Tag: curfew in kashmir

  • کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، وادی میں کرفیو کا آج پچاسی واں روز ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان جان کی بازی ہار گیا، دفتر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے، ستمبر میں 44 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا اور 5 ہزارسے زائد کشمیری پیلیٹ گن اور بھارتی تشدد سے زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فورسز وادی میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہیں، تلاشی کے دوران ایک بزرگ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بڈگام میں آج مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں چھ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

    دوسری جانب پے درپے ناکامیوں کا غصہ بھارت نے اپنے ہی کمانڈر پرنکال دیا۔اڑی حملے کے بعد اڑی بریگیڈ کے کمانڈر کو تبدیل کرکے نیا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج نے آج بھی کشمیری نوجوان مظفراحمد کو شہید کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے گزشتہ تین ماہ میں بھارتی فوج نے سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے بھارتی فوج  کے ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیو کا بیالیس واں روز ہے۔ بھارتی فورسز کے مظالم کے باعث شہید کشمیریوں کی تعداد بیاسی ہوگئی۔ کشمیر کی وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہاہے کہ لے کررہیں گے آزادی، مسلسل کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے.

    بھارت کے غاصبانہ قبضے اور جبر نے کشمیر کی معاشی کمر بھی توڑ دی ہے، مسلسل کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا، مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے.

    اس کے علاوہ روز بروز بڑھتی ہوئی ہلاکتیں بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبا نہیں سکیں، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں اورتمام کاروباری مراکزبند ہیں۔ سڑکیں سنسان اورموبائل فون بدستورخاموش ہیں۔ انٹرنیٹ سروس پر بھی تاحال بندش ہے۔

    حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں, حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پوری وادی کوجیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے مسلمان لیکچرارجاں بحق

     

    کشمیریوں کا عزم ہے کہ آزادی کے حصول تک بھارتی مظالم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ نوجوانوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ نے بھارتی فورسز کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا لیکن انسانی حقوق کی دہائی دینے والے علمبردار خاموش ہیں۔

    واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 80 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم : کرفیو آٹھویں روزمیں داخل

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم : کرفیو آٹھویں روزمیں داخل

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، کرفیو آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔ تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ٹی وی کی نشریات بند کردی گئیں۔

    KASHMIR POST 1

     

    اخبارات کے دفاتر سیل اورکاپیاں ضبط کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں پربھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشیدگی آٹھویں روز میں داخل ہوگئی۔

    KASHMIR POST 2

    طاقت کے بے دریغ استعمال سے اڑتیس کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، بھارتی فوج نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے اخباری دفاتر پردھاوا بول کرہزاروں کاپیاں قبضے میں لے لیں۔

    KASHMIR POST 3

    پرنٹنگ پریس بند کرادیئے اورصحافیوں کو گرفتار کرلیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل فونز سروس پہلے ہی بند کردی گئی تھیں۔ ٹی وی نشریات بھی بند کردی گئی تاکہ پاکستانی چینل کی نشریات نہ دیکھی جاسکیں۔

    کرفیو کے باوجود بھارتی اور کشمیری جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔حریت رہنماؤں کوگھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    KASHMIR POST 4

     

    رہنماؤں کو گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی سےبھی روک دیا گیا تھا۔ نہتے کشمیریوں کی شہادت پرحریت رہنماؤں نے مزید تین دن ہڑتال کی کال دیدی۔ حریت رہنماؤں نے پاکستانی حکومت اور عوام کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔