Tag: currency smuggling case

  • ایان علی بیمار پڑگئیں، کسٹم عدالت کے بُلاوے پر بھی نہ آئیں

    ایان علی بیمار پڑگئیں، کسٹم عدالت کے بُلاوے پر بھی نہ آئیں

    راولپنڈی: عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی جہاں ڈالر گرل کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں اور راولپنڈی یا اسلام آباد میں بھی نہیں رہتیں جبکہ کراچی سے آنابھی مہنگاپڑتاہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔

    عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایان علی کی بریت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ کیس کا ریکارڈ بھی لاہور ہائیکورٹ کے پاس ہے، کیس کی آئندہ تاریخ کا تعین لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کیا جائے گا۔

    عدالتی حکم کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔

  • ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    راولپنڈی: ڈالر گرل ایان علی نے عدالت میں پیشی سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔

    عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی کہ ذاتی سیکورٹی کے ہمراہ عدالت آنے پر ایان علی کا بہت خرچہ ہوتا ہے اور سفر سے طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔ اسی لئے انہیں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

    ماڈل گرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایان علی کی درخواست کی سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کردی۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ایان علی دہشتگردی کیس میں ملوث نہیں کہ باربار نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

  • ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث ماڈل گرل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور پھر دوبارہ شامل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں ایک اورعرضی جمع کرادی ہے۔ ایان علی نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کوفریق بنایاہے۔

    اپنی عرضی میں ایان علی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام دوبارہ شامل کرناعدالتی حکم کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    ایان علی کانام دوبارہ ای سی ایل میں کیوں شامل کیاگیا، چیف جسٹس نے ایان علی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، سماعت پچیس اپریل کو ہوگی۔

     

  • ای سی ایل سےنام نکالاجائے،ایان علی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

    ای سی ایل سےنام نکالاجائے،ایان علی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

    کراچی : ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    ایان علی نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ ودیگراداروں کو فریق بنایا ہے۔ اس سے پہلےگذشتہ روزکسٹم کورٹ راولپنڈی کی جانب سےایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ماڈل ایان علی کی جانب سےدرخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فردجرم کو کالعدم قرار دیا جائے، کرنسی اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔

    عدالت فرد جرم عائد کر رہی ہےروکا جائے۔ ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کاالزام ثابت نہ ہونےپرضمانت منظورکی۔ لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی نے فردِ جرم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی نے فردِ جرم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    راولپنڈی : کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران ماڈل ایان علی اپنے وکلاکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے موقع پر ماڈل ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل کے خلاف فردِ جرم عائد نہ کی جانے کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کی جائے۔جس پرکسٹم کے پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ کسٹم کی جانب سے 10 گواہان میں سے 8 اس وقت عدالت میں موجود ہیں 2 گواہاں بھی عالت میں کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، کارروائی جاری رکھی جائے۔

    جس پر ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ بوجہ الیکشن پاکستان بار کونسل مصروف ہیں اور حاضر نہیں ہو سکے۔

    فاضل عدالت نے ما ڈل کے وکیل کی یہ استدعاء بھی نا مناسب کہہ کر مسترد کر دی اور کہا کہ ایئر پورٹ کا نقشہ طلب کرنا مناسب نہیں اور کہا کہ اگر لطیف کھوسہ پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تو پروفشنل کام پر بھی توجہ دیں.

    فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر ایان علی کے خلاف مقدمات کی دفعات کے متعلق جرح کی جائے گی۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    راولپنڈی : عدالت نے ایان علی کی شخصی ضمانتوں کے کاغذات اورضمانتی مچلکے منظور کرکے ایان علی کو ان کاپاسپورٹ واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی نے راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں شخصی ضمانتوں کے کاغذات اور دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جنہیں عدالت نے منظور کیا اور ایان علی کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا، دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے غزالہ انور اور راجہ مدثر کی جانب سے جمع کرائے گئے.

    تین روز قبل ڈیوٹی جج صابر سلطان نے ماڈل ایان علی کے مچلکے لینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ پاسپورٹ کی واپسی کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے، جس کا فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی، ڈیوٹی جج نے ماڈل ایان علی کو کسٹم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی تھی.

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو رواں برس مارچ میں ساڑھے 5 لاکھ ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کسٹم حکام نے ماڈل کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لئے تھے.

  • ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروںکو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ملزمہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر کے تما م ایئر پورٹس امیگریشن اور پاسپورٹس دفاتر کو اس سلسلے میں الرٹ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کے ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملزمہ کا کیس راولپنڈی کسٹمز عدالت میں چل رہا ہے،ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی

    کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی ہے۔

    ایان علی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ وہ تفصیلی بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے، فاضل جج نے فرد جرم پر مزید کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں ہیں.

    واضح رہے کہ سپر ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کاامکان، ایان علی کراچی روانہ

    کرنسی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کاامکان، ایان علی کراچی روانہ

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کاامکان ہے۔

    ماڈل ایان علی کو کراچی جانے کی اجازت مل گئی، تفصیلات کے مطابق کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    جسے آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ درخواست گذار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کسٹمز کے وکیل کے دلائل کے جواب میں کہا تھاکہ جس کرنسی پر کیس بنایا گیاوہ رقم ماڈل ایان نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اپنے بھائی کو دینی تھی۔

    علاوہ ازیں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی کراچی جانے کی اجازت مل گئی۔

    اس سے قبل ایان علی اپنی روایتی انداز میں عدالت میں پیش ہوئیں، سردی کے پیش نظر ایان علی کندھوں پر قیمتی شال ڈال کر عدالت آئیں، عدالت کے ٹوٹے پھوٹے راستے کے درمیان گارڈز اور کیمروں کے جھرمٹ میں ماڈل گرل کے انداز ہی نرالے تھے کیونکہ آج انہیں کراچی جاناتھا۔

    عدالت میں ایان علی نے کہا کہ ان کی کراچی کی فلائیٹ میں تاخیر ہورہی ہے، جانے کی اجازت دی جائے۔

    جج رانا آفتاب احمد خان نے ایان علی کیس میں بریت کا فیصلہ سنانے سے پہلے ہی کراچی جانے کی اجازت دے دی۔

    اجازت ملتے ہی ایان نے بھی عافیت جانی اور فیصلے سے پہلے ہی اپنی شاندار گاڑی میں بیٹھ کر روانہ
    ہوگئیں۔

  • ٹاپ ماڈل ایان علی کے وکیل نے بریت کی درخواست کردی

    ٹاپ ماڈل ایان علی کے وکیل نے بریت کی درخواست کردی

    اسلام آباد: ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں ڈالر گرل کی بریت کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ مقدمے کی سماعت میں ایان کے وکیل نے کسٹم اور اے ایس ایف کی جانب سے لگائے گئے الزام قانونی حوالوں سے مسترد کیے۔

    دلائل میں ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کسی صورت بھی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث نہیں، مقدمہ بے بنیاد ہے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی نے بورڈنگ کارڈ حاصل کیا تھا اور نہ ہی امیگریشن اور اسکیننگ کاؤنٹر پر گئیں، اے ایس ایف کوانہیں گرفتارکرنے کاکسی صورت اختیارنہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ٹاپ ماڈل ایان کواسلام آباد ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا،وہ مبینہ طورپرڈالرسے بھرا سوٹ کیس دبئی اسمگل کررہی تھی،ایان کے وکیل لطیف کھوسہ اگلی سماعت پربھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔