Tag: currency smuggling case

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ اٹھائیس اکتوبر تک ملتوی کر دی.

    تفصیلات کے مطابق بلیک اینڈ وائیٹ اسٹائلش ڈریس پہنے اور کالا چشمہ لگائے ماڈل ایان علی گارڈز کے جھرمٹ میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت پہنچیں، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی ان کے ساتھ تھے ۔

    ماڈل ایان علی کی کیس سے بریت کی درخواست سماعت کے لئے منظور ہوگئی اور کسٹم عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    ایان علی نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، پیسے ان کے اپنے تھے، ایئرپورٹ پر بھائی کو دینا تھے۔

    جس کے بعد ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرئم عائد کرنے کی کارروائی 28اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی.

  • ایف بی آر کا ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط

    ایف بی آر کا ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط

    کراچی: سپر ماڈل ایان پھر مشکل کا شکار ہوگئی ایان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی۔

    جلووں کا جادو بکھیرنے والی سپر ماڈل کے لیے خط لکھا دیا گیا،ایان کو ملک سے جانے سے روکا جائے، ٹیکس کے ادارے نے سفارش کردی۔

    ڈالر گرل ایان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزارت داخلہ کو خط لکھا،خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ایف بی آر کا موقف ہے کہ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگنگ کا مقدمہ درج ہے انہیں ملک سے باہر جانے نہ دیا جائے۔

    لاہورہائی کورٹ نے چودہ جولائی کوکرنسی اسمگنگ کیس میں ضمانت منظورکرکے ایان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    ٹاپ ماڈل کی گرفتاری چودہ مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے عمل میں آئی تھی۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی:  کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی ۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی مکمل چالان پیش نہ کیا جا سکا، جس کے باعث ماڈل ایان علی پرفردجرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے کسٹمز حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ پیشی پر کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ماڈل ایان علی  باڈی گارڈز کے حصار میں راولپنڈی کچہری پہنچیں، کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا تھا، تاہم آج بھی ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، آئندہ سماعت15ستمبر کو ہوگی ۔

    دوسری جانب کسٹم حکام کی ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کرنے کی درخواست پر سماعت بھی 15 ستمبر کو ہوگی۔

  • کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    راولپنڈی : جج کی رخصت کے سبب  ماڈل آیان علی کی عدالت میں شنوائی نہ ہوسکی، ایان علی اب انتیس جون کو عدالت میں پیشں ہوں گی۔

    راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی گئی۔

     ایان علی کو اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے ایک دن کی رخصت پرہونے کے باعث سماعت ملتوی ہوئی ہے تاہم سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء بدستور ہڑتال کررہے ہیں، اسی لیے ایان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔

    ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی، ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں دسویں پیشی تھی۔

    ایان علی کو بے نظیر انڑنیشنل ائیر پورٹ پر کرنسی سمگلنگ کیس میں 14مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی کو جان کا خطرہ ہونے کے باعث خصوصی بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت پہنچایا گیا۔

    آج بھی ایان علی کا منفرد انداز تھا، پیشی کے موقع پر ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی۔