Tag: cure paralysis

  • مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کے خلاف ڈھال ہوتا ہے

    مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کے خلاف ڈھال ہوتا ہے

    طبی تحقیق کے مطابق مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو،  فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہوسکتی ہیں۔

    مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کے خلاف ڈھال ہو تا ہے، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذائیں فالج سے بچاؤ کیلئے موثر ثابت ہوتی ہیں، روزانہ مرغی یا مچھلی کے استعمال سے فالج کے مرض میں بیس فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے۔

  • مرغی اورمچھلی کھائیے فالج سے خود کو بچائیے ، جدید تحقیق

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی اور مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

    چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین کے مطابق مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہیں، جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مرغی یا مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے خطرناک مرض کا خطرہ بیس فیصد تک ٹالا جا سکتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر میں کمی آجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے فالج کا خدشہ خود ہی کم ہو جاتا ہے۔