Tag: CUP

  • چائے کا انوکھا کپ جسے چائے پینے کے بعد کھایا جاسکتا ہے

    چائے کا انوکھا کپ جسے چائے پینے کے بعد کھایا جاسکتا ہے

    بھارتی نوجوانوں نے ایسا کپ تیار کرلیا جس میں چائے پینے کے بعد اسے کھایا جاسکتا ہے، اسے بسکٹ کپ کا نام دیا گیا ہے۔

    بھارتی شہر کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں نے کچرے میں کمی اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے، تینوں دوستوں نے چائے کا ایسا کپ تیار کیا ہے جسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔

    اس کپ کو بسکٹ کپ کا نام دیا گیا ہے۔ بسکٹ اور دیگر اجزا پر مشتمل اس کپ سے چائے پینے کے بعد اسے کھایا جاسکتا ہے۔

    ان نوجوانوں نے ایڈیبل کٹلری کے نام سے ایک برانڈ قائم کیا ہے جس میں وہ ایسے برتن تیار کرتے ہیں جنہیں کھایا جاسکے، تاکہ ڈسپوزیبل کپوں اور پلیٹوں سے ہونے والے کچرے میں کمی کی جاسکے۔

    اگر کوئی کپ نہیں کھانا چاہتا تو اسے جانوروں کو کھلایا جاسکتا ہے یوں یہ کچرا پھیلانے کا سبب نہیں بنے گا۔

    ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے جانے والے نوجوانوں کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

  • گلو سے کپ چہرے پر چپکانے والے شخص کا بھیانک انجام

    گلو سے کپ چہرے پر چپکانے والے شخص کا بھیانک انجام

    امریکا میں ایک شخص نے تفریحاً ایک کپ گلو کے ساتھ اپنے منہ سے چپکا لیا جس کے بعد اسے اسپتال جانا پڑا، ڈاکٹرز کا ارادہ ہے کہ اس کے چہرے کی جلد کاٹ کر کپ کو اس سے الگ کیا جائے۔

    امریکی ریاست لوزیانا میں مارٹن نامی ایک شخص نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے قریب گوریلا گلو اور ایک ڈسپوزیبل کپ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    کچھ دن قبل ایک خاتون نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ہیئر اسپرے ختم ہوجانے کے بعد جلدی میں انہوں نے اپنے بالوں پر گوریلا گلو کا استعمال کرلیا تھا جس کا ہولناک نتیجہ سامنے آیا۔

    ٹیسیکا براؤن نامی ان خاتون کے بال بری طرح چپک گئے تھے اور گزشتہ 1 ماہ کے دوران بار بار دھونے کے باجود بھی نہیں کھلے، اس سلسلے میں انہوں نے مقامی ڈاکٹرز سے مدد لی لیکن ڈاکٹرز بھی ان کے لیے کچھ کرنے میں ناکام رہے۔

    براؤن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سر میں خارش محسوس ہورہی ہے اور خطرہ ہے کہ وہ کسی انفیکشن کا شکار نہ ہوجائیں۔

    بعد ازاں لاس اینجلس میں ایک سرجن کے خصوصی تعان سے 4 گھنٹوں پر مشتمل ان کی ایک سرجری کی گئی جس میں کیمیائی محلول کے ذریعے ان کے چپکے ہوئے بالوں کو الگ کیا گیا۔

    مارٹن نامی شخص کا کہنا تھا کہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ویڈیو بنائیں گے جس میں گلو سے ایک کپ اپنے چہرے پر چپکائیں گے اور تھوک کی مدد سے اسے الگ کردیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Len Martin (@lenise_martin3)

    تاہم جب انہوں نے یہ حرکت کی تو کپ ان کے چہرے سے چپک گیا اور انہیں بھی اسپتال بھاگنا پڑا۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس بات پر پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے یہ حرکت کیوں کی، اب ڈاکٹرز اس بات پر غور کر رہے ہیں میرے ہونٹوں کا ذرا سا حصہ کاٹ کر کپ کو الگ کیا جائے۔

    مارٹن نے یہ بھی لکھا کہ ان کے لیے دعا کی جائے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس پوسٹ پر سخت حیرانی کا اظہار کیا، صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص کی یہ حرکت حماقت کی انتہا ہے۔

  • ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے: کپتان

    ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے: کپتان

    کراچی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایمرجنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ ٹائٹل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ بھارت کے خلاف سیمی فائنل رہا جس میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی، پوری ٹیم نے بہت محنت کی جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں جارحانہ کے بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کا پاکستان نے بھر پور فائدہ اٹھا یا۔

    پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

    کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ عماد بٹ آخری اوور میں بھارت کو ہدف حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایسا ہی ہوا، فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کو بہت آسان حریف سمجھ رہی تھی کیونکہ ان کی ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے لیکن پاکستان نے فائنل میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کو اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں 77 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آخری اوور میں 3 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

  • پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

    پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

    لاہور: ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی درخواست مسترد کردی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کی اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ29نومبر سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان (آستانہ) میں شیڈول کیا گیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق سمیت عقیل خان، مزمل مرتضیٰ اور محمدعابد بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا، پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے فیصلے کی قدر کی، کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے، ہمارے ملک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کامیاب ہوگیا۔

    پاکستانی ٹینس اسٹار کا بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا بڑا فیصلہ

    خیال رہے کہ 5 نومبر کو آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے یہ کہہ کر واپس لی تھی کہ اسے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان میں دھرنے بھی جاری ہیں، سیکورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    بعد ازاں اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا دیا

    پرویڈنس: ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوون رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پرویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن کیویز بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

    نیوزی لینڈر کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو چوالیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ثناء میر اور عالیہ ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

    جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، سوائے جویریہ خان چھتیس رنز کے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ رک سکی اور پوری ٹیم نوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    ایمیلا کیر اور جیس وٹکین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جیس وٹکین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔

    آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 101 رنز بناسکی تھی۔

    واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ قومی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ایک ہی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر

    فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے دن اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج روس میں منعقد فٹبال کے عالمی مقابلے کے گروپ بی میں اسپین اور پرتگال مدمقابل آئیں تاہم میچ فتح یا شکست کے بغیر تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

    پرتگال کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی طرف سے تینوں گول خود ہی داغے لیکن پھر بھی ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے اور ایران کا فاتحانہ آغاز


    علاوہ ازیں آج ہی دن کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دیگر دو میچز میں یوروگوائے اور ایران نے فاتحانہ آغاز کیا، میچز میں یوروگوائے نے مصر کو شکست دے دی، جب کہ ایران نے مراکش کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔

    خیال رہے کہ آج گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح قرار پایا۔

    واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں‌ روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں