے ساتھ پسا ہوا زیرہ

    دہی ویسے تو وزن میں کمی معاون ہے ، کیونکہ اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے لیکن اگر دہی کے ساتھ ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ ملا کر روزانہ کھایا جائے تو اس سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی ہوگی بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

    پانی کے ساتھ زیرے کا استعمال

    ایک گلاس پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کرکے نہار منہ استعمال کریں۔

    شہد کے ساتھ زیرے کا استعمال

    پانی پسا ہوا زیرہ شامل کرکے اس میں  چند قطرے شہد ملا کر پیئیں۔

    ادرک اورلیموں کے ساتھ زیرے کا استعمال

    لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے لیکن اگر رات کے کھانے میں  لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال کیا جائے تو اس سے تیزی سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے کیونکہ لیموں اور ادرک حراروں کو جلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔