Tag: currency

  • اسٹیٹ بنک 5 روپے کا نیا سکہ جاری کررہا ہے

    اسٹیٹ بنک 5 روپے کا نیا سکہ جاری کررہا ہے

    کراچی: اسٹیٹ بنک آف پاکستان پانچ روپے مالیت کے نئے سکے جاری کررہا ہے نئے سکوں کا اجراء 15 اکتوبر 2015سے ہوگا۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے سکوں کا وزن 3 گرام ہوگا جس میں 79 فیصد کاپر، 20فیصد زنک اور 1 فیصد نکل ہوگا جبکہ سکے کا حجم 18.5 ملی میٹر ہے۔

    سکے کی اگلی جانب چاند اور پانچ کونون والا ستارہ منقش ہے اور اس پر اسلامی جمیہوریہ پاکستان تحریر ہے ، سکے کے اگلے رخ پرگندم کی بالییاں اور سال اجراء بھی منقش کیا گیا ہے۔

    سکے کے پچھلے رخ پرانگریزی میں 5 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے اردو میں روپیہ لکھا ہے اور نیچے کی جانب پھولوں کے نقش ونگار بنا ہے۔

    واضح رہے کہ نئے سکوں کے ساتھ پرانے سکے بھی قابل استعمال رہیں گے۔

  • پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    لاہور: امیگریشن حکام نے لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کے کپتان سمیت کرو سے لاکھوں روپے مالیت کےآئی فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ لندن سے جب لاہور پہنچی تو طیارے کے کپتان و پالپا کے صدر عامر ہاشمی سے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے پانچ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور آئی فون برآمد کرلئے ۔

    جبکہ طیارے کے کرو کی بھی تلاشی لی گئی تو ان سے بھی قیمتی آئی فونز برآمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن اور کسٹم حکام کی جانب سے ان تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    پی آئی اے کے عملے پر مختلف ایئرپورٹس پر فون، سگریٹ اور کرنسی کی اسمگلنگ میں پہلے بھی الزام لگایا جاچکاہے، جس پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے قومی ایئرلائن کو متنبہ کیا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن سے آنے والی پرواز کے کپتان عامر ہاشمی نے کوئی جرم نہیں کیا،اگر غیرملکی کرنسی ملک میں آئے تو فائدہ ہی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کا اسٹاف اسمگلنگ میں ملوث نہیں بلکہ مسافر ملوث ہیں۔

  • ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے نعروں کی تحریرپرمشتمل کرنسی نوٹوں کی قدرصفرقرار دے دی ہے،ایسےنوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    اسٹیٹ بینک نےاعلامیہ میں شہریوں اور بینکوں کو آگاہ کیاہے کہ جس کرنسی نوٹ پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریر ہوں گےایسے نوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے،اوران کی قدرصفرہو جاتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جن نوٹوں پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریرہو ں گے ان کرنسی نوٹوں کو بینک وصول نہیں کریں گے اور نہ ہی ایسے نوٹوں کا لین دین ہو گااورایسے نوٹ رکھنے والا شخص مالی نقصان سےدوچارہوگا۔

  • برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    لنڈن:برطانیہ چین کی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

    برطانیہ کے وزیرخزانہ جورج اوسبورن نےنےچین کے نائب پریمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں دو ارب چالیس کروڑپاؤنڈ لاگت کے بونڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

    برطانیہ کا چینی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے کا مقصد دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت چین کےساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کرنا ہے،دونوں ممالک نے اقتصادی اور سیاسی تعاون مستحکم کرتے ہوئےتعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی کرائی۔

  • پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    اسلام آباد: لندن سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے کرو اور سی بی اے یونین کے رہنما کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی کرنسی  اور موبائل فونز لانے پر حراست میں لے لیا، مسلم لیگ کی حمایت یافتہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے رہنما کو چھڑانے کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم کسٹم انٹیلی جنس نے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے کرو ممبر و سی بی اے یونین کے رہنما وائس پریزیڈنٹ فلائٹ سروسز شعیب راجپوت کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور ستر سے زائد قیمتی آئی فون، آئی پیڈ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے شعیب راجپوت پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل لانے پر حراست میں لے لیا ہے۔