Tag: currency smuggling

  • ایان علی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، سردار لطیف کھوسہ

    ایان علی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، سردار لطیف کھوسہ

    راولپنڈی : ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی کرنسی لیکر دبئی جا رہی تھی۔

    ایان علی کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔ کسٹم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے.

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں استغاثہ کے پاس کوئی شہادت موجود نہیں، تفتیشی آفیسر کو ایف آئی آر میں درج دفعات کے حوالے سے علم ہی نہیں کہ اس نے ایان پر کیا دفعات لگائیں۔

    عدالت میں دلائل دیتے ہوئے لطیف کھوسہ استغاثہ نے ایان کے خلاف جو مواد اکٹھا کیا وہ سزا دینے کے لئے کافی نہیں۔ عدالت عالیہ نے اسی کیس میں تفتیشی کو ایک لاکھ جرمانہ کیا ہے۔

    فرحت نواز لودھی وکیل کسٹم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنا اس چیز کے اسمگل کرنے کے مترادف ہے۔

    حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرنسی سے زائد لے جانا قانون کے زمرے میں آتا ہے۔ کسٹم وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ آٹھ میں واضح ہے حکومت کی جانب سےمقرہ معیاد اور اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر کوئی کرنسی اپنے طور پر نہ باہر لے جاسکتا ہے نہ ملک میں لاسکتا ہے۔

    ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا,پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے۔ ملزمہ رات 11 بجکر 23 منٹ پر لاؤنج میں گئی جبکہ اس وقت بورڈنگ شروع تھی۔

    کسٹم وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسمگلنگ کا عمل مکمل ہو جاتا تو پھر انٹر پول کے ذریعے ملزمہ کو واپس لاتے۔مقدمے کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان علی کی دھوم ہوگئی

    پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان علی کی دھوم ہوگئی

    اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان کی دھوم ہوگئی، کمیٹی اراکین نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

     ڈالر گرل ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، یہاں تک کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں معاملہ زیر بحث آگیا۔چیرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈاکٹر عاف علوی نے چئیرمین ایف بی آر سے ایان علی کیس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    عارف علوی کا کہناتھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر سے متعلق کسٹم حکام اپنا موقف پیش کرنے میں کیوں ناکام ہوئے ۔

    چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر ایف بی آر کے پاس ہیں جبکہ دیگر پراپرٹی اور ٹیکسز کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

     انہوں نے مزید بتایا کہ ایان علی کے دیگر دوروں میں منی اسمگلنگ کے شواہد تلاش کررہے ہیں تاہم ابھی ایان علی پر فرد جرم عائد کرنا باقی ہے ۔

  • ماڈل گرل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ماڈل گرل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث معروف ماڈل ایان علی پر فرد جرم تاحال عائد نہ ہوسکی ۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی صبح سویر ے راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئیں۔

    کیس کی سماعت جج صابرسلطان نے کی ۔سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی کو عدالت میں حاضری کیلئے باقاعدہ پکارا گیا جس پر وہ جج کے روبرو پیش ہوئیں۔

    حسب روایت ماڈل گرل کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، کیس میں کچھ پیش رفت نہ ہوئی اور سماعت آٹھ اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

    وکلا کا کہنا ہے کہ اگلی سماعت پر فردِ جرم کا معاملہ مکمل ہوجائے گا۔ پیشی کے موقع پر پہلے کی طرح ایان علی کا انداز جداگانہ تھا۔

    مغربی انداز کو چھوڑ کر ایان علی نے دیسی انداز اپنایا۔ کسٹم عدالت میں پیشی پر ایان علی مشرقی انداز میں نظرآئیں۔

    آنکھوں پر کالا چشمہ اور سندھی اجرک کےساتھ ایان علی نے عدالت میں انٹری دی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

  • راولپنڈی: 15کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: 15کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پندرہ کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بیرون ملک سونااورکرنسی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی گئی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑ پچاس لاکھ سے زائد رقم پکڑی گئی۔

    کسٹمز اہلکاروں نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے مسافر عبدالباسط کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا پندرہ کلو سونا اور تین کروڑ روپے برآمد کئے، ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کےحوالے کردیاگیا۔

    اے ایس ایف اسلام آباد نے دوحہ جانیوالے مسافر سے پچاس ہزار ڈالر اور برطانوی پاؤنڈز برآمد کرلئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔