Tag: currency smuggling case

  • ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    لاہور : ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں کہا الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہونا چاہتی ہوں ، وارنٹ گرفتاری واپس لیےجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ درخواست دائر کردی ، دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہیں۔ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، استدعا ہے کہ کسٹم کورٹ کے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

    یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    خیال رہے ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا۔

    ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا، بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی۔

  • کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پیش نہ ہوئیں تو اشتہاری قرار دے دیں گے، عدالت

    کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پیش نہ ہوئیں تو اشتہاری قرار دے دیں گے، عدالت

    راولپنڈی : کرنسی سمگلنگ کیس ماڈل ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پر کسٹم عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر  پیش نہ ہونے پر  اشتہاری قرار دینےکی وارننگ دے دی جبکہ استثنیٰ سمیت 3 مختلف درخواستیں مسترد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پرکسٹم عدالت کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ سمیت 3 مختلف درخواستیں خارج کردیں ، جس میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی اورمقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی شامل ہیں۔

    عدالت نے  ایان علی کو آئندہ سماعت پر  ہر  حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوجائےگی۔

    کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ضمانتی اورگواہان کوسمن جاری کردیئے۔

    یاد رہے 18 جنوری کو معروف ماڈل ایان علی کی 3 مختلف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، ماڈل ایان علی

    کسٹم پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانستہ طور پر غیر حاضر ہے لہذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، ملزمہ 2 سال ایک ماہ سے غیر حاضر ہے، ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    جس پر وکیل صفائی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں تو ملزمہ عدالت آجائے گی۔

    خیال رہے 6 اکتوبر 2018 کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نےماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے اور کہا تھا  کہ پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پراتنااستثنیٰ نہیں دیاجا سکتا۔

    بعد ازاں نومبر 2018 میں ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، جب بھی ڈاکٹراجازت دے واپس آجاؤں گی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

  • ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا اور وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا، ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیماری کی درخواست اور میڈیکل پیش کیا لیکن وارنٹ جاری کردیے گئے۔

    جس کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیے جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

    یاد رہے 6 اکتوبر کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نےماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پراتنااستثنیٰ نہیں دیاجا سکتا۔

    مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

    محکمہ کسٹمز کے وکیل نے کہا یہ لوگ بہانے بناتے اور عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا جا رہا، ایان علی کےپہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

    بعدازاں 22 اکتوبر کو سماعت میں کسٹم عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر کیس کی سماعت بینکنگ عدالت جج نے بطور ڈیوٹی جج کی تھی ، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کو ایک دن حاضری سے استثنیٰ ، اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کو ایک دن حاضری سے استثنیٰ ، اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ برقرار رکھتےہوئے ایک دن حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئی ، راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ، ملزمہ کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل آصف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ یان علی بیماری کے باعث عدالت میاں پیش نہیں ہو سکتی لہذا ایک دن کا استثناء دیا جائے، جس پر عدالت نے طبی بنیادوں پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور اگلی پیشی پر ملزمہ کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

    کسٹم عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت نے نامزد ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں۔


    ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ


    خیال رہے کہ  رواں سال 23فروری کو ضمانت پر رہائی اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو گئیں تھی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عدالت کا ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار

    عدالت کا ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار

    راولپنڈی : عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثیٰ کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے ملزمہ کو 6جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمہ اور اسکے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا، فاضل جج کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزمہ مسلسل عدالت سے استثناء لے رہی ہے جبکہ عدالت میں پہلے کئی بار حکم دے چکی کے وہ مقدمہ کا سامنا کریں۔

    جج محمد شیراز کیانی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ملزمہ کب وطن واپس آئیں گی اور انکا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔

    عدالت نے ایان علی کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا صرف ایک دن کا استثنیٰ ملے گا اور آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔


    مزید پڑھیں : ماڈل ایان علی دبئی روانہ


    خیال رہے کہ ایان علی ضمانت پر رہائی اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس،  ایان علی کیخلاف مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کیخلاف مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

    راولپنڈی : کسٹم عدالت کے ٹرائل جج کی عدم موجودگی کے باعث ایان علی کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چھ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں گلاسز لگائے، گرم کوٹ میں ملبوس ایان علی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ راولپنڈی کسٹم عدالت پہنچی تو رش لگ گیا، نجی چینل کا کیمرہ مین انکی فٹیج بناتے ہوئے گڑھے میں جاگرا۔

    کسٹم کیجانب تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر بھی کسٹم کورٹ پہنچے تاہم ٹرائل جج شیراز کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

    گذشتہ پیشی پر ایان علی کے وکلاء نے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ انکی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروفیت کے باعث کسٹم عدالت پیش نہیں ہوسکتیں۔

    عدالت نے ایان علی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتےہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا،  بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم آج ٹرائل جج کی عدم موجودگی پر سماعت چھ اپریل تل ملتوی کردی گئی۔


    مزید پڑھیں : ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات


    واضح رہے کہ ایان علی کو گزشتہ  برس مارچ میں ساڑھے 5 لاکھ ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کسٹم حکام نے ماڈل کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لئے تھے جبکہ کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

  • کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا، ایان علی

    کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا، ایان علی

    روالپنڈی : عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی، ماڈل گرل کہنا ہے کہ کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کےخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ماڈل ایان علی تاخیر سے روالپنڈی عدالت پہنچیں۔

    کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کسٹم پراسیکیوٹر کے مسلسل دلائل دینے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بیٹھ جاتے ہیں آپ ہی بولتے رہیں، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت بیس ستمبرتک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے ایان علی کی عدالت میں حاضری سے استثنٰی اور پاسپورٹ میں ردوبدل کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    ماڈل ایان علی کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ کسٹم انسپکٹر اعجاز جب قتل ہوئے تو میں جیل میں تھی، میں نے کسی کو قتل نہیں کروایا،  کسٹم اسپکٹر اعجاز کے قتل سے متعلق اپنا تحریری بیان تھانہ وارث خان پولیس کو بذریعہ عدالت بھجوادیا ہے۔


     مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا


    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بے گناہی مستقبل میں ثابت کروں گی، اگر میڈیا سے بات کروں تو میرے خلاف نیا پراپیگنڈہ شروع کر دیا جائے گا۔

    پیشی سے پہلے عدالت نے ماڈل ایان علی کو آج ہر صورت پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ وکیل ایان علی کے مطابق فلائٹ میں تاخیر کے سبب وہ عدالت دیر سے پہنچیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج رانا آفتاب نے کی، ایان علی کیجانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمہ ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جج رانا آفتاب نے ایان علی کے پیش نہ ہونے اور مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا اور حکم دیا کہ ملزمہ کو عدالت پیش کیا جائے پھر مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست سنی جائے گی ۔

    ملزمہ کے جونیر وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کو کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ہے، اسلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کے مقدمے میں چالان جمع کرادیا گیا ہے، مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کا ایان کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    دلائل کے دوران جسٹس رانا آفتاب نے لطیف کھوسہ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت میں اونچی آواز میں بات نہیں کرسکتے، یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ چھوٹی سے درخواست لکھیں اور عدالت اس میں استثنیٰ دے۔

    عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایان علی آئندہ سماعت میں پیش ہوں، مقدمے کی سماعت اکتیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

  • کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی : کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں غیر حاضری پر مقامی عدالت نے ماڈل ایان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییے۔

    تفصیلات کے مطابق مقتول انسپکٹر اعجاز کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیس میں مسلسل غیر حاضری پر  سول جج نے ملزمہ ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو احکامات دیے اگلی سماعت پر ماڈل گرل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    گزشتہ سماعت پر سول جج نے پولیس کو ملزمہ سے تفتیش کے لیے احکامات جاری کیے تھے تاہم ملزمہ کی غیر حاضری پر مقامی پولیس نے عدالت سے رجوع کیا، جس کی روشنی میں عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس کو ملک کے کسی بھی حصے میں چھاپہ مار کر ملزمہ کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

    مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ نے روالپنڈی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’ملزمہ کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ملوث ہے اگر ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تو اُن کو انصاف نہیں مل سکے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں : اب کسی نئے کیس میں ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، عدالت کا حکم

     مقتول کی اہلیہ نے درخواست میں مزید درج کیا ہے کہ ’’میرے شوہر کے قتل کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے کیس سے دستبردار ہونے کے لیے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا گیا اور پولیس سمیت کسی بھی ادارے نے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب نہیں کیا۔ اس ساری صورتحال کے باوجود میں اپنے شوہر کے انصاف کے لیے کھڑی ہوں‘‘۔

    یاد رہے ایان علی کی جانب ای سی ایل سے نام خارج کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت کے حوالے سے سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ کرتے ہوئے ماڈل گرل کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تھی مگر ایان علی کو امیگریشن حکام نے ایان علی کو بیرون ملک روانگی کے حوالے روکتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

    جس کے بعد ملزمہ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ سمیت ائیرپورٹ حکام کے خلاف عدالتی احکامات نہ ماننے پر درخواست دائر کی گئی تھی ، سندھ ہائی کورٹ کے جج نے سیکریٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احکامات دئیے تھے کہ ’’کسی اور کیس میں ایان علی کا نام ہر گز ای سی ایل میں شامل نہ کیا جائے اور معاملے کو 10 روز کے اندر حل کر کے بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جائے‘‘۔

  • ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار

    ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار

    اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی درخواست پر سماعت کی گئی، جس میں کسٹم کلیکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے حکم کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست میں ماڈل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کلیکٹر نے انہیں سنے بغیر ہی جرمانہ عائد کردیا۔جرمانے سے متعلق کسٹم کلیکٹر کے فیصلہ کا میڈیا سے علم ہوا دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے ۔

    عدالت نے جرمانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔